کورونا وائرس: سوئزرلینڈ میں ایمرجنسی، فرانس اور روس کا سرحدیں بند کرنے کا اعلان

فرقان احمد

محفلین
چینی کورونا وائرس عالمی وبا پھیلانے کے بعد بھی چمگادڑیں کھا رہے ہیں
Chinese markets are still selling bats | Daily Mail Online
ذوق نے ٹھیک ہی کہا تھا،
چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی
(ہماری دانست میں، اب وائرس سے چھٹکارے کی خوشی میں 'جام و طعام' کی محفلیں منعقد ہو رہی ہوں گی!
 

جاسم محمد

محفلین
امریکہ میں متاثرین کی تعداد دو لاکھ، اٹلی اور سپین دونوں میں ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
آج تو حد ہو گئی۔ امریکہ، اٹلی، سپین، فرانس، برطانیہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 500 سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی :(
image.png
 

جاسم محمد

محفلین
اموات 50 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔
دوسری طرف:
کورونا وائرس ؛ مکہ اور مدینہ میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ
ویب ڈیسک جمعرات 2 اپريل 2020
2028232-curfewinmakkahandmadina-1585835236-934-640x480.jpg

کرفیو کا اطلاق حرم شریف اور مسجد نبوی پر بھی ہوگا، فوٹو : فائل

ریاض: سعودی حکومت نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے حفاظتی تدابیر کے تحت مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جس کا اطلاق حرم شریف اور مسجد نبوی پر بھی ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ اور مدینہ میں پورے دن کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے تاہم صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک شہریوں کو دوائی اور کھانے پینے کی اشیاء لینے کے لیے گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی تاہم یہ رعایت خاندان کے ایک فرد کیلیے ہوگی۔

کرفیو کے دوران تمام تجارتی سرگرمیاں اور ذرائع آمد ورفت بند رہیں گے۔ وقفے کے دوران صرف دوائی اور ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے نوجوانوں کو اجازت ہوگی۔ بچوں اور بزرگوں کو گھر پر ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ صحت، میڈیا ورکز اور میونسپل کے خصوصی عملے کو استثنیٰ حاصل ہوگی۔

عالمی ادارہ صحت کے اعداد وشمار کے تحت سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 720 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس کی وجہ سے 16 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے غیر یقینی حالت کے پیش نظر حج کے خواہش مند افراد کو ویزہ پروسس سمیت تمام تیاریوں کو تا حکم ثانی موخر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
اسرائیلی وزیر صحت جس نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ مسیحا آکر ان کو بچا لیں گے کا بیگم سمیت اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ جس کے بعد پوری اسرائیلی کابینہ اور ریاستی مشینری قرنطینہ میں چلی گئی ہے۔
Netanyahu, heads of Mossad, NSC, MOH all in isolation after Litzman infected
یہود و ہنود کی سازش کا اب کیا بنے گا؟
 

جاسم محمد

محفلین
امریکا میں کورونا وائرس سے نومولود ہلاک، مجموعی تعداد 5 ہزار سے متجاوز
ویب ڈیسک جمعرات 2 اپريل 2020
2028209-bornbabydieduetocornavirus-1585827098-901-640x480.jpg

کورونا وائرس میں مبتلا نومولود ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھا، فوٹو : فائل


واشنگٹن: امریکا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 6 ہفتے کے بچے نے اسپتال میں دم توڑ دیا جس کے بعد امریکا میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے کم عمر بچے کی ہلاکت کا واقعہ امریکا میں پیش آیا ہے، 6 ہفتے کا بچہ واشنگٹن کے اسپتال میں ایک ہفتے سے زیر علاج تھا اور اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

امریکا میں نومولود کی کورونا وائرس سے ہلاکت کے بعد صرف ایک دن میں 884 افراد ہلاک ہوئے جب کہ مجموعی تعداد 5 ہزار 116 ہوگئی۔ امریکا بھر میں اس مہلک وائرس کی 2 لاکھ 15 ہزار افراد میں تصدیق ہوئی ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس اب دنیا کے 206 ممالک اور علاقوں میں پھیل چکا ہے، اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی کی تعداد 8 لاکھ 57 ہزار 641 ہوگئی ہے جب کہ 42 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ امریکا، اسپین اور اٹلی میں شرح اموات سب سے زیادہ ہیں۔
 

عرفان سعید

محفلین
امریکا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 6 ہفتے کے بچے نے اسپتال میں دم توڑ دیا
کل ہی پڑھا تھا کہ برطانیہ میں ایک پانچ سالہ بچہ کرونا کے ہاتھوں موت کے منہ میں چلا گیا۔
اس سے پہلے دیکھنے میں آرہا تھا کہ بچے اس بیماری سے بہت کم متاثر ہو رہے۔ بچوں کی ہلاکت کافی تشویش ناک ہے۔
 
Top