بھائی۔ میں نے۔ بہت معذرت کرکے یہ سوال پوچھا تھا۔ مقصد بہت سنجیدہ ہے۔ اور وہ یہ کی یہ متن میں اپنی ویب سائٹ پر پوسٹکرنا چاھتا ہون، کرم کیجئے۔ میں کئی جگہ پوچھ چکا ہوں۔ لوگ اٹکل سے جواب دے دیتے ہیں۔ اگر کوئی دستاویز ہے تو خدارا دیکھنے کا موقع تو دیجئے۔ وہ کونسی شریعت کی کتاب (قران کے علاوہ ) ہے جس پر سب متفق ہوگئے ہیں۔ استدعا یہ ہے کہ ایسا جواب دیجئے ہم کم علموں کو کہ جس میں نور زیادہ ہو اور نار کم۔ آپ اتنا کچھ لکھتے ہیں، اس لئے مخلصانہ طور پر آپ کی طرف رہنمائی کے لئے دیکھا ہے۔ ضروری نہیں کے ہر شخص آپ جتنا جانتا ہو۔
میرا اندازہ عموما غلط ہوتا ہے۔ اس لئے آپکی زبان سے جواب سن کر خوشی ہوگی۔
ٹھنڈے دل سے جواب دیجئے۔
مخلص۔
تازہ تر: ایک اور بھائی کی مہربانی سے khaka.pdf فائل مل گئی ہے۔ شکریہ۔