عسکری
معطل
يہ بحث کہ امريکی حکومت پاکستان ميں طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہی ہے، ناقابل فہم اور منطقی تجزيے سے عاری ہے۔
ميں آپ کو ياد دلانا چاہتا ہوں کہ امريکی اور نيٹو افواج گزشتہ 8 سالوں سے افغانستان ميں طالبان کے خلاف نبرد آزما ہيں۔ اگر امريکہ پاکستان ميں طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے تو پھر افغانستان ميں اسی دشمن کو کون اسلحہ فراہم کر رہا ہے؟
اس بات کی کيا منطق ہے کہ امريکہ نہ صرف اپنی افواج کو خطرے ميں ڈالے بلکہ اپنے خلاف نبردآزما دشمن کو اسلحہ فراہم کر کے اپنی ہی کوششوں کی براہراست نفی کرے؟
اس قسم کی دليل صرف زمينی حقائق اور ناقابل ترديد ثبوتوں کو نظرانداز کر کے ہی تخليق کی جا سکتی ہے۔ حقيقت يہ ہے کہ امريکی حکومت نے نہ صرف 21 ہزار مزيد فوجی بلکہ افغانستان اور پاکستان کے ليے کئ بلين ڈالرز کی امداد بھی منظور کی ہے۔ اس امداد کا واحد مقصد دہشت گردی کے اس عفريت کا خاتمہ ہے جو ہم سب کے ليے مشترکہ خطرہ ہے۔
دہشت گردوں کو اسلحے کی فراہمی کے حوالے سے آپ يو – ٹيوب پر کچھ ويڈيوز ديکھ سکتے ہيں۔ یاد رہے کہ يہ ويڈيوز امريکی حکومت نے نہيں بلکہ لوگوں نے اپنی ذاتی حيثيت ميں پوسٹ کی ہيں۔ آپ ديکھ سکتے ہيں کہ پاکستان ميں غير قانونی اسلحے کی فراہمی کتنا آسان ہے۔
http://www.youtube.com/results?sear...uery=terrorist+ammo+pakistan+gun+market&uni=1
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
جی بالکل یہ بات 10000 فیصد صحیح ہے کہ امریکہ طالبان کی مدد نہیں کر رہا ۔پر ہمارے خلاف بر سر پیکار لوگ طالبان نہیں یا صرف نام کے طالبان ہیں۔امریکی امداد پاکستان کو الجھانے ایک طویل پروکسی وار اور لگے ہاتھوں پاکستان کے مزید حصے بخرے کرنا بھی شامل ہے اس منصوبے میں صرف چند مثالیں دوں گا آپ کو کیا آپ یہ کہنے کی پوزیشن میں ہیںکہ امریکہ کے زیر تسلط افغانستان میں کوئی ایجنسیاں آپریٹ نہیں کر رہی جہاں سعودی عرب میں انڈیا کہ 3 کونسلیٹ ہیں اور افغانستان میں 12 تو اس بات کا کوئی جواب دینا پسند کریں گے امریکہ کو بار بار لوکیشن کوڈ دینے اور پریڈیٹر ایم کیو ون پر ہیل فائر میزائیل لوڈ کر کے کیوں بار بار آپریشن سسٹین کیا گیا جب کہ پاکستانی بار بار کہہ رہے تھے کہ یہی لوکیشن ہے محسود کی؟ پاکستان کی بار بار درخواست کے باوجود ہمیں پریڈیٹر ایم کیو ون یا نائن کو عاریتا بھی نہین دیا گیا وجہ ہے اسطرح امریکی اثاثوں کا نقصان ہو گا۔کیا یہ سیکریٹ ہے کہ آپ کا میڈیا فوج اور سیاستدان پاکستان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہوئے ہیں ۔نیوکلئر ڈیل کے بعد اب ایم آر سی اے کا کنٹریکٹ بھی امریکہ کو ملنے والا ہے بھارت سے س کے بدلے میں امریکہ نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے انڈیا کو افغانستان میں؟ ہم سب جانتے ہیں امریکہ ہمارے بلاگ 52 ایف سولہ روکنے والا ہے اور آگے بھی پاکستان پر اسلحے کے حصول میں مشکلیں کھڑی کر رکھی ہیں۔
سچ تو یہ ہے کہ اس امریکہ کی وار آن ٹیریر نے پاکستان کو مکمل طور پر نا سہی آدھا مار دیا ہے۔اور آپ کی ساری غلطیوں کا ملبہ آپ لوگ پاکستان پر ڈال کر رام رام کر رہے ہو۔