کون کس کو مس کر رہا ہے؟۱۰

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
شگفتہ بٹیا کیسی ہیں آپ؟

ہم بہت عرصہ سے اپنی جویریہ بٹیا اور ان کے چھوٹو سرکار کو مس کر رہے ہیں۔ اللہ جانے کہاں اور کس حال میں ہیں، ان کی جانب سے کوئی خبر ہی موصول نہیں ہو رہی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں بالکل ٹھیک ٹھاک سعود بھائی ، آپ خیریت سے ہیں ؟

جویریہ کب سے نہیں آ رہیں فورم میں ؟ کوئی رکن جویریہ سے رابطہ میں ہیں کیا ؟
 
میں بالکل ٹھیک ٹھاک سعود بھائی ، آپ خیریت سے ہیں ؟

جویریہ کب سے نہیں آ رہیں فورم میں ؟ کوئی رکن جویریہ سے رابطہ میں ہیں کیا ؟

الحمد للہ ہم بخیر ہیں۔

جویریہ بٹیا کا آخری پیغام چار ماہ قبل دو جنوری کو درج کیا گیا تھا۔ تب سے ان کو نہ تو ہم نے محفل میں دیکھا ہے اور نہ ہی فیس بک پر نظر آئی ہیں۔ خیر فیس بک میں وہ ہمارے رابطے میں نہیں ہیں اس کے باوجود ان کے شگوفے کبھی کبھار محسن بھائی وغیرہ کے وال پر نظر آ جاتے تھے۔ ہم نے کچھ عرصہ قبل شمشاد بھائی سے بھی ذکر کیا لیکن ان کے پاس بھی کوئی خبر نہیں۔ محفلین میں چاچو کے بہت قریب تھیں وہ اور ان سے بذریعہ ای میل رابطے میں رہتی تھیں۔ ہم نے چاچو سے بھی ایک آدھ دفعہ پوچھا پر ان دنوں ان سے بھی رابطہ میں نہیں ہیں۔

اللہ ہماری جویریہ بٹیا کو اپنی حفظ و امان میں رکھیں اور تمام تر خوشیاں ان پر سزاوار ہوں۔ آمین۔

ویسے اپنی زینب بٹیا بھی جانے کہان گم ہیں ان دنوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی خواتین کا کیا ہے، گھر داری میں مصروف ہو گئی ہوں گی، اس لیے محفل میں نہیں آ رہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا کہہ رہے ہیں پپو بھائی، ابھی تو ان کی شادی کی مہندی بھی نہیں اُتری ہو گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاباش شاباش تم دونوں ایک دوسرے کو مس کرو۔

میں تو انشاء اللہ کل پھر جا رہا ہوں کیونکہ خاتون اول وہیں ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ناعمہ تم ایسا کرو کہ جاؤ اور بابا بلھے شاہ سے مل ہی آؤ۔ جانے کا کرایہ میں دے دوں گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top