حمیرا عدنان
محفلین
کوئٹہ میں مسلح شدت پسندوں نے سبی روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ سینٹر کے ہاسٹل پر حملہ کیا ہے ان کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
بلوچستان کے وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم کو بتایا کہ پانچ سے چھ شدت پسند ٹریننگ سینٹر کے ہاسٹل میں داخل ہوئے ہیں اور ان کا پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں سے مقابلہ جاری ہے۔
انھوں نے بتایا کہ چار زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور شہر کے تمام ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جب کہ ڈاکٹروں کی چھٹیاں معطل کر دی گئی ہیں۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی یہ آپریشن ختم کر لیا جائے گا۔
سرفراز بگٹی نے بتایا کہ اس ہاسٹل میں عام طور پر سات سو اہلکاروں مقیم ہوتے ہیں لیکن اس وقت واضح نہیں کہ ہاسٹل کے اندر کتنے افراد موجود تھے۔
پاکستان فوج کے شعبۂ اطلاعات آئی ایس پی آر نے بھی ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پانچ سے چھ دہشت گرد تربیتی مرکز میں داخل ہوئے ہیں اور ان کے خلاف آپریشن جاری ہے
بی بی سی اردو