خرد آپ نے ایک جگہ گُڈ کولیسٹرول لکھا ہے۔ ٹھوڑی وضاحت کر دیں۔ اگر گڈ (good) کولیسٹرول ہے تو bad کولیسٹرول بھی ہوتا ہو گا۔ ان میں کیا فرق ہے؟
اس بارے میںکچھ واضع معلومات نہیںتھیں بس جب بہنوئی کا کالیسٹرول ہائی ہوا تھا تب سنا تھا کہ بیڈ کولیسٹرول بھی ہوتاہے ۔ اب اللہ بھلا کرے انٹرنیٹ کا جہاں سے اسکی تفصیل معلوم ہوئی انگریزی میں ۔ تو جو پڑھا ہے اس بارے میں وہ لکھ دیتی ہوں ۔
بیڈ کولیسٹرول یعنی ایل ڈی ایچ ( ہائی ڈینسیٹی لپوپروٹین ( کم کثیف حیاتی کیمیا)) لپوپروٹین کے پانچ بڑے گروپس میں سے ایک ہے ۔
chylomicrons
انتہائی کم کثیف حیاتی کیمیا very low-density lipoprotein (VLDL)
درمیانہ کثیف حیاتی کیمیا intermediate-density lipoprotein (IDL)
کم کثیف حیاتی کیمیا low-density lipoprotein (LDL)
بلند کثیف حیاتی کیمیا high-density lipoprotein (HDL)
کولیسٹرول کی ایک قسم ایل ڈی ایل یعنی لو ڈینسیٹی لپوپروٹین ہے جسے بیڈ کولیسٹرول کہا جاتا ہے ۔ ایل ڈی ایل(کم کثیف حیاتی کیمیا) لپوپروٹین کی ایک ایسی قسم ہے جو کولیسٹرول اور ٹرائی گلوسیریڈ ( گلیسرول اور تین تیزابی اصلیوں سے تیار شدہ ایسٹر جو چربی اور بیشتر تیلوں کا اصلی جزو ہے ) کو جگر اور بیرونی ٹشوز (بافتوں ) تک پہنچاتا ہے ۔ ایل ڈی ایل لپوپروٹین کے پانچ بڑے گروپس بشمول سیلومائکرونز ، ویری لو ڈینسیٹی لیپوپروٹین ، انٹرمیڈیٹ ڈینسیٹی لپوپروٹین اور ہائی ڈینسیٹی لپوپروٹین ہیں ۔ خون میں ایچ ڈی ایل کا بلند ہونا جسم میں وریدوں کی جملہ بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے اسی لیے اسے بیڈ کولیسٹرول کہا جاتا ہے۔
ہائی ڈینسیٹی لپوپروٹین کو گڈ کولیسٹرول بھی کہا جاتا ہے ۔
وہ افراد جو شوگر اور بلند کولیسٹرول جیسے موذی امراض میں مبتلا ہوں ان کے لیے کالے چنے بھی بہت مفید ہوتےہیں ۔ عام آٹے کی روٹی کی بجائے بران بریڈ بہتر ہے لیکن اگر گھر میں بنائی جائے ۔ بران ویٹ باآسانی مل جاتا ہے ۔ باہر کی بنی ہوئی بران بریڈ میں کچھ نہ کچھ پریزرویٹوز شامل ہوتے ہوں گے اس لیے بہتر ہے کہ گھر پر ہی بران بریڈ تیار کی جائے ۔ اس کے علاوہ کالے چنوں کے آٹے کی روٹی شوگر اور کولیسٹرول کے مریضوں کے لیے بہترین ہے ۔ کالے چنے باآسانی چکی (طاحون ) سے پسوائے جا سکتے ہیں ۔ اگر آپ کسی ایسی جگہ رہتے ہیں جہاں چکی نہیں ہے تو کافی گرائنڈر یا پھر گرائنڈر کے ساتھ جو مل آتی ہے اس میں بھی آرام سے پیسے جا سکتے ہیں ۔