کوئی مشورہ دیں کیا یہ عمل صحیح ہے؟

اگر بائیک اتنی ہی نکمی ہے کہ ہر مہینے اس کی مرمت کے لئے اوسطا ہزار روپے لگانے پڑتے ہیں تو اس سے جان چھڑانا بہتر ہے، اسے بیچ کر قسطوں پر نئی لینے کا فیصلہ زیادہ بہتر رہے گا۔
سوچا تو ہے پر اور کام بھی آجاتے ہیں سر پر پر اب بائیک کافی حد تک صحیح ہوتی جارہی ہے ۔
 
اگر بائیک اتنی ہی نکمی ہے کہ ہر مہینے اس کی مرمت کے لئے اوسطا ہزار روپے لگانے پڑتے ہیں تو اس سے جان چھڑانا بہتر ہے، اسے بیچ کر قسطوں پر نئی لینے کا فیصلہ زیادہ بہتر رہے گا۔
واقعی ہزار تو بہت زیادہ ہے۔ میں تو چار چھ ماہ بعد صرف ٹیوننگ اور کچھ چھوٹا موٹا کام کروالیتا ہوں، پانچ چھ سو روپے لگتے ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
میں نے ہر ماہ بائیک صحیح کرانے کیلئے ہزار روپے مختص کردئیے ہیں ۔ جس سے بائیک کے چھوٹے موٹے کام جو بھی ہوں وہ ساتھ کے ساتھ حل ہوتے جاتے ہیں ۔ سارے کام تو نہیں ہوپاتے ہر ماہ میں کچھ نہ کچھ ہدف رکھ لیتا ہوں کہ اِس ماہ میں بائیک کی یہ مرمت کرانی ہے اگلے ماہ میں یہ مرمت کرانی ہے اِس طریقے سے ایک دم بوجھ نہیں پڑتا ہلکے ہلکے بائیک بھی صحیح ہوتی جارہی ہے ۔ کیا یہ عمل صحیح ہے اگر آپ کے ذہن میں کوئی اور مشورہ ہے تو ضروردیں ۔
ہماری دعا ہے کہ یہ مختص کردہ رقم ناکافی ثابت نہ ہو۔
 
یاز

محفلین
آپ کو مرمت کی اتنی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟ آپ وہیلنگ تو نہیں کرتے؟
ہمارا سوال بھی یہی ہے کہ نارمل بائیک چلائیں تو ہر ماہ مرمت کی ضرورت نہیں پڑنی چاہئے۔ ہاں اگر رننگ اتنی زیادہ ہے کہ ہر ماہ ایک ہزار کلومیٹر یا اس سے زیادہ چلا لیتے ہیں تو انجن آئل تبدیل کرانے کی ضرورت پڑتی رہے گی، تاہم وہ بھی ایک ہزار روپے سے کافی کم کا خرچہ ہونا چاہئے۔
 
زیک

مسافر
مہینے کے ہزار روپے زیادہ ہیں کہ کم اس کا مجھے بالکل اندازہ نہیں۔

کچھ چیزیں جو غور کرنے کی ہیں:

۱- اگر بائک کو اتنی مرمت کی ضرورت ہو کہ اس مرمت کے پیسے بچا کر آپ بہتر بائک خرید سکیں تو بائک کی مرمت نہ کریں۔

۲- اگر ایک دفعہ مکمل مرمت کرانے میں ہر مہینے چھوٹی چھوٹی چیزیں ٹھیک کرانے سے کافی کم پیسے لگیں تو یک مشت مرمت کروائیں۔
 
