لال مسجد کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور باعثِ شرم ہے ۔ لیکن اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ ابھی تک نہ ریاست کو شرم آتی دکھائی دے رہی ہے اور نہ ان نام نہاد مذہبی عناصر کو جنہوں نے اپنی ضد کی خاطر معصوم طالبات کی بَلی چڑھا دی۔ اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ تجزیہ کیا جائے کیا مذہبی تعلیم کے نام پرہم اپنے بچوں کو ایسے عناصر کے ہاتھوں میں دے سکتے ہیں جو ان کے ہاتھوں میں اسلحہ تھما دیں اور ایک اسلامی ریاست میں اپنی الگ ریاست کا اجراء کرنے کی کوشش کریں۔
میں جانتا ہوں کہ بہت سی باتوں کا بتانا انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اس لیے ان لوگوں کی ذہنیت پہ صرف چپ ہی رہا جا سکتا ہے جو نام نہاد موڈریٹ و لبرل میڈیا اور دیگر غیر متعلقین کی سنی سنائی پہ اپنا فیصلہ صادر کر دیتے ہیں اور کسی کی ذات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
یہاں کچھ آرمی والےبھی ہیں میری ان سے صرف اتنی گزارش ہے کی پیٹی بندی بہت اچھی شے ہے پر انسانیت اس سے پہلے ہے۔ آپ اگر حقائق بیان نہیں کر سکتے تو ان کی مخالفت بھی نہ کریں۔
کسی بھی آزاد ذریعے سے اس شے کی تصدیق کریں کے لال مسجد کے طلباء طالبات کے متحرک ہونے سے آٹھ دس ماہ پہلے جامعہ کے طلباء میں ایسے کون سے سرخاب کے پر لگ گئے تھے کہ جنرل اور کرنل رینک کے آفیسرز نے ان سے دوستی کر لی اور ان کے ساتھ ایسے گٹھ جوڑ ہونے لگے جیسے دونوں اطراف صرف مذہب اور وطن ہی نہیں بلکہ دلوں کا بھی رشتہ ہے۔
کوئی ہے اس جانچ میں جانے والا کہ آخر وہ کون سی دلچسپی تھی آرمی کے اس رینک کے افسران کی جس نے انہیں ایک مدرسے کے عام سے طلباء کے اتنے قریب کر دیا۔ اور وہ ایک دوسرے کے دوست کہلانے لگے۔
پھر وہ کیا وجہ تھی کہ سب کچھ تحریری طور پہ طے پا جانے اور دونوں طرف سے منظوری کے باوجود، اپنے مقرر کردہ نمائندوں اور اپنی طرف سے اولین تائید کے باوجود معائدہ اچانک تبدیل کیوں کیا گیا۔ اور صرف صدر کی طرف سے پیش کیے گئے معائدہ کی منظوری پہ ضد کیوں کی گئی۔
وفد کو معائدے پہ دستخط کے لیے لال مسجد بھیج کے پھر عین وقت پہ کیوں روک دیا گیا وہاں جانے سے اور آنکھوں سے سب دیکھنے سے۔
کیا آپ لوگوں تک یہ بات نہیں پہنچی آپ کے سو کالڈ آزاد میڈیا کے ذریعے کہ مولانا صاحب نے پہلے متفقہ معائدے کی رو کے تحت مسجد سے اپنے گاؤں بیدخلی سے پہلے میڈیا کو لال مسجد کا دورہ کروانے پہ کیوں بضد تھے؟؟
کیا انہوں نے اندر کے واقعات بشمول اسلحے وغیرہ کے جھوٹے الزامات سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار پہلے نہیں کر دیا تھا؟؟؟
عقل والو ذرا ہوش کا دامن تھامو۔ اگر مجھے ہی کوئی قتل کرنے کی نیت سے گھر میں گھسنے کی کوشش کرے تو میں اسے اپنے نہتے ہونے کی نوید سناؤں گا یا اسے کسی بھی طریقے سے اپنے پورے طریقے سے تیار اور ہتھیار بند ہونے کا احساس دلاؤں گا۔ اگر خود کش بمبار ہوتے تو بقول آئی ایس پی آر کے ہی سارے آپریشن میں ایک بھی خود کش حملہ کیوں نہیں کیا گیا۔
