سوکرنامہ
محفلین
شکریہ خرم بھائی! فٹ بال بھی کچھ کم چیز نہیں ہے۔ یہ کھیل دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا جاتا ہے۔ ایک عام سے لوکل لیگ میچ میں میں اتنے تماشائی ہوتے جتنے کرکٹ کے کسی بڑے میچ میں بھی نہیں ہوتے۔ آپ بھی یقیناً یہی سمجھتے ہوں گے کہ انگلینڈ جو کہ کرکٹ کا موجد ہے وہاں کرکٹ سب سے پاپولر گیم ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ اگر آپ فٹ بال کی انگلش پریمیئر لیگ دیکھ لیں تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ اس کے سامنے تو کرکٹ کچھ بھی نہیں ہے۔
انگلینڈ کی بڑی بڑی ٹیمیں جیسے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ، آرسنل، چیلسی، لیورپول وغیرہ ان میں کھیلنے والے کھلاڑی دنیا بھر میں مقبول ہیں اور شاید مانچسٹر یونائیڈ کا وین رونی جتنا کماتا ہے اتنا انگلینڈ کی پوری ٹیم بھی نہ کماتی ہو۔