ویسے غضب خدا کا سارہ اور بوچھی نے مجھے کہا کہ تعبیر جلدی آؤ سب یاد کر رہے ہیں تو ان کے اس طرح بار بار کہنے سے مجھے ایسا لگا کہ یہاں میری یاد میں سب کے آنسو بہانے سے محفل پر سیلاب آچکا ہو گا اور مجھے کوئی کشتی کرائے پر لیکر چپو چلاتے ہوئے یہاں آنا پڑے گا پر یہاں تو ایسا کوئی سین ہی نہیں ہے
سین تو بہت سارے تھے لیکن آپ کے آنے کی خوشی میں جھنڈیوں اور نعروں میں تبدیل کر دیئے۔
حسن بھی ایک نالائق ہی ہے۔ اسے کہا تھا کہ جا کر بلا کر لاؤ اور وہ یہیں سے حاضر ہو کی آوازیں لگانے لگ گیا۔ لگتا ہے عدالتی کاروائی والی کوئی فلم ولم دیکھ کر آیا ہو گا۔