عرفان سعید
محفلین
معزز محفلین!
خاکسار پیشے کے اعتبار سے کیمیا کا محقق ہے۔ لیکن پچھلے چار سالوں سے ایک اور شغل بھی جاری ہے۔ مجھے تقریر کرنے اور تقریری مقابلوں میں حصہ لینے کا شوق چرایا۔فن لینڈ میں ایک مقامی پبلک سپیکنگ کلب کا ممبر ہوں۔اللہ کے فضل سے کلب کی سطح پر بہت سے مقابلہ جات جیت چکا ہوں۔۲۰۱۶ میں فن لینڈ اور اسٹونیا کا مشترکہ تقریری مقابلہ بھی جیتا۔ اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع بھی ملا۔
دو سال پہلے میں نے اپنی ذاتی کمپنی بھی شروع کی جو سافٹ سکلز (Soft Skills) کے موضوعات پر کمپنیوں کو ٹریننگ مہیا کرتی ہے۔ سرِ دست درج ذیل ٹریننگ کورس تیار ہیں اور کچھ ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں۔
۱۔High Impact Presentation: سات موڈیول پر مشتمل دو دن کی کلاس روم ٹریننگ
۲۔P.O.W.E.R-in-Point: چھ موڈیول پر مشتمل ایک دن کی کلاس روم ٹریننگ
۳۔Powerpoint Mastery: چھ موڈیول پر مشتمل ایک دن کی کلاس روم ٹریننگ
اس دراز نفسی کو خود ستائی یا کاروباری تشہیر پر محمول نہ کیا جائے۔
اس پس منظر کو واضح کرنے کا مقصد یہ ہے کہ میں سوچ رہا ہوں کہ محفل پر Presentation Skills کے نام سے ایک تدریسی سلسلہ شروع کیا جائے۔ کلاس روم کے انگریزی مواد کو آن لائن اردو میں ڈھالنا دقت طلب تو ہے لیکن اللہ کا نام لے کر ایک دفعہ آغاز کیا جائے۔
اگر آپ کو یہ تجویز معقول لگتی ہے اور آپ اس سلسلے میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو اپنی رائے دیجیے۔ انشاءاللہ عید الفطر کے بعد باقاعدہ آغاز کروں گا۔
عرفان