تعارف کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا؟

السلام علیکم،
جناب ہمیں امجد میانداد لکھا اور پکارا جاتا ہے، کسی مغالطے میں نہ رہیئے میانداد ہمارے پیارے ابو جان کا نام ہے۔ اور جاوید ہمارے ایک کزن ہوتے ہیں۔:)


20 اگست 1980 کوکراچی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی انٹر اور گریجوئیشن کراچی سے اور عملی زندگی کا آغاز بھی کراچی سے ہی کیا۔ اور جناب آبائی شہر ہری پور ہزارہ ہے۔ اب اسلام آباد میں سیٹل ہیں اور روزی روٹی یہیں ہے فی الحال۔
اینگرو، Agility Logistics، جیسی کمپنیوں سے وابسطہ رہنے کے بعد اب ڈویلپمنٹ سیکٹر میں طبع آزمائی کی جا رہی ہے۔
ستارہ اسد ہے۔ مشاغل میں، فنونِ لطیفہ کی تقریباََ تمام اقسام شامل ہیں۔

کبھی کبھی جذبات کو الفاظ کے لڑیوں میں پرونے کی اپنی سی کوشش رہتی ہے۔ مصوری کو بھی جذبات کے اظہار کا ذریعہ بناتے رہتے ہیں۔ اور فوٹو گرافی کا بھی جنون رکھتے ہیں۔

غسل خانے میں شاید ہی ہم سے بہتر کوئی گا پاتا ہو گا۔
فلمز بہت شوق سے دیکھتے ہیں ہم جناب اور میوزک کا تو بتانا بےکار ہے کہ سبھی کو پسِند ہے۔ :)

قائدِاعظم کو، پاکستان کو، پاکستان کے لوگوں کو اور نظریہءِ پاکستان کو جی جان سے چاہتا ہوں اور ان کے خلاف کسی کی بکواس پسند نہیں کرتا، خواہ کوئی بھی ہو۔

امید ہے کہ آپ تمام کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرے گا۔
 

عمراعظم

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید ۔امجد میانداد صاحب۔
امید ہے کہ آپکی آمد محفل میں رونق کے اضافے کا باعث بنے گی۔ (انشا اللہ)
 

مقدس

لائبریرین
وعیلکم السلام بھیا
اینڈ ویلکم

بھیا کسی کے اوپینین کو بکواس کا نام نہیں دیتے۔۔ اٹس رُوڈ
 
خوش آمدید اور آپ کا تعارف پڑھ کر لطف آیا۔
محب بھائی شکریہ:lovestruck:
امجد صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
شکریہ شمشاد بھائی:angel3:
و علیکم اسلام محسن وقار
شکریہ برین ہیکر، پر میں نے اینٹی ہیکنگ انسٹال کروا رکھا ہے۔
خوش آمدید جناب
آپکا مکمل مختصر تعارف پڑھ کر اچھا لگا :)
شکریہ بابا جی :inlove:آپ کا نِک اچھا لگا۔
محمد احمد صاحب شکریہ :bashful:
شکریہ عندلیب، ویسے مجھے اندازہ نہیں تھا کہ عندلیب یہاں بنفسِ نفیس موجود ہوں گی، ورنہ میں وطنِ عزیز کے حالات دیکھ کہ آہ بھر کہ ہر گز اپنا اسٹیٹس اپ ڈیٹ نہ کرتا کہ آ عندلیب مل کے آہ و زاریاں کریں۔:silent3:
خوش عام دید :zabardast1:
خوشی ہوئی کے محفل میں اسلام آباد کے تازیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ :)
شکریہ جناب، شکر ہے نازی نہیں کہا۔ :smile3:
وعیلکم السلام بھیا
اینڈ ویلکم

بھیا کسی کے اوپینین کو بکواس کا نام نہیں دیتے۔۔ اٹس رُوڈ
شکریہ مقدس لیکن سوری کے میں اپنے وطن کے خلاف بولنے والوں کے بارے میں کچھ ایسا ہی متعصب ثابت ہوا ہوں۔
شکریہ عمر۔
 
Top