میم نون! آپ سالوں سے کرکٹ دیکھ رہے ہوں گے۔ لیکن اگر صرف ایک سیزن فٹ بال دیکھ لیں تو آپ مان جائیں گے اس سے دلچسپ کوئی کھیل نہیں۔ شرط صرف یہ ہے کہ آپ کو اس کے صحیح قواعد و ضوابط کا علم ہونا چاہیے۔ اگر آپ ہمارے ساتھ رہے تو آہستہ آہستہ آپ کو ساری معلومات ملے گی اور یقین جانیں آپ کو مزہ نہ آئے تو پیسے واپس۔
نہیں، میں نے کرکٹ کو بھی کبھی زیادہ شوق سے نہیں دیکھا، بلکہ کسی بھی کھیل کو زیادہ توجہ نہیں دی، میرے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہوتا کہ کئی کئی گھنٹے ٹی وی کے سامنے گزار دوں۔
کرکٹ کا صرف یہ ہے کہ اگر کوئی بہت اہم میچ ہو اور وقت ہو تو دیکھ لیا نہیں تو نہیں۔
چلیں آپکے ساتھ ہی ہیں، لیکن آپکو بہت محنت کرنی ہو گی مجھے کرکٹ سمجھانے میں، نہیں تو پیسے واپس کرنے کا بندوبست کر لیں

السلام علیکم ارے بھائی ہم ہر کھیل میں دلچسپی لیتے ہیں فٹبال کے سلسلہ میں آپ اگر کچھ کرنا چاہتے ہیں یہاں تو شروع ہو جائیں ہم آپ کا ساتھ دیں گے آ جایں میدان میں
جی وقت ملا تو ضرور دیکھونگا
ویسے کل کا میچ یکطرفہ لگا
پورے کھیل میں مانچسٹر حاوی رہی
بندوبست تو ہے جناب لیکن آپ کو کرکٹ سمجھانے کی حامی کس نے بھری؟ میں تو فٹ بال کی بات کر رہا ہوں۔ کیونکہ اس میں دو گھنٹے کا میچ ہوتا ہے اور مزہ ایسا ہوتا ہے کہ بس۔ اور میچز کا انتظار تو فٹ بال میں مہینوں ہوتا ہے۔ جیسے آج رات پونے بارہ بجے سیمی فائنل میچ ٹین اسپورٹس سے دکھایا جائے گا۔ ڈیمو کے طور پر آپ یہ میچ ضرور دیکھیے گا۔ دو بہترین یورپین ٹیمیں، اور ایک دوسرے کی روایتی حریف بھی۔ یہ میچ انڈیا پاکستان کے میچ سے بھی بڑا میچ ہوتا ہے اسپین اور یورپ میں۔
شکریہ خرم بھائی بس تھوڑا سا انتظار فرمائیں۔ یقیناً آپ کو مایوسی نہیں ہو گی۔