کولیسٹرول کے بارے میں

خرد اعوان

محفلین
ہائی کولیسٹرول کے مریضوں‌کے لیے عام تیل کی بجائے زیتون کا تیل بھی بہت مفید ہوتا ہے ۔ کھانے پکانے میں‌بھی اگر یہ استعمال کیا جائے تو ذائقہ کا کوئی فرق محسوس نہیں‌ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ ہرے زیتون ، اور کچی انجیر بھی مفید ہوتی ہے ۔ کچی انجیر ایک چھوٹی سی پیاز کی طرح ہوتی ہے اور ذائقہ برگد کے پیڑ کا جو پھل ہوتا ہے اس سے ملتا جلتا ہے مطلب نہ میٹھا اور نہ بلکل پھیکا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے والد کو بھی ہائی کولیسٹرول کی شکایت تھی اور پھر بعد میںً ان کا بائی پاس بھی ہوا ، ڈاکٹر انہیں کولیسٹرول اور فیٹس کیلئے بھنے ہوئے کالے چنے کھانے کیلئے بتاتے تھے جو کہ ان سے زیادہ ہم لوگ کھاتے تھے :grin:

ان کے حصے کے چنے آپ لوگ کھا جاتے تھے، اسی لیے تو ان کا بائی پاس ہوا ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوش خوراکی اچھی بات ہے لیکن سگریٹ نوشی اچھی بات نہیں ہے۔ آپ لوگ چنے تو ان کے حصے کے کھا جاتے تھے، ان کو سگریٹ پینے سے کیوں منع نہیں کرتے تھے۔
 

خرد اعوان

محفلین
سگریٹ نوشی سے یہ لطیفہ یاد آگیا ۔ پیش خدمت ہے ۔

بیٹا اپنے باپ کو نصیحت کر رہا تھا ۔

“ ابا جان ! سگریٹ پینا بری عادت ہے ۔ میرے استاد کہتے ہیں ۔ سگریٹ نوشی سے انسان کی عمر کم ہو جاتی ہے ۔

باپ نے بیٹے پر ایک نظر ڈالی اور بولا ۔

“ بیٹا ! اس وقت میری عمر ستر سال ہے اور میں گزشتہ پچپن سالوں سے سگریٹ نوشی کر رہا ہوں ۔ میری تو عمر کم نہیں ہوئی ۔“

بیٹے نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ،“ “ ابا جان ! یہی تو بات ہے ۔ اگر آپ سگریٹ نوشی نہ کرتے تو اس وقت کم از کم اسی سال کے ہوتے ۔“



ویسے بیماریاں کھانے پینے سے نہیں‌بلکہ طرز زندگی کی وجہ سے زیادہ حاوی ہوتی ہیں ۔ ہمارے گھر میں‌آج بھی دیسی مکھن ، اصلی گیو (گھی) کھایا جاتا ہے ۔ میدہ کے پراٹھے بنتے ہیں‌لیکن اس کے ساتھ ساتھ دوڑ بھاگ بھی کم نہیں‌ہوتی ہے ۔ سب کی کوشش ہوتی ہے کہ جتنا آج کھایا ہے اسے آج کے آج ہی گلا لیں‌ مطلب کسی بھی طرح‌اتنی مشقت کرلیں‌کہ تمام کیلوریز کنزیوم ہو جائیں‌ ۔


شوگر اور ہائی کولیسٹرول پر تعیش زندگی کی عنایت میں‌سے ہیں‌ ۔ طرز زندگی اگر تبدیل کرلیا جائے تو ان سے چھٹکارا باآسانی ممکن ہے ۔ اور طرز زندگی بدلنے کے لے مضبوط قوت ارادی کی ضرورت ہے ۔
 

Hafeez Khan

محفلین
شریانیں کھولنے کا نسخہ

PHP:
[php][php]
[/php][/php]
PHP:
این اے صدیقی اردو محفل میں خوش آمدید۔
اپنا تعارف تو دیں۔

اردو محفل پر اپنا برقی پتہ دینا اردو محفل کی پالیسی کے خلاف ہے اس لیے میں نے اسے حذف کر دیا ہے۔ اس کے لیے آپ ذاتی پیغام کا استعمال کریں۔

بند شریانیں کھولنے کا نسخہ آپ ویسے ہی اس زمرے میں لکھ دیں، ویسے ہو سکتا ہے ایسا کوئی نسخہ پہلے بھی اس زمرے میں لکھا ہوا مل جائے۔

مانی صاحب کو بند شریانیں کھولنے کے لیے نہیں بلکہ کولیسٹرول پر معلومات

درکار ہیں۔

این۔اے۔صدیقی صاحب نے ابھی تک زیر موضوع نسخہ نہیں بتایا۔
 
Top