زنا خانہ چلانے والی آنٹی شمیم کو کتنے زخم دے کر اور ہرجانہ دے کر انہوں نے چھوڑا؟؟؟
ننگے مسلمان اور پاکستانی مردوں کی مالش کرنے والی چائینیز لڑکیوں کو انہوں نے کتنا بے آبرو کیا؟ کتنا ہرجانہ لیا؟ کتنی چوٹ پہنچائی؟؟؟
آخر ایسے دھندے چلانے کی اجازت کس نے دے رکھی تھی؟؟ اور اگر خفیہ طریقے سے ایسے کام ہو رہے تھے تو علاقہ مکینوں کی بار بار شکایات پہ حکام نے کان کیوں نہ دھرے؟؟
پاس کے چالیس گھروں کی دستخط شدہ درخواست کیوں قابلِ غور نہیں تھی؟؟ کیا ان کی کوئی عزت نہیں تھی؟؟؟ کیا ان کے کچھ حقوق نہیں تھے؟؟؟
لال مسجد والوں نے کیا کیا تھا؟
ایک بازاری اور دلال عورت کو بلا کر ڈانٹ کر برے کام سے باز رہنے کی تلقین کر کے اور برقعہ پہنا کر چھوڑ دینے کا گناہ؟؟
چائینیز جسم فروشوں کو پکڑ کر اور غلط دھندے یہاں نہ کرنے کی تلقین کر کے چھوڑ دینے کا گناہ؟؟
حکومت سے بار بار آس پاس کے ایریاز میں بڑھتی برائی کی روک کے اقدامات کے مطالبے کا گناہ؟؟؟
حکومت کی طرف سے کسی قسم کی داد رسی نہ ہونے کی وجہ سے اپنے مطالبات منوانے کے لیے پاس کی ایک لائبریری پہ احتجاجاََ قبضہ کرنے کا گناہِ عظیم؟؟؟
اپنے گرفتار طلباء ساتھیوں کے رہائی کا مطالبہ منوانے کے لیے پولیس والوں کو یرغمال بنانے کی جسارت؟؟؟؟
اور پھر بہت سی توڑ پھوڑ بھی۔۔۔ تو اس سے پہلے کتنے ہنگامہ آرائی کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کو حکومت سزا دے چکی؟؟؟
کیا ویسے ہر چھوٹے سے چھوٹے واقعے میں توڑ پھوڑ نہیں ہوتی؟؟
سی ڈیز رہنے دیں گاڑیاں، دکانیں املاک، پیٹرول پمپ نہیں جلائے جاتے۔ اور وہ پکڑے بھی نہیں جاتے اور ان کا کچھ نہیں کیا جاتا کہ وہ لال مسجد کے گناہ گاروں کی نسبت پاک سیاسی پارٹیوں کے ہوتے ہیں۔
مانا یہ تمام گناہِ تھے جرم تھے اور ان سے گورنمنٹ کی رٹ چیلنج ہوتی ہے پرگورنمنٹ کی رٹ تھی کہاں جو چیلنج ہوئی؟؟؟
کیا گورنمنٹ کی رٹ ڈرون حملوں سے پامال نہیں ہوتی؟؟
کیا گورنمنٹ کی رٹ افغانستان کے اُس پار سے حملوں سے پامال نہیں ہوتی؟؟؟
کیا گورنمنٹ کی رٹ سرحد کے اِس پار نیٹو کے حملوں سے پامال نہیں ہوتی؟؟؟
کیا گورنمنٹ کی رٹ ایبٹ آباد کے امریکی آپریشن سے پامال نہیں ہوتی؟؟؟
کیا گورنمنٹ کی رَٹ ایک پاکستانی کے قاتل برطانوی شہری کو برطانوی شہزادے کے کہنے پہ چھوڑ دینے سے پامال نہیں ہوتی؟؟؟
کیا گورنمنٹ کی رَٹ ریمنڈ ڈیوس کی حرکت سے پامال نہیں ہوتی؟؟؟
کیا گورنمنٹ کی رٹ آئے دن حساس مقامات پہ تصویریں ویڈیولیتے اور ویسے پائے جانے والے امریکیوں اور دیگر غیر ملکیوں سے پامال نہیں ہوتی؟؟؟
کیا گورنمنٹ کی رٹ سیاچن چھن جانے سے پامال نہیں ہوتی؟؟؟
کیا گورنمنٹ کی رٹ جونا گڑھ ہاتھ سے نکل جانے سے پامال نہیں ہوتی؟؟؟
کیا گورنمنٹ کی رٹ سرکریک متنازعہ ہونے سے پامال نہیں ہوتی؟؟؟
اپنے مفاد میں اور مخالف سے نفرت میں اتنا اندھا پن بھی ٹھیک نہیں صاحب۔
کون لوگ ہو تم لوگ اور کس منہ سے بات کرتے ہو ۔حد ہے۔