--------------------------------------------------------------------------------
یہ ہے پہلا سوالنامہ جس میں آپ نے مدد مانگی کچھ معلومات کے لیے جو کہ میں نے تصویروں کے ساتھ دی۔اس پوصت سے پتہ چلتا ہے آپ کنفیوز ہیں کچھ نہیں جانتے اوربھانت بھانت کی بولیاں سن رہے ہیں ،اس پورے دھاگے کا عنوان بھی آپ نے یہں رکھا۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اسلامی جہمہوریہ پاکستان میں اس وقت جو صورتحال موجود ہے اس تناظر میں بھانت بھانت کی بولیاں سنی جارہی ہیں ایسے میں یکسوئی کا حصول اگرچہ مشکل تو ہے لیکن ناممکن نہیں ہے ان بولیوں سے چند سوالات ذہن میں اٹھ رہے ہیں۔کیا کوئی میری مدد کرسکتا ہے؟
میں بھی تو اس ملک کا شہری ہوں میرے اجداد نے خون بہا یا ہے یہ میرا گھر ہے میںکیسے ایسے حالات میں خوش رہ سکتا ہوں؟
بلکہ دل میں ہول اٹھ رہے ہیں کہ آخر یہ جنگ کب ختم ہوگی؟۔
لاکھوں لوگ چلچلاتی دھوپ میں سارادن رجسٹریشن کے لیے کھڑے رہتے ہیں، اپنے پیاروں کے لیے ان کے پھیلے ہوئے ہاتھ میڈیا خوب دکھا رہا ہے(کیونکہ میڈیا کو تو خون اور آگ چاہیے( میں چاہتا ہوں کہ ہم جہاں اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے کمر بستہ ہیں سچائی بھی تو تلاش کریں تاکہ اپنے لیے کوئی لائحہ عمل تیار کرسکیں۔
کیا صوبہ سرحد میں ہونے والا آپریشن دہشت گردوںکے خلاف ہے؟
اگر یہ آپریشن دہشت گردوں ہی کے خلاف ہے تو اب سے پہلے جتنے بھی آپریشن(قبائلی علاقوں میں( کیے گئے وہ کیا تھے؟
آخر یہ دہشت گرد اسلحہ کہاں سے حاصل کر رہے ہیں؟
کیا ان چند دہشت گردوں سے نمٹنے کا ایک یہی راستہ رہ گیا تھا؟
کیا بیس لاکھ بے گھر ہوجائیں تو ملک میں کوئی بے چینی پیدا نہیںہوگی؟
آپریشن شروع کرنے سے پہلے کوئی اے پی سی نہیں ہوئی ؟ اب جب بیس لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں تو اے پی سی اور اس نے بھی کیا تیر مارا ہے؟
آپریشن ختم کرنے کی بھی کوئی تاریخ نہیں مہاجریں کی واپسی کا کوئی ٹائم فریم نہیں؟
کیا اس سے پہلے ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں ہوئے مہاجریں کو واپس پہنچایا گیا ؟
ان کے نقصان کی تلافی کے لیے کوئی قدم اٹھا یا گیا؟
اور یہ دوسری پوسٹ جس میں معلومات تصاویر اور تحریروں کے ساتھ آپ میری دفاعی اور عسکری معلومات کا چیلنج کر کے شکوک ابہام اور مختلف قسم کے سادہ طریقوں سے دفاع طالبان کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔اور 2 گھنٹے تک جو تصاویر اور معلومات میں نے آپ کے لیے تیار کی اس کو آپ نے میرے 20 پیغامات کے جواب میں ایک ہی پیغام میں سادہ الفاظ میں جھوٹا کہ دیا۔یا پھر آپ تحریک طالبان کے بیانات کو کبھی ایک بار بھی لائیو سنا نہیں یا دیکھا نہیں۔
پر میرے دوست نا مجھے بحث کر کے کچھ ملے گا نا ہی میرے پاس ٹائم ہے اس کے لیے کیوں نا میں اپنی ریسرچ پر توجہ دوں بجائے آپ کو 2 گھنٹے وقت نکال کر جواب دینے کہ بعد دھوکے باز قرار دیا جاؤں۔میں بے عقل نہیں کہ ایک آدمی کو مطمعن کرنے کو جو میں نے 2 گھنٹے خراب کیے اب اس پر بحث کرنے کے لیے مزید 40 دن خراب کروں۔آپ کے پاس نیٹ بھی ہے اور گوگل بھی یہاں طالبان کی سائٹس بھی ہیں اور پاکستانی فورسز کی ہیومن رائٹس کی بھی اور دنیا کے تمام اسلحہ کی بھی ہزاروں سائٹس ہیں صرف وکی آپ کو کافی ہے۔
میں اب مزید کچھ پوسٹ اسلئے بھی نہیں کرنے والا کیونکہ بقول آپکے یہ جھوٹ اور دھوکہ ہے
اوکے پھر بائے