کوئی مشورہ دے کے شادی میں دوسو افراد کے لئے کھانے کا کیسے انتظام کیا جائے

اور اگر بارات ہمارے گاؤں سے آنی ہو تو فی کس دو تین کلو کا حساب رکھا جاتا ہے۔ اور سب پہلے ہی کہتے ہیں بھائی صاحب جہاں دو دیگیں پکوانی ہیں وہاں تین کا آرڈر دیں۔۔:rollingonthefloor:
ویسے واقعی علاقے کی بات ٹھیک ہے۔۔۔ ہر جگہ کا اپنا اپنا ہی حساب ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں آج کل بریانی،چکن پکوڑا ، میٹھے چاول یا کھیر، اور سالن میں چکن کا سالن اور ساتھ بیف یا مٹن اپنی اپنی پہنچ کے مطابق۔۔۔۔:battingeyelashes:
ہمارا ارادہ تو بریانی اور کھیر کا ہے انشااللہ
 
دو سو افراد کیلئے تیس کلو چاول اور تیس کلو گوشت (تین دیگ) تیس کلو گوشت کا کورمہ (تین دیگ) اور پچیس کلو دودھ والے نان ۔ اور میٹھا تقریباً بیس کلو (کھیر یا لب شیرین وغیرہ)
کولڈ درنک دو سو افراد کے لئے کم از کم ڈھائی سو ۔خرچہ تقریباً پینسٹھ ہزار
خالد محمود صاحب حساب کتاب لگا کر بتانے کا بے حد شکریہ
 
یہاں اسلام آباد میں تو اب ہال والوں کے ہی ذمہ کر دیا گیا ہے۔ بس بکنگ کروائیں، مہمانوں کی تعداد اور ڈشز بتا دیں۔ پر ہیڈ کا حساب طے کر لیں۔
اس لیے ایسے حساب کتاب کا اندازہ نہیں۔
 

شاہد شاہ

محفلین
یہاں اسلام آباد میں تو اب ہال والوں کے ہی ذمہ کر دیا گیا ہے۔ بس بکنگ کروائیں، مہمانوں کی تعداد اور ڈشز بتا دیں۔ پر ہیڈ کا حساب طے کر لیں۔
اس لیے ایسے حساب کتاب کا اندازہ نہیں
معیار کا رِسک بہرحال رہتا ہوگا تابش بھائی۔
 
بھائی آپ عائشہ منزل سے کھانا بنوائے ,وہاں کافی نامی گرامی بریانی کے کیٹرنگ سینٹر موجود ہیں ۔آج کل زیادہ ترمحفل میں کھانے کے بعد سوئیٹ ڈش میں ربڑی والی کھیر بنوائی جاتی ہے,کراچی میں موسم گرما کا آغاز ہو گیا ہے تو آپ موسم کی مناسبت سے لب شیریں یا دودھ دولاری بھی مینو میں شامل کر سکتے ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کوئی مشورہ دے کے شادی میں دوسو افراد کے لئے کھانے کا کیسے انتظام کیا جائے کیا پکایا جائے آج کے دور کے حساب سے اور ایک دیگ میں کتنے چاول اور کتنا گوشت ڈالنا ہے گھر کے باہر پکوانا بہتر ہے یا پھر پکوان پر ( کم سے کم اخراجات میں ) اگر کسی کو معلومات ہے تو شئیر کریں ۔اپنے تجربات بھی بتا سکتے ہیں آپ بریانی اور کھیر پکوانے کا ارادہ ہے ۔

کہ
عبدالقدیر بھائی، بغیر سانس لیے اتنا طویل جملہ، اتنی جلدی میں پکوائیں گے تو ذائقے میں گڑبڑ بھی ہو سکتی ہے، سوچ لیں۔۔ ۔ :happy:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بھئی آپ سب جو اس دھاگے میں مہمان یا میزبان اور پکوان ہیں ، اپنے پیغامات دوبارہ پڑھیے اور درست املاء کے ساتھ لکھیں ورنہ مجھے کل دوبارہ آنا پڑے گا یہاں۔:happy:
اور جملے میں صرف اردو الفاظ استعمال کرنے ہیں ، یاد رہے۔ :happy:
 
کولڈ درنک دو سو افراد کے لئے کم از کم ڈھائی سو ۔خرچہ تقریباً پینسٹھ ہزار

چوہدری صاب یہ تو آپ نے زیادہ ہی سستے میں بھگتا دیا ہے غالباً-

اگر گوشت کا سالن پکانا ہو تو فی کس ایک پاؤ اور اگر چکن پکائیں تو ڈیڑھ پاؤ یعنی ایک کلو تین افراد کیلئے۔

ہمارا چاچا نورا نائی تو آدھا کلو فی کس (بیف/چکن) سے نیچے آتا ہی نہیں اور بکرا ہو تو پونے کلو تک چلا جاتا- اگلی دفعہ کسی بھی موقع پر انکو آپکی یہ پوسٹ دیکھاؤں گا-
 
Top