منیب الف

محفلین
نہیں جناب بس بائیک کے لئے بجٹ نہیں بنایا تھا اِس لئے ایک دم اتنا خرچ ہورہا ہے تھوڑے تھوڑے پیسے لگاتا رہتا تو شاید اتنے پیسے بھی نہیں لگتے ۔
جب تک آپ کے پاس بائیک ہے، آپ کے پیسے لگتے رہیں گے۔ کم یا زیادہ۔ آج یا کل۔ ماہانہ یا روزانہ۔ دو صورتیں ہیں: یا تو اپنا دل بڑا کریں، یا میری مانیں بائیک بیچ کر سائیکل لے لیں۔ خرچ بھی کم، صحت بھی اچھی۔ میں ایسا مشورہ دینے میں حق بجانب اس لیے ہوں کیونکہ میں نے خود بھی یہی کیا ہے۔ میرے گھر کے آنگن میں میری یاماہا دھوم 70 کی جگہ اب سہراب کی یہ سائیکل دھومیں مچا رہی ہے۔

YDEEIcU.jpg
 
واقعی ہزار تو بہت زیادہ ہے۔ میں تو چار چھ ماہ بعد صرف ٹیوننگ اور کچھ چھوٹا موٹا کام کروالیتا ہوں، پانچ چھ سو روپے لگتے ہیں۔
بات یہ ہے بھائی جب تک سر پر نہ پڑے تو پیسے خرچ کرنے کا دل نہیں چاہتا جب ایک دم خرچہ ہوتا ہے تو پھر یاد آتا ہے کہ تھوڑے تھوڑے پیسے لگاتا رہتا تو اتنے پیسے نہیں لگتے ۔
 
جب تک آپ کے پاس بائیک ہے، آپ کے پیسے لگتے رہیں گے۔ کم یا زیادہ۔ آج یا کل۔ ماہانہ یا روزانہ۔ دو صورتیں ہیں: یا تو اپنا دل بڑا کریں، یا میری مانیں بائیک بیچ کر سائیکل لے لیں۔ خرچ بھی کم، صحت بھی اچھی۔ میں ایسا مشورہ دینے میں حق بجانب اس لیے ہوں کیونکہ میں نے خود بھی یہی کیا ہے۔ میرے گھر کے آنگن میں میری یاماہا دھوم 70 کی جگہ اب سہراب کی یہ سائیکل دھومیں مچا رہی ہے۔

YDEEIcU.jpg
بھائی دنیا آگے جارہی ہے اور آپ پیچھے لے کر جارہے ہیں اِس سائیکل سے دنیا کا مقابلہ کیسے کروگے بھائی ۔
 
منیب الف

محفلین
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
میرے پاس 70سی سی موٹر سائیکل ہے دوہزار پندرہ ماڈل ہر مہینے ہزار کلومیٹر تک چلا لیتا ہوں کبھی کبھار پندرہ سو تک. ہر مہینے آئل چینج کرتا ہوں. دو مہینے بعد ٹیوننگ کرتا ہوں.ایک لیٹر میں 50 کلو میٹر تک چلتی ہے. فل سپیڈ 75. ہر مہینے مرمت کا اوسط خرچہ بمعہ آئل 500
 
واہ! کیا نپا تلا حساب ہے آپ کا۔
 
جب تک آپ کے پاس بائیک ہے، آپ کے پیسے لگتے رہیں گے۔ کم یا زیادہ۔ آج یا کل۔ ماہانہ یا روزانہ۔ دو صورتیں ہیں: یا تو اپنا دل بڑا کریں، یا میری مانیں بائیک بیچ کر سائیکل لے لیں۔ خرچ بھی کم، صحت بھی اچھی۔ میں ایسا مشورہ دینے میں حق بجانب اس لیے ہوں کیونکہ میں نے خود بھی یہی کیا ہے۔ میرے گھر کے آنگن میں میری یاماہا دھوم 70 کی جگہ اب سہراب کی یہ سائیکل دھومیں مچا رہی ہے۔

YDEEIcU.jpg
زبردست(y)
بھائی دنیا آگے جارہی ہے اور آپ پیچھے لے کر جارہے ہیں اِس سائیکل سے دنیا کا مقابلہ کیسے کروگے بھائی ۔
آگے جانے اور دنیا سے مقابلے کے لیے تو خلائی راکٹ لینا پڑے گا :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے طریقہ کار اچھا ہے کہ ہر کام کے لئے ایک رقم مختص کر دی جائے اور اس سے زیادہ اس مد میں خرچ نہ کی جائے۔
 
Top