سیدہ شگفتہ
لائبریرین
کوریج : جشن برائے سالگرہ نہم
واہ واہ واہ. کیا خوب آغاز کیا ہے عائشہ. زبردستابھی تو بیچلرز کرکے ہماری تھکن بھی نہ اترنے پائی تھی کہ محفل کی سالگرہ سر پر آ گئی۔۔۔ ہم تھکے تھکے سے سالگرہ کے حوالے سے شروع کیے جانے والے سلسلے دیکھ رہے تھے کہ ایک طرف سے نینی بھیا کی آواز آئی۔۔۔ بولے مانو کوریج کب شروع کرو گی۔ تو ہم نے سوچا اب میدان میں اترنا ہی پڑے گا۔۔ لیکن اچھا ہوا کہ ہماری کوریج ٹیم کی ایک ممبر محفل پر موجود تھیں جنہوں نے کوریج کا سلسلہ شروع کرکے ہمیں کچھ مزید آرام کا موقع دیا۔۔ اور اب ہم خود کو تھوڑا انرجیٹک محسوس کر رہے ہیں۔۔۔ہی ہی ہی کچھ لوگوں سے آئس کریم جو کھائی ہے اس لیے
( ویسے آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ آج کیا ہم میں فرحت کیانی آپی کی روح حلول کر گئی ہے جو ان کے زیر استعمال اسمائیلیز لگا رہے ہیں۔۔ بس ایسا ہی سمجھ لیجئے اگر ڈانٹ نہ پڑے تو۔۔)
تو اب ذرا آتے ہیں کوریج کی طرف۔۔آپ سب کو ہماری آواز تو آ رہی ہے ناں؟ ٹیکنیشن بھیا لوگ ذرا سپیکر وغیرہ چیک کر دیں پلیز
ہوا کچھ یوں کہ ابھی سالگرہ کے پنڈال میں کرسیاں لگائی جا رہی تھیں کہ خادم اعلیٰ اردو محفل سالگرہ کا لائحہ عمل طے کرنے لگے اور پھر سب لوگوں کو ہدایات دے کر آرام سے شاہی کرسیوں میں سے ایک کرسی پر براجمان ہوگئے۔ اسی دوران ایک طرف نظر گئی تو دیکھا کہ نیرنگ خیال بھائی اور سید فصیح احمد بھائی چند کرسیاں لگائے کچھ احباب کے ساتھ بیٹھے ہیں۔۔ ہم جاسوسی کرنے کے لیے پاس گئے تو پتا چلا کسی نثری نشست کا انعقاد ہونے والا ہے۔۔ ہمیں دیکھتے ہی فصیح بھائی بولے آؤ بیٹا تم نے اس میں حصہ لینا۔۔ لیکن ہم تو بہانے وغیرہ بنا کر وہاں سے بھاگ آئے ہیں کہ اتنے با ادب لوگوں میں ہم جیسے بے ادبوں کا کیا کام۔۔ ویسے بھی ہمیں کونسا لکھنا آتا ہے۔
خیر وہاں سے واپس آتے راستے میں چچا جان محمد خلیل الرحمٰن ملے جو غالبا کسی ناول کا پلاٹ بنا رہے تھے اور دوسرے لوگوں کو بھی شریک ہونے کی دعوت دے رہے تھے۔۔۔ اب آپ بھی سوچیں گے کہ پلاٹ بنانے کی کیا ضرورت ہے بھلا، وہ تو بنا بنایا بھی مل جاتا ہے۔۔ ارے بابا وہ والا پلاٹ نہیں۔۔ وہ دوسرے والا۔۔پتا نہیں کونسا!! ہمیں تو یہ سن کر ہی خوشی ہوئی کہ اب ہماری محفل کے ناولز بھی ہوں گے۔۔۔یپیییی
ٹک۔۔ٹک۔۔ٹک کی یہ آواز تو کافی دیر سے سنائی دے رہی تھی لیکن ہمیں اس کا ماخذ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا۔۔ وہ تو اچھا ہوا کہ سٹیج کے پاس سے گزرتے ہوئے سعود بھیا پر نظر پڑی گئی۔۔ ہمارے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ محفل کی سالگرہ کا ٹائمر لگا ہوا ہے اور سالگرہ کا آغاز ہونے میں صرف آدھا گھنٹہ باقی ہے۔۔یہ سننا تھا کہ ہمارے ہوش اڑ گئے اور ہم بھاگے گھر کی طرف کہ ابھی تو درزی سے کپڑے بھی لانے تھے اور تیار بھی ہونا تھا
خیر آدھے گھنٹے کی بجائے بھی جب ہم گھنٹے بعد واپس آئے تو ہر طرف سے "جیتی رہو، خوش رہو" کی آوازیں آنے لگیں۔۔ ہم نے دل ہی دل میں خود کو داد دی کہ آج تو ضرور کوئی اچھا کام کیا ہے مابدولت نے۔۔ لیکن پھر جلدی ہی ہم اپنی داد واپس لینی پڑی کہ وہ تو سب لوگ اردو محفل کو اس کی نویں سالگرہ پر مبارک باد دے رہے تھے۔۔ خیر ہم نے بھی اپنا حصہ شامل کر دیا کہ یہ سب کچھ اسی اردو محفل کے دم سے تو تھا۔۔
ویسے آپ کو ایک اہم بات تو بتانا ہی بھول گئی جو بار بار میرے ذہن میں آ رہی ہے۔۔ اور وہ یہ کہ چونکہ محفل کی سالگرہ رمضان میں آئی ہے تو مجھے کسی طرف بھی کھانے کا کوئی اسٹال نظر نہیں آ رہا۔ کم از کم افطاری کے بعد تو اسٹال لگا لینے چاہییں۔۔ اب دیکھیں ناں اتنا بول بول کر بندے کے بھوک تو لگ ہی جاتی ہے۔
تو اب جب کہ ہمیں بھوک لگ گئی ہے تو ہم ذرا لیز اور کوک کے ساتھ ایک بریک پر جا رہے ہیں۔۔ لائیو کوریج کے لیے ہمارے ساتھ رہیے گا۔ ملتے ہیں بریک کے بعد۔۔!
اور یہ یقینا ہماری ٹیم کی ذمہ داری نہ ہوگی۔۔ ہے ناں چاچولیجیے ہم بھی پنڈال میں پہنچ چکے ہیں۔ اب ہمارے لیے چائے کا انتظام کر دیں۔ اور ذرا جلدی کر دیں۔
خرم بھائی مشاعرہ شروع ہوچکاسننے میں آیا ہے کہ ابھی کچھ ہی دیر میں مشاعر شروع ہونے والا ہے
فیصل بھائی اب آپ آتے رہیے گا۔کتنے برس کے بعد ملے ہو
لیکن بالکل ویسے ہو
خاموشی سے دور ہو بیٹھے
کچھ بتلاؤ تم کیسے ہو
خوش آمدید ،، یہ محفل کی طرز پر ایک خاندان ہے !! ۔۔۔ برادرم بس تھوڑی ہی دیر میں جان پہچان ہو جائے گی، فکر مت کریں یہ ماہ محفل کی سالگرہ کا جشن ہے۔ وقفے وقفے سے بہتیری تقریبات منعقد ہوتی جائیں گی۔ بس نشست سنبھالے رکھیئےآج پہلے دن اردو محفل دیکھنے آیا ہوں یہاں تو جشن چل رہا ہے۔ میں تو یہاں کسی کو جانتا ہی نہیں، یونہی سالگرہ پارٹی میں گھس آیا ہوں۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔؟