کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام راجہ صاحب۔ کہیے کیسی رہی جھیل کی سیر۔

یہ زونی پھر کہیں غوطہ مار گئی ہیں۔
 
اچھا تھا مزا آیا رات بارہ ادھر ہی بجا کر واپس آئے ہیں۔ کھانا تو ایویں ہی سا تھا مگر ہوا بہت خوب تھی ادھر۔ بہت انجوائے کیا ہم سب نے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو وہاں بھی گیس ہی استعمال کرتے ہیں، پیٹرول استعمال نہیں کرتے۔

ویسے وہاں کیا نرخ ہیں گیس اور پیٹرول کے۔
پاکستان میں تو گیس پچاس روپے اور پیٹرول چھیاسی روپے پر پہنچ گئے ہیں۔
 
نہیں سر ادھر دو قسم کی گیس ہے اور پیٹرول ہے پھر ڈیزل ہے۔ پیٹرول تو 1۔45 یورو کا ہے اور گیس جی پی ایل 68 سینٹ کی لیٹر ہے معدنی گیس البتہ رعایت ہے مگر عام دستیاب نہیں کوئی 48 سینٹ فی لیٹر ڈیزل پیٹرول کے برابر ہے۔ میرے پاس ایک گاڑی تو پیٹرول ہے اور دوسری پیٹرول اور گیس، 1800 سی سی کی رینالٹ اسٹیشن ویگن ہے مزے سے گھومو کوئی، 26 یورو میں 390 کم چل جاتی ہے۔ مطلب 100 یورو میں ہمارے شہر سے بارسلونا چلے جاؤ۔ اللہ اللہ خیرسلہ جو کہ کوئی 1100 کلو میٹر کے قریب ہے
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ معلومات دینے کا۔

یہاں پانی مہنگا اور پیٹرول سستا ہے۔
91 اوکٹین 45 ہلالے اور 95 اوکٹین 60 ہلالے لیٹر ہے۔ جبکہ پانی کی ڈیڑھ لیٹر کی بوتل دو ریال میں ملتی ہے۔ کوکا کولا اور پیپسی کی سوا دو لیٹر کی بوتل چار ریال میں ملتی ہے۔
میرے پاس کیپرس ہے۔ اس میں 80 لیٹر پیٹرول آتا ہے جو کہ 36 ریال بنتے ہیں۔ آٹھ یا نو یورو بنتے ہیں۔
 
یہاں پر پیٹرول مہنگا ہے سر اب تو گاڑیاں پانی پر اور بجلی پر بن رہی ہییں ، گیس کی کٹ اوریجنل ساتھ میں کمپنی سے آرہی ہے۔
پانی کا کیا ہے ہر گلی کے نکڑ پر نلکا لگا ہے ٹھنڈے پانی کا پیو اور جیو۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں یہی تو مسئلہ ہے کہ باہر نلکے نہیں ہوتے۔ پینے کے لیے پانی خریدنا ہی پڑتا ہے۔

یہ زونی کہاں رہ گئی؟
 

شمشاد

لائبریرین
اب تم آ گئی ہو ناں تو پیٹرول کو بھول جائیں گے۔

کہو کیا حال ہے، کچھ اپنی غیر حاضری کی سناؤ کیسی گزری وہاں؟
 

طالوت

محفلین
زینب اصل میں پیٹرول اتنا سستا ہے کہ کبھی کبھار پانی کی جگہ اسے پینے کو جی کرتا ہے۔۔۔ ویسے ہمارے وہاں پاکستان کی منشیات میں پٹرول کو بھی نشہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ان لوگوں کے لیئے تو یہ خطہ جنت سے کم نہیں لیکن شکر ہے کہ یہ وبا یہاں نہیں یا اب تک کسی ایسے سائنسدان پر نظر نہیں پڑی۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

زینب

محفلین
اب تم آ گئی ہو ناں تو پیٹرول کو بھول جائیں گے۔

کہو کیا حال ہے، کچھ اپنی غیر حاضری کی سناؤ کیسی گزری وہاں؟

کچھ مت پوچھیں شمشاد بھائی۔جو دن تو اسلام اباد میں گزرے کچھ بہتر تھے پر جو دن لاہور اور اپنے گاؤں میں گزارے توبہ توبہ ابھی تک بہت زیادہ گرمی ہے اس پے بجلی کی آنکھ مچولی اچھا ہوا اپ نہیں گئے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
زینب اصل میں پیٹرول اتنا سستا ہے کہ کبھی کبھار پانی کی جگہ اسے پینے کو جی کرتا ہے۔۔۔ ویسے ہمارے وہاں پاکستان کی منشیات میں پٹرول کو بھی نشہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ان لوگوں کے لیئے تو یہ خطہ جنت سے کم نہیں لیکن شکر ہے کہ یہ وبا یہاں نہیں یا اب تک کسی ایسے سائنسدان پر نظر نہیں پڑی۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام



قسم لے لو جو ککھ بھی پلے پڑا ہو:grin:
 

طالوت

محفلین
قسم لے لو جو ککھ بھی پلے پڑا ہو:grin:
:mad:
پٹرول جس سے گاڑیاں چلتی ہیں ۔۔ وہ یہاں عرب ممالک میں بہت سستا ہے۔۔ اس کے بارے میں کہہ رہا تھا۔۔ جیسا کہ اوپر بتایا جا چکا کہ پانی مہنگا اور پٹرول سستا۔۔ بد قسمتی سے پاکستان میں پٹرول کو سونگھنا بھی ایک خطرناک نشہ بن چکا ہے دوسری بات اس حوالے سے تھی۔۔۔۔ اور میں چونک یہاں سعودی عرب میں ہوں تو ابھی تک پٹرول کو بطور نشہ استعمال کرتے ہوئے نہیں دیکھا کسی کو یہاں سعودی عرب میں آخری بات اس حوالے سے کہی۔۔۔۔۔۔ اب کچھ سمجھیں یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:confused: (وسلام)
 

شمشاد

لائبریرین
اتنی سمجھ ہوتی اس میں تو اور کیا چاہیے تھا۔

ویسے آپ سعودیہ میں غالباً جدہ میں قیام پذیر ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top