کورونا وائرس: سوئزرلینڈ میں ایمرجنسی، فرانس اور روس کا سرحدیں بند کرنے کا اعلان

جاسم محمد

محفلین
باقی ممالک میں کوئی کیس نہیں؟؟؟
image.png
 

جاسم محمد

محفلین
یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ یہ وبا جاتے جاتے جائے گی۔ :(
اسرائیل سائنسدانوں کی حالیہ تحقیق کے مطابق یہ کورونا وائرس ماضی کے کسی وائرس سے کافی مختلف ہے۔ اسے نہ صرف ختم کرنا آسان کام نہیں بلکہ یہ جسمانی موت کے بعد بھی زندہ رہ سکتا ہے :(
New Israeli research says COVID-19 is here to stay
Forensic pathologists beware: COVID-19 lives on in blood after death
 

جاسم محمد

محفلین
دنیا
27 مارچ ، 2020
422_094157_reporter.JPG
ویب ڈیسک
ایران میں کورونا سے بچنے کیلئے زہریلا کیمیکل پینے سے 300 ہلاکتیں
217187_8721956_updates.jpg

رائٹرز فوٹو/فائل

ایران میں کورونا وائرس سےبچنےکے لیے شہریوں کی بڑی تعداد مسلسل ممنوعہ کیمیکل پی رہی ہے اور سوشل میڈیا پر بتائے جانے والے اس طریقہ علاج پر عمل کرنے سے اب تک سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

رپورٹس کےمطابق حکام کے منع کرنےکے باوجود بڑی تعداد میں شہری میتھانول نامی صنعتی کیمیکل پی رہے ہیں اور اب تک ممنوعہ کیمیکل پینے سے 300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ایک ہزار کے قریب کی حالت خراب ہے ۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے بھی اپنی ایک خبر میں ایک 5 سالہ بچے کا حوالہ دیا ہے جس کے والدین نے اسے کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے میتھانول (صنعتی کیمیکل) پلا دیا جس کی وجہ سے وہ اب نابینا ہو گیا ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ بچہ ان سیکڑوں افراد میں شامل ہے جنہوں نے مہلک کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ممنوعہ کیمیکل پیا۔

ایران میں اس وقت وزارت صحت کے تحت طبی ڈیوٹی سرانجام دینے والے ایک ڈاکٹر نے اے پی کو بتایا ہے کہ ممنوعہ کیمیکل پینے سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2500 سے زیادہ ہے جب کہ ہلاک ہونے افراد کی تعداد 480 ہے۔

یاد رہے کہ ایران کورونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے اور اب تک وہاں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 32 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 378 ہے۔

ایرانی وزارت صحت کے مشیر ڈاکٹر حسین حسنین کا کہنا ہے کہ دنیا کو اس وقت صرف مہلک کورونا وائرس کی وبا کا چیلنج درپیش ہے جب کہ ایران کو کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ زہریلی شراب پینے سے ہونے والی ہلاکتوں اور بیماریوں کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔
 

عرفان سعید

محفلین
سوشل میڈیا پر بتائے جانے والے اس طریقہ علاج پر عمل کرنے سے اب تک سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں
سوشل میڈیا پر جس درندے نے یہ قبیح فعل کیا ہے وہ قتلِ عام کا مجرم ہے۔
میتھانول جیسا زہر پینے کی کون شیطان ترغیب دیتا ہے؟
انا للہ وانا الیہ راجعون
 
Top