حسیب نذیر گِل
محفلین
سترہ سالہ فرسٹ ایئر کے طالبعلم نے زمین کی مقناطیسی لہروں سے بجلی پیدا کرنے کا سستا ترین طریقہ ایجاد کر لیا ہے،شاہ زیب کو دنیا کے پندرہ سو ذہین طلباء کے مقابلے کیلئے امریکا مدعو کرلیا گیا۔کوئٹہ کے رہائشی سترہ سالہ فرسٹ ایئر کے طالب علم شاہ زیب حسین نے چند روز پہلے اسلام آباد میں ہونے والے انٹل انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر میں کمیسٹری کے گرینڈ ونر کا اعزاز حاصل کیا۔ آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج کوئٹہ کے طالب علم شاہ زیب حسین نے بتایا کہ اس وقت دنیا میں پٹرول، گیس، سورج، ہوا ،کوئلے اور پانی سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے لیکن اس نے زمین کے اپنے محور کے گرد گھومنے سے پیدا ہونے والی مقناطیسی لہروں سے بجلی حاصل کرنے کا طریقہ ایجاد کیا ہے۔۔ شاہ زیب نے دعویٰ کیا کہ اس سے سستی ترین بجلی پیدا کی جا سکے گی۔شاہ زیب کو امریکا میں دنیا بھر کے پندرہ سو ذہین ترین طالبعلموں کے درمیان مقابلے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ یہ مقابلہ جیت کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہے جبکہ اس کی دادی اور عزیزواقارب نے اس کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ربط
اب لعنت ہے اس گورنمنٹ پر جو ان جیسے ذہینوں سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور نتیجے میں اسے بھی کہیں باہر سے مستقل بلاوا آ جائے اور یہ ہمیشہ کیلئے باہر جا بسے
اب لعنت ہے اس گورنمنٹ پر جو ان جیسے ذہینوں سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور نتیجے میں اسے بھی کہیں باہر سے مستقل بلاوا آ جائے اور یہ ہمیشہ کیلئے باہر جا بسے