کون لوگ ہیں ہم بھی یار

آنکھ

محفلین
شمشاد نے کہا:
سب سے پہلے تو آپ کو مبتدی سے معاون کے عہدے پر ترقی مبارک ہو۔

قصیدے تو کوئی نہیں ہیں، ہاں ایک واقعہ ہوا ہے جس سے میں بھی پوری طرح واقف نہیں ہوں، اتنا ہی ہوں جتنا آپ ہیں۔

لیکن اور بھی بہت سارے اراکین ہیں محفل میں ان سے گپ شپ کرتے ہیں۔

یہ صحیح ہے کہ نیٹ دوستیاں اتنی پائیدار نہیں ہوتیں، لیکن آپ اس کو 100 فیصد بھی نہیں کہہ سکتے۔

اردو محفل پر بالکل ایک خاندان جیسا، ایک گھر جیسا ماحول تھا اور اب بھی ہے، جس میں ہنسی مذاق بھی ہوتا ہے اور لڑائی جھگڑا بھی، یہ سب تو چلتا ہی رہتا ہے۔ لیکن اس محفل کی لائبریری اور اسلامی زمرے گراں قدر خزانے ہیں۔
عہدوں اور زمروں کا اچھا چکر چلا رکھی ہے آپ نے جس میں پھنس کر اصل بات یوں گم ہوتی ہے کہ اس کا سر پیر ہی نظر نہیں آتا
اب یہی دیکھ لیں اوپر میں کیا کہا تھا اور آپ بات گھما پھرا کر کہاں لے گئے

یاد نہیں تو اسے دیکھ لیں
آنکھ نے کہا:
دوست صاحب معذرت سے عرض کروں گا کیونکہ مجھے آپ کے ان مسائل میں شاید بولنے کا حق نہیں بنتا
بہرحال ہمارے ہاں یہ ریتی رواج ہے کہ اگر خاندان کا کوئی فرد کسی وجہ سے روٹھ جائے تو خاندان کے بڑے اسے منانے جاتے ہیں
بڑوں کے جانے سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ وہ جب مان (راضی) کر واپس خاندان میں شامل ہوتا ہے اس کی عزت مان سمان میں کوئی فرق نہیں پڑتا
آپ جو ایسے ہی منصور عرف قیصرانی کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں میرے خیال سے یہ ٹھیک نہیں گو کہ آپ کے خلوص میں کوئی کمی نہیں مگر طریقہ کار غلط ہے
آپ اس سلسلے میں منتظمین سے بات کریں کہ وہ ان سے بات کریں اور تمام غلط فہمیاں دور کر کے انہیں واپس لائیں
ویسے اس سلسلے میں میں نے نبیل صاحب سے بات کی تھی جس کا انہوں نے ابھی تک مثبت جواب نہیں دیا

محفلِ دوستاں ، بزمِ یاراں زندہ باد
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے کہ آپ ہمارے خلوص پر شک کر رہے ہیں۔

بہرحال ہم سے جتنا ہو سکا کر دیا، ظاہراً بھی اور مخفی بھی۔ اب یہ اللہ ہی جانتا ہے کہ ہمارے دل میں کیا ہے اور دوسروں کے دل میں کیا ہے۔

آپ ہی کی بات دہراتا ہوں۔ چھوڑیں کوئی اور بات کریں۔
 
Top