کون کون محفلین اپنی سوانح عمری (آپ بیتی) لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

کیا اپنی سوانح عمری (آپ بیتی وغیرہ) لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

  • ہاں

    Votes: 6 27.3%
  • سوچا نہیں کبھی

    Votes: 6 27.3%
  • نہیں

    Votes: 4 18.2%
  • اب سوچ رہا / رہی ہوں

    Votes: 3 13.6%
  • ہرگز نہیں

    Votes: 3 13.6%

  • Total voters
    22

محمداحمد

لائبریرین

بہت خوب شعر ہے ظہیر بھائی!

اور غزل بھی ماشاء اللہ بہت خوب ہے۔ یہ الگ بات کہ غزل کی لڑی میں بہت "تفصیلی" گفتگو ہو رہی ہے۔ :) :) سو ہم نے اپنے تبصرے کو وہاں نہیں پیش کیا۔ :)
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین

باوجود اس کے کہ یہ شعر بہت خوب ہے ۔

لیکن چونکہ ہم آپ کی نثر پڑھ چکے ہیں سو ہم سمجھتے ہیں کہ سوانح عمری لکھنے کی گنجائش تو ابھی بھی نکلتی ہے۔ :)

البتہ یہ بھی ہم سمجھتے ہیں کہ آپ کی طبیعت ایسی نہیں کہ دل کے دروازے ہر کس و ناکس پر وا کر دیں۔ سو فیصلہ آپ پر ہی چھوڑتے ہیں۔

سوانح عمری بھلے سے نہ لکھیں لیکن نثر لکھنے کی طرف توجہ ضرور دیں چاہے وہ کوئی بھی مضمون ہو۔
 

احسان اللہ

محفلین
میں اپنی آب بیتی کے حوالے سے کافی کچھ لکھ چکا ہوں، سوچ رہا ہوں، اسے قسط وار اپنے بلاگ پر شیئر کرنا شروع کر دوں۔
 
Top