کوئٹہ کے سترہ سالہ فرسٹ ایئر کے طالبعلم نے بجلی پیدا کرنے کا سستا ترین طریقہ ایجاد کر لیا

ساجد

محفلین
اچھی خبر ہے انٹل نیشنل میں 5 سٹوڈنٹس منتخب ہوئے ہیں


مدعو والى بات کچھ مبالغہ ہے لوگ اپنے پراجیکٹس خود بھیجتے ہیں پھر نیشنل فئیر میں كامیاب ہونے والے انٹر نیشنل فئر میں جاتے ہیں۔
دیکھا ہماری "پڑھاکو" بہن نے کتنی عقلمندی کی بات کہی ہے۔:)
 
۔

جبکہ اس خبر میں جو غلطیاں ہیں ان کا تعلق پاکستانی صحافت کے عام رویے یعنی مخصوص شعبوں کی غیر ماہر رپورٹرز کی رپورٹینگ سے ہے۔ مجھے یقین ہے اس میں اس طالب علم کا کوئی قصور نہ ہوگا ، اس نے تو اپنی کامیابی کا درست حال پیش کیا ہوگا لیکن رپورٹر صاحب سائنس کی الف بے بھی نہ جانتے ہونگے لہذا ان کی جو سمجھ میں آیا بیان کردیا۔

آپ کسی بھی مخصوص شعبہ کی رپورٹنگ میں یہی عالم دیکھ سکتے ہیں، چاہے وہ سائنس ہو یا معیشت یا ٹیکس جیسے شعبے، لہذا یا تو آپ پاکستانی اخباروں میں سیاست اور جرائم کے علاوہ کچھ نہ پڑھیں یا رپورٹنگ میں سے اصل متن خود ہی اخز کر لیں۔
درست !
 

شاکرالقادری

لائبریرین
عنوان میں اتنی لمبی کہانی ڈالنے کی بجائے ایک متبادل کچھ اس طرح ہوسکتا تھا:
نوجوان طالبعلم کی بجلی بنانے کی تیکنیک نو
نیز خبر کا متن اور صحت عنوان سے بھی کمزور ہے۔

لمبے چوڑے عنوان پر اس سے بھی لمبی چوڑی تنقید کرنے کے بعد جو مختصر عنوان تجویز کیا گیا ہے ۔ ۔ ۔ اس پر بھی کسی صاحب نے غور کیا؟
اگر کسی نے غور کیا ہوتا تو "تیکنیکِ نو" کی ترکیب پرسبھی عش عش کر رہے ہوتے ۔ داد و تحسین کے ڈونگے برس رہے ہوتے
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں:sad:

بہر حال حسیب آپ کسی بات کو دل پر نہ لیں ۔ ۔ ۔ آپ اپنا کام جاری رکھیں ۔ ۔ ۔ ہم آپ کے خلوص اور جذبہ کے قدر دان ہیں
 

زلفی شاہ

لائبریرین
حسیب بھائی آپ دیکھ نہیں رہے کہ دوستوں کی اکثریت آپ کی خبر کو سراہے جا رہی ہے بلکہ اکثر دوست آپ کی کھلی حمایت کررہے ہیں۔ ہم نہیں سمجھتے کہ آپ کسی ایک شخص کے غیر مناسب رویے کی وجہ سے ہم سب کو اتنی اچھی اورقیمتی معلومات بہم پہنچانا ہی چھوڑ دیں۔ یہ تو بعید از انصاف ہوگا میرے بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
حسیب بھائی آپ دیکھ نہیں رہے کہ دوستوں کی اکثریت آپ کی خبر کو سراہے جا رہی ہے بلکہ اکثر دوست آپ کی کھلی حمایت کررہے ہیں۔ ہم نہیں سمجھتے کہ آپ کسی ایک شخص کے غیر مناسب رویے کی وجہ سے ہم سب کو اتنی اچھی اورقیمتی معلومات بہم پہنچانا ہی چھوڑ دیں۔ یہ تو بعید از انصاف ہوگا میرے بھائی۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بہت شکریہ شیرازی بھائی۔ویسے بھی عثمان بھائی کا رویہ اتنا برا بھی نہیں تھا انہوں نے تو وہی بات کی جو انہیں مناسب لگی پر طبیعت میں تھوڑی سی سختی تھی۔امید ہے اب نہیں ہوگی
 
Top