جی ایک بار میرا اقامہ تجدید ہو کے آیا اور میں بھول گیا کہ بنک جا کر اپنے اکاؤنٹ کو اپڈیٹ کرانا ہے۔جب میری جیب خالی ہوئی تو میں ظہر کو کھانے کے لیے 100 ریال نکالنے صراف میں گیا تو پتہ چلا بنک نے میرا اکاؤنٹ فریز کر دیا اپڈیٹ کرانے جانا ہو گا اب مجھے لگی بھوک روم میں کچھ کھانے کو نہیں تھا ۔شکر ہے بنک میرے فیلا کے ساتھ ہے جلدی جا کہ اپڈیٹ کیا اکاؤنٹ تو آگے سے انہوں نے خوشخبری دی کہ اکاؤنٹ 24 گھنٹی میں کام کرنا شروع کرے گا اب میں 24 گھنٹیے کیا کھاتا۔فیلا آ کر مین نے اپنے قرض داروں دوستوں سب سے مانگا بھائی 100 ریال دے دو 24 گھنٹے کے لیے پر کسی نے نہیں دے ان لوگوں نے بھی نہیں جن کو میں 2000 یا 1000 ریال کئی بار دے چکا تھا ادھار پھر باس کو فون کیا اور اس سے 200 ریال لے کر کھانا کھایا اوپر سے وہ بھی غصہ ہوا کہ عقل نہیں عمران تمھارے پاس سارے پیسے ایک اکاؤنٹ میں کیوں رکھتے ہو۔اب میری توبہ میں دونوں اکاؤنٹ میں پیسے رکھتا ہوں ایک اگر بند ہو تو دوسرا اے ٹی ایم سے نکال لو۔کیوں کہ میرا پرسنل اکاؤنٹ ریاض بنک میں ہے اور کمپنی نے جو دیا وہ اھلی بنک کا ہے۔یہ ہے دنیا وقت پڑے تو 100 ریال نہیں دیتا کوئی حالانکہ 24 گھنٹے کی تو بات تھی اس وقت بھی اکاؤنٹ میں 10000 سے اوپر کچھ ریال تھے میرے پاس۔اس لیے اب کسی کو نہیں دیتا۔