گرافکس کورل ڈرا میں ڈائریکٹ اردو لکھیں۔

فہیم

لائبریرین
بزرگانِ محترم اور برادرانِ عزیز،
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔

جیسا کہ آج بگ باس یعنی نبیل بھائی نے یہاں فرمایا کہ مجھے ایک علیحدہ تھریڈ میں بتانا چاہیے کہ کورل ڈرا میں براہِ راست اردو کیسے لکھی جاسکتی ہے۔
کہ ہم جس طرح انگلش کورل ڈرا میں با آسانی لکھ لیتے ہیں اسی طرح اردو بھی لکھ سکیں۔

تو اس کے لیے یہ پوسٹ حاضر ہے۔ اسے آپ چاہیں ٹٹوریل سمجھ لیں یا پھر ٹپ :)

تو جناب اس کے لیے تو پہلے آپ اپنے کنٹرول پینل میں جاکر Regional and Language Options کو اوپن کریں۔
1.jpg


اور پھر Languages کے ٹیب پر آکر یہ دیکھیں کہ وہاں چیک کس کس آپشن پر ہے۔
ضروری ہے کہ چیک دونوں آپشنز پر ہو۔
جیساکہ کے تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

2.jpg


اکثر لوگ یہ کرتے ہیں کہ اردو لکھنے اور پڑھنے کے لیے صرف اوپر والے آپشن یعنی Install files for complex script and...........
پر ہی چیک لگاتے ہیں۔ اور نیچے موجود Install files East Asian languages پر چیک لگانا ضروری نہیں جانتے۔ویسے تو اردو پڑھنے اور ویب یا ورڈ وغیرہ میں لکھنے کے لیے نیچے چیک لگانا ضروری بھی نہیں۔ لیکن اگر آپ اردو کورل وغیرہ میں لکھنا چاہتے ہیں تو نیچے چیک لگانا ہوگا۔


بس جناب یہ کنفرم کریں کہ چیک دونوں آپشنز پر ہو۔ اگر تو چیک نیچے والے آپشن پر نہیں ہوا تو چیک لگا کر اپلائی کریں آپ کے سسٹم میں ایسٹ ایشین لینگویج سپورٹ کی فائلز کاپی ہونا شروع ہونگی اور آپ سے ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کا تقاضا کیا جائے گا۔ سی ڈی کو ڈرائیو میں انسرٹ کریں اور تمام فائلز کاپی کرلیں اور پھر اوکے کرکے باہر نکل جائیں۔
یہاں آپ کا کام پورا ہوتا ہے۔

اب جاکر کورل ڈرا میں اردو لکھ کر چیک کریں۔
اگر اب بھی کچھ پرابلم ہو تو یہ کیبورڈ ڈاؤنلوڈ کرلیں اور اپنے موجودہ اردو کیبورڈ کو اس سے تبدیل کردیں۔
امید ہے اب آپ آسانی سے کورل ڈرا کے ورژن 12 اور اس کے بعد کے ورژنز میں اردو لکھ پائیں گئے۔
اور مزے کی بات کہ جب آپ اردو لکھیں گے تو کورل ڈرا اپنے فونٹ سلیکشن مینو میں صرف وہی فونٹ شو کرائے گا جو اردو کے ہونگے۔ باقی انگریزی کے تمام فونٹز کو وہ ڈس ایبل کردے گا۔
جیسا کہ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔
3.jpg



نوٹ: یہ ٹپ ونڈوز ایکس پی کے لیے ہے۔ اگر آپ ونڈوز 7 یوز کررہے ہیں تو صرف اردو کیبورڈ کو میرے کیبورڈ سے تبدیل کرنا ہی کافی ہوگا۔
 

arifkarim

معطل
یہ کورل ڈرا کا کونسا ورژن ہے؟ میرے پاس لیٹسٹ ہے اور آجتک کسی بھی فانٹ سے درست اردو نہیں لکھ پایا۔
 

فہیم

لائبریرین
میرے پاس تو وہی رزلٹ ہے جو پہلے تھا، کی بورڈ بھی تبدیل کر دیا ہے

اب تو میں حیرت ہی ظاہر کرسکتا ہوں کہ ایسا کیوں ہے۔
کیونکہ میرے پاس تو گھر اور آفس دونوں جگہ مزے میں اردو لکھی جاتی ہے۔

یہ ایک فائل میں اٹیچ کررہا ہوں۔ اس میں میں نے ایریل یونی کوڈ ایم ایس اور جمیل نستعلیق میں ایک لائن لکھی ہے
اور ساتھ میں اس کی ایک ایک کاپی لے کر اسے کروو بھی کردیا ہے۔ اسے اپنے پاس چیک کریں کہ کیا ریزلٹ ہے۔
یہ کورل ڈرا 12 کی فائل ہے۔

ڈاؤنلوڈ
 

فہیم

لائبریرین
ونڈوز 7 ، 64 بٹ۔۔۔ کلک کے بغیر سولوس فونٹ کیسے استعمال ہو سکتا ہے؟


کلک کا خط ثلث فونٹ محفل کے ایک رکن جناب اشتیاق صاحب یونی کوڈ میں بھی بنا چکے ہیں۔
یہاں سے آپ اس فونٹ کو ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔ باقی جس طرح دوسرے یونی کوڈ فونٹ یوز ہوتے ہیں ویسے ہی یہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 
میں نے بھی اس طریقے کو استعمال کر کے دیکھا ہے ۔ اردو خراب ہی رہتی ہے۔ خصوصاً نستعلق فانٹ میں۔ آپ کے فائل بھی چیک کی وہ بھی خراب رہی۔
 
Top