کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ اس شیعہ قوم ٖکا قصور کیا ہے کیا یہ پاکستانی نہیں یا انسان نہیں چلاس ہو یا کوہاٹ کرا چی ہو یا کوئٹہ صرف شیعہ مارے جارہے ہیں نہ گورنمنٹ پاکستان نہ ہی عدالت عظمی پاکستان جو ہمیشہ ایک آنکھ سے دیکھتے ہیںShare کوئٹہ، زائرين کي بس پر خودکش حملہ، 13 افراد جاں بحق، خيبرايجنسي ميں بم دھماکا، 8 سيکورٹي اہلکار شہيد
کوئٹہ(نمائندہ جنگ)ايران سے کوئٹہ آنے والي زائرين کي بس پر راکٹ حملے اور اس کے بعد خود کش حملہ آور کے بارود سے بھري گاڑي ٹکرانے سے13 زائرين جاں بحق اور 24 سے زائد زخمي ہوگئے جبکہ گورنر نواب مگسي اور وزيراعلي? نواب اسلم رئيساني نے واقعہ کي پرزور مذمت کرتے ہوئے ملزمان کي فوري گرفتاري کي ہدايت کي ہے ،تفصيلات کے مطابق جمعرات کي شام کو ايران سے زائرين کي بس پوليس اسکواڈ کے ساتھ کوئٹہ آرہي تھي کہ ہزار گنجي فروٹ مارکيٹ کے قريب پہنچي تو نامعلوم سمت سے ايک راکٹ بس پر فائرکيا گيا جو بس کولگا جس کے بعد خودکش حملہ آور نے بارود سے بھري گاڑي ٹکرا دي جس کے باعث بس الٹ کر 50 فٹ دورجا گري اوراس ميں آگ لگ گئي فوري طور پر بارہ افراد جاں بحق اور24کے زخمي ہونے کي اطلاع ملي ہے واقعہ کي اطلاع ملتے ہي پوليس، ايف سي اور ديگر اعلي? حکام موقع پر پہنچ گئے انتظاميہ نے بس کو سيدھا کرنے کے ليے کرين منگوائي گئي? واقعہ کے بعد اردگرد کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اوراپني مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخميوں کو بي ايم سي ، سي ايم ايچ اور سول اسپتال پہنچانا شروع کرديا اس موقع پر قيامت خيز منظر تھا کئي زائرين کے جسموں کے ٹکڑے بکھرے ہوئے تھے سامان جل رہا تھا اور زخمي افرادکي چيخ و پکار تھي اورمدد مانگ رہے تھے جبکہ جاں بحق افراد ميں سے کئي کے جسم کے ٹکڑے اردگرد پھيل گئے پوليس اور ايف سي نے علاقے ميں پہنچ کر تحقيقات شروع کردي? وزيراعلي? بلوچستان نواب محمداسلم خان رئيساني نے بيان ميں کوئٹہ کے قريب ہزارگنجي کے علاقہ ميں زائرين کي بس پرحملے کي مذمت کي ہے اوردہشت گردي کے اس واقعہ ميں قيمتي انساني جانوں کے ضياع پرافسوس کااظہارکيا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردي کے انسانيت سوزواقعہ ميں ملوث عناصر کوکسي صورت معاف نہيں کياجائے گا?انہوں نے انتظاميہ کوہدايت کي کہ واقعہ کے ذمہ دارعناصرکوپکڑنے اورکيفرکردار تک پہنچانے کے ليے تمام وسائل بروئے کارلائے جائيں?وزيراعلي? نے واقعہ ميں زخمي ہونے والوں سے ہمدردي کااظہارکرتے ہوئے متعلقہ حکام کوہدايت کي کہ زخميوں کوتمام ضروري طبي امدادکي فراہمي کويقيني بناياجائے?انہوں نے دُعا کي ہے کہ اللہ تعالي? مرحومين کواپنے جواررحمت ميں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو صبرجميل عطاکرے? گورنربلوچستان نواب ذوالفقارعلي مگسي نے ہزارگنجي ميں زائرين کي بس پر حملے کي شديدمذمت کرتے ہوئے واقعہ ميں قيمتي انساني جانوں کے ضياع پرافسوس کااظہارکياہے گورنرنے ہدايت کي ہے کہ اس واقعہ ميں ملوث عناصرکوفوري گرفتار کيا جائے?انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقين سے اظہارتعزيت کرتے ہوئے مرحومين کي مغفرت اورزخميوں کي جلدصحت يابي کي دُعاکي ہے?عوامي نيشنل پارٹي کے سربراہ اسفنديار ولي نے بس بم دھماکے کي مذمت کي ہے پاکستان پيپلز پارٹي (شہيدبھٹو)کي چيئرپرسن محترمہ غنوي? بھٹو نے کوئٹہ ميں زائرين کي بس ميں ہونے والے بم دھماکے کے نتيجے ميں متعدد افراد کي شہادت اورکئي افراد کے زخمي ہونے پر غم و افسوس کا اظہارکيا ہے?
#…باڑہ(ايجنسياں)خيبر ايجنسي ميں سيکورٹي فورسزکي گاڑي بم حملے سے آٹھ اہلکار شہيد اور دوزخمي ہوگئے ?سيکورٹي فورسزکا قافلہ معمول کي گشت پر تھا کہ اچانک اسے سڑک کے کنارے نصب ريموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنايا گيا ?واقعہ کي اطلاع ملتے ہي سيکورٹي فورسز کي بھاري نفري اورامدادي ٹيميں موقع پر پہنچ گئيں اور انہوں نے زخميوں اور لاشوں کوقريبي اسپتال منتقل کر ديا جبکہ سيکورٹي فورسز نے علاقے کوگھيرے ميں ليکرسرچ آپريشن شروع کرديا?