جون ایلیا کوئی حالت نہیں یہ حالت ہے

نیرنگ خیال

لائبریرین
ان دو اشعار کے متعلق کیا خیال ہے کہ

میرے کمرے کو سجانے کی تمنا ہے تمہیں
میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں

اور

خدا کرے کہ میرے سوا
تمہیں سب شاعروں سے نفرت ہو
انکے بارے میں خیال یہ ہے کہ
بعد تیرے جانِ جاں دل میں رہا عجب سماں
یاد تیری رہی یہاں، پھر تیری یاد بھی گئی
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب
انجمن میں یہ میری خاموشی
بُردباری نہیں ہے وحشت ہے
پذیرائی انتخاب پر تہہ دل سے مشکور ہوں سر :)

بہت عمدہ غزل ہے چھوٹے بھائی اور یہ شعر تو ۔۔۔
آج کا دن بھی عیش سے گزرا
سر سے پا تک بدن سلامت ہے۔
واہ
بہت شکریہ اپیا :)
 

الشفاء

لائبریرین
واہ۔ بہت خوب غزل۔۔۔
جون کے اشعار کی بات چل رہی ہے تو یہ کیسا ہے۔

یوں جو تکتا ہے آسمان کو توُ
کوئی رہتا ہے آسمان میں کیا؟

یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا؟

پوری غزل لاجواب ہے۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
شکریہ جناب خوبصورت غزل ارسال فرمانے کیلیے
:aadab: وارث بھائی :)

واہ۔ بہت خوب غزل۔۔۔
جون کے اشعار کی بات چل رہی ہے تو یہ کیسا ہے۔

یوں جو تکتا ہے آسمان کو توُ
کوئی رہتا ہے آسمان میں کیا؟

یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا؟

پوری غزل لاجواب ہے۔۔۔
بہت شکریہ :) جی جون کی شاعری کمال ہے :)
اک شعر میری طرف سے بھی :)
گاہے گاہے یہی ہو کیا
تم سے ملکر خوشی ہو کیا
 
Top