خرم
محفلین
بھیا دنیا کا ہر مذہب جنت میں لےجانے کی بات کرتا ہے لیکن جنت میں تو صرف مسلمان ہی جائیں گے۔ اسی طرح کہتی تو ہر پارٹی ہے لیکن ہم انشاء اللہ کرکے دکھائیں گے۔منشور تو درست ہے مگر یہی تو پیپلزپارٹی کہتی ہے
شامل ہوں گے نا آپ ہمارے ساتھ؟
بھیا دنیا کا ہر مذہب جنت میں لےجانے کی بات کرتا ہے لیکن جنت میں تو صرف مسلمان ہی جائیں گے۔ اسی طرح کہتی تو ہر پارٹی ہے لیکن ہم انشاء اللہ کرکے دکھائیں گے۔منشور تو درست ہے مگر یہی تو پیپلزپارٹی کہتی ہے
بھیا دنیا کا ہر مذہب جنت میں لےجانے کی بات کرتا ہے لیکن جنت میں تو صرف مسلمان ہی جائیں گے۔ اسی طرح کہتی تو ہر پارٹی ہے لیکن ہم انشاء اللہ کرکے دکھائیں گے۔
شامل ہوں گے نا آپ ہمارے ساتھ؟
قطع نظر اسکے کہ پی پی کا جیالا بننے کے بعد لوہے کے چنے چبانے پڑتے ہیں اپ یہ لال رنگ سے زر لکھنے کا سلسلہ موقوف کیجیے۔ کیونکہ اس سے مجھے تو کوئی فرق نہیں پڑتا مگر زرداری ایک قومیت کا ٹائٹل ہے لہذا اپ سب کو تو اس میں نہ لپیٹیںجی ہاں۔ جس جس نے رج کے مال بنانا ہے، وہ پی پی کا جیالا بننے کیلئے تیار ہوجائے۔ زرداری کے دور میں مزے نہیں ہوں گے تو کب ہوں گے۔
ہمت بھیا جو کچھ میں پاکستان کے نام نہاد سیاسی قائدین کے بارے میں جانتا ہوں اس کے بعد بھی اگر ان پارٹیوں میں شامل ہو جاؤں تو منافق سے کم نہ ٹھہروں گا۔ واضح رہے کہ میرا تجربہ ذاتی ہے عام لوگوں کی طرح سنی سنائی نہیں لہٰذا ان سے تو کوئی امید نہیں۔ پی پی میں شامل ہونا تو انتہائی خارج از امکان ہے کہ ان کی ابتداء سے لیکر آج تک ان کا سارا کردار سامنے ہے اور جو وہ کل کرنے جا رہے ہیں اس کے متعلق بھی نہ مجھے کوئی شبہ پہلے تھا اور نہ آج ہے۔ تبدیلی اگر آنی ہے تو پی پی، نون قاف، جماعت و جمعیت سے نہیں آنی۔ اس کے لئے تو نیا خون اور سچا عزم چاہئے ہوگا اور ایک ایسی تنظیم جو کڑی خوداحتسابی کی خوگر ہو۔ شخصیت کی پجاری نہ ہو۔میں بنیادی طور پاکستان کی سیاسی پارٹیوں سے متنفر نہیںہوں۔ نئی پارٹی بنانے کی صورت میں ایک نیا انفراسٹریکچر بنانا پڑے گا اور اس میںوقت لگے گا۔ مناسب بات یہ ہے کہ پہلے سے موجود پارٹیوں میںسے کسی ایک پارٹی میں شمولیت کی جائے تاکہ تبدیلی کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔ ائیے ہم ملکر پی پی میںشامل ہوکر ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔ نیت کرلیںجب بھی جانا ہوگا پی پی میںشامل ہوجائیں گے۔
یہ بات اس وقت صرف ذرداری کو معلوم ہے میں کوشش کر رہا ہوں وہ آج کل بہت مصروف ہیں زرداری سے پوچھ کر بتاوں گا جب تک صحیح بات معلوم نہ ہو سکے سب لوگ افواہوں پر دھیان نہ دیںجیسا کہ پرویز مشرف مسندِ اقتدار سے علیحدہٰ ہو چکے ہیں اور شاید پاکستان کے دوسرے صدر تھے جنہوں نے خود استعفیٰ دیا ( حالات چاہے کچھ بھی تھے) ایوب کے استعفے کے بعد بھی قوم کو پچھتانا پڑا تھا اور لگتا ہے بلکہ یقینن مشرف کے استعفیٰ کے بعد بھی ایسا ہی ہوگا، جیسے بھٹو کو پھانسی دینے کے بعد پاکستان کو اس پائے کا کوئی لیڈر نہ مل سکا، میں سمجھتا ہوں کہ مشرف کا اس جمہوری دور میں بھی صدر برقرار رہنا بہت ضروری تھا، وہ خود جمہوریت کے حامی تھے اور انکے وقت میں جمہوریت جتنی پنپی ہے اتنی کبھی نہیں، ملک نے بہت ترقی کی یہ بھی سب لوگ جانتے ہیں، سچ کو سچ کہنا ہی ترقی کا راز ہے غلطیاں ہر انسان سے ہوتی ہیں، اور گناہ بھی انسانی وطیرہ ہے، مگر ملک کے لیئے مشرف بہت بہتر تھے، انکا بڑا گناہ لال مسجد کا سانحہ ہے مگر اس راز سے پردہ اٹھانا ابھی باقی ہے اور حقیقت عیاں نہیں ہے۔
بحر حال مشرف جا چکا، اب آپ کیا سمجھتے ہیں کون ایسا قابل شخص ہے جو آپ کی نظر میں صدرِ پاکستان کی ذمہ داریاں بہتر ترین انداز مین نبھا سکتا ہے اور ملک کوآمین۔
سیاسی اور معاشی بحرانوں سے بچا کر قوم کو متحد رکھ سکتا ہے کیوں کہ مضبوط اور دانشمند صدر فیڈریشن کی مضبوطی اور ملکی بقا کے لیئے نہایت اہم ہوتا ہے۔
خدا اس ملک کو سلامت رکھے اور اسکے دشمنوں کو نیست و نابود کرے۔
شکریہ ہمیں آپ کے میرا مطلب ہے زرداری کے بیانات کا انتظار رہے گا۔
فکر نہی کریں انہوں نے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم دونوں پلاننگ کی ہوئی ہیں۔ دونوں میں سے ایک تو کامیاب ہو گی ہی اور اس کے بعد اُڑنچھو۔ مایا تو پہلے ہی باہر ہے۔
جناب یہ اسی جہاز کا نام ہے جس سے ہردلعزیز اڑ کر گئے اور مایا یا لکشمی کے ذخائر تو پہلے ہی باہر ہیں۔ اگر یہ پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت پاکستان کو واپس کر دیں تو پاکستان جیٹ ہوائی جہاز کی طرح سفر کرتا ہوا ترقی کی تمام منازل طے کر جائے گا۔
بھائیوں آپ نے پوچھا کون بنے گا صدر پاکستان؟ یہ رہا ہمارا ”سچا لیڈر“