چھوٹاغالبؔ
لائبریرین
مانعِ وحشت خرامی ہائے لیلیٰ کون ہے؟
خانہ مجنونِ صحرا گرد بے دروازہ تھا
یہ شعر ہے یا طلسم ہوش ربا؟
جتنا اس شعر میں ڈوبتا جاتا ہوں ، "حواس گم ، قیاس گم، ہمہ بجز گلاس گم ، نظر کے آس پاس گم" والی حالت ہوتی جا رہی ہے۔ ایک عالم رنگ و بو ہے اور میں حیرت میں غلطیدن۔
اللہ اللہ مجھ پر اتنا کیف، اتنا نشہ شاید پہلے کبھی نہ چھایا تھا، میں بے بسی کی انتہا پر ہوں کہ اپنے احساسات اور جذبات شیئر بھی نہیں کر سکتا۔
ایلس ان ونڈر لینڈ والی صورتِ حال در پیش ہے۔ ٹک ٹک دیدم، دم نہ کشیدم
قصہ مختصر مجھ پر یہ شعر اس بری طرح سوا ر ہے کہ تیسرا ہفتہ ختم ہونے کو ہے اور میں اس شعر کے سحر میں گم ہوں۔
ایک عجب سی وحشت طاری ہے۔ اور سر دھن دھن کے گردن اکڑ گئی ہے،
محمد وارث مرزا
@مہ جبین
میری وحشت کو کچھ آپ ہی سمجھ سکتے ہیں۔ آپ ہی سے شاید میں غالبؔ کے اس شعر کی لذتیں بیان کر پاؤں، جو مجھے ہوش و خرد سے بے گانہ کیے دے رہی ہیں۔
غالب کا جادو مجھ پر بری طرح چھایا ہوا ہے
جھوٹ ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا جادوگر سامری تھا۔ میں کہتا ہوں دنیا کا سب سے عظیم جادوگر غالبؔ اور صرف غالبؔ ہے۔
استاد آپ کی (بقول اقبالؒ) پاکیزہ روح پر ہر دم اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی برسات ہو۔ آپ نے مجھے وہ مزہ چکھایا ہے جو شاید دنیا کی کسی نشہ آور چیز میں نہ ہوگا۔
بے ذوق حضرات سے التماس ہے کہ براہ کرم اس گفتگو میں دہشت گردی مچانے سے گریز کریں ۔اللہ کے واسطے