برادرم کیا اسے یہیں تمام سمجھا جائے یا اس دھاگے میں آپ ابھی مزید اضافے کرنے والے ہیں؟
اگر یہ مکمل ہو تو از راہ مہربانی کوئی اشارہ چھوڑ دیں تا کہ اسے سب کے لئے جاری کیا جا سکے۔
والسلام
اسلا، علیکمالکبیر، ہم یہیں ہیں۔
ہم آپ کے بہت مشکور ہیں کہ آپ اتنی قیمتی معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ ہم نے آپ سے صرف گزارش کی تھی مضامین اگر ایک گائیڈ لائن کے مطابق پوسٹ کیے جائیں تو اس سے ہمیں سہولت رہے گی۔ مضمون میں سکرین شاٹس اشد ضروری ہیں لیکن تحریری مواد کو ٹیکسٹ فارم میں ہی ہونا چاہیے۔ آپ کو پہلے سے تیار کردہ مواد کو نئے طریقے سے تیار کرنے میں کچھ وقت تو لگے گا لیکن اس سے سب کو فائدہ ہوگا۔ اردو میں گرافک ٹیوٹوریلز کی ہمیں اشد ضرورت ہے۔
انصاری آفاق احمد صاحب،اسلا، علیکم
جناب بندہ نیا بھی ہے اور آج تک کچھ اپنی جانب سے پیش بھی نہیں کرسکا۔ لیکن حاصل بہت کیا سیکھا بھی وہ بھی اردو میں
ایک چیز سمجھ میں نہیں آتی کہ تصویری شکل میں اردو میں کوئی ٹیوٹوریل اپنا مقصد جب پورا کرلیتا ہے تو تحریر(یونیکوڈ( پر کیوں اصرار کیا جاتا۔جبکہ تصویری شکل میں تیر سے نشانات لگا کر طریقہ کار اور نتیجہ کو مربوط و آسانی سے سمجھ لینے والا بھی بنا دیا جاتا ہے۔میرے جیسے کے لیے سمجھنا تو بہت آسان ہوتا ہے
آپ کی بات تو اور بھی اچھی ہےانصاری آفاق احمد صاحب،
وعلیکم السلام!
محفل میں خوش آمدید! گو کہ آپ کے واحد مراسلے سے ایسا لگتا ہے جیسے آپ صرف یہی اعتراض کرنے آئے ہیں کہ الکبیر صاحب سے یونیکوڈ کا مطالبہ کیوں کیا جا رہا ہے۔ لیکن آ ہی گئے اب تو جانا نہیں دوبارہ
جناب! الکبیر صاحب اردو میں ٹیوٹوریل لکھنے والے معدودے چند اہلِ علم حضرات میں سے ہیں اور ہم سب کے لیے لائقِ احترام ہیں۔
کسی بھی ٹیوٹوریل میں سکرین شاٹس کی حد تک تصاویر تو یقیناً لازمی ہیں لیکن دراصل یونی کوڈ مواد پر اس لیے زور دیا جاتا ہے کہ مجھ جیسے تلاش کرنے والے احباب گوگل کے ذریعہ اسے تلاش کر سکتے ہیں ورنہ تصویری شکل میں تو اس مواد سے صرف وہی استفادہ حاصل کر سکتا ہے جو اس دھاگے یا صفحے تک کسی طور پہنچ پائے۔
علاوہ ازیں یونیکوڈ میں ہونے کا یہ فائدہ ہے کہ ٹیوٹوریلز میں کسی خاص لفظ یا اصطلاح کو تلاش کرنا بھی براؤزر کی "فائنڈ" یوٹیلٹی کے ذریعے ممکن ہو جاتا ہے جو تصویری شکل میں نا ممکن ہے اور یہ خصوصیت طویل ٹیوٹوریلز میں مزید ضروری ہو جاتی ہے۔
السلام علیکمانصاری آفاق احمد صاحب،

السلام علیکمواہ جی واہ،،، آپ کے جواب کا متن کچھ بھی رہا ہو، مگر کسی فورم پر محض جواب دیتے ہوئے ایسی فصیح و بلیغ اردو میں نے تو پہلی بار ہی پڑھی ہے،،، اگر آپ کے اعتراضات، سوالات یا جوابات اسی طرح جاری و ساری رہے تو میرے لیے ضرور لطف و تسکین کا باعث ٹھہریں گے، خوش رہیئے۔
السلام علیکم
میں نے آپ کے اسباق سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
جزاک اللہ
السلام علیکموعلیکم السلام!
بہت اچھی بات کہ مجھ سے کچھ سیکھ سکے آپ،،، میرے تصویری اور متحرک لیکچر کئی فورمز سے یا میری ویب ساءٹ سے دیکھے جا سکتے ہیں۔ گرافکس کے متعلق میری 12 سی ڈیز دستیاب ہیں جن کی تفصیل اگر آپ چاہیں تو میری ویب سائٹ پر دیکھ ستے ہیں۔ شکریہ
السلام علیکم
جناب میں آپ کے اسباق تلاش کرکے دیکھتا ہوں آپ کی وئیب بھی دیکھی ہے