کون کون محفلین اپنی سوانح عمری (آپ بیتی) لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

کیا اپنی سوانح عمری (آپ بیتی وغیرہ) لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

  • ہاں

    Votes: 6 27.3%
  • سوچا نہیں کبھی

    Votes: 6 27.3%
  • نہیں

    Votes: 4 18.2%
  • اب سوچ رہا / رہی ہوں

    Votes: 3 13.6%
  • ہرگز نہیں

    Votes: 3 13.6%

  • Total voters
    22

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
@ ٹاپک
جی احمد بھائی ارادہ تو ہے کہ کبھی کچھ لکھیں۔ اور اس کے لئے ہم کچھ خاص خاص ساتھ ساتھ لکھتے بھی جاتے ہیں تاریخ کے ساتھ ساتھ۔ کبھی کچھ لکھ ڈالنے والی کیفیت ہو تو ڈائری میں لکھ دیتے ہیں۔ کوئی خاص واقعہ ہو تو وہ بھی۔ کبھی فرصت ملی تو ضرور صحیح سے ترتیب دیں گے۔ تب تک اندازِ تحریر بھی بہتر ہو جائے گا۔ یہی مطلب ہوتا ہے نا سوانح عمری لکھنے کا؟
 

عثمان

محفلین
سوانح ضرور لکھنی چاہیے لیکن صرف وہ لوگ لکھیں جنہوں نے کچھ قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کیں ہوں۔ یہ ہر عام و خاص کے لکھنے کے لیے نہیں ہے۔
ایک تو میں بالکل عام سے بھی عام ہوں اگر کچھ کامیابیاں بھی حاصل کر رکھی ہوتیں تو تب بھی شاید خود پسندی یا خود ستائشی کے خوف سے نہ لکھتا۔
سوانح حیات گذری زندگی پر خود عکاسی اور دوسروں سے زندگی کے تجربات شریک کرنے کے لیے لکھی جاتی ہے۔
 

رانا

محفلین
میری نظر میں، ناقص، ادھورا، چالو، فیشن ٹائپ کام کرنے کا فائدہ کوئی نہیں، اس سے بہتر ہے نہ کیا جائے اور معیاری، مکمل، منفرد کام کے لیے محنت، لگن، جذبے کے ساتھ ساتھ فراغت بھی درکار ہوتی ہے۔ اور غریب کو یہی میسر نہیں۔ یا توکسی کا پیشہ ہی لکھنا پڑھنا ہو یا وہ فارغ البال ہو۔ میں کبھی سوچا کرتا تھا کچھ بھی لکھنے کے بارے میں، اب بالکل بھی نہیں! :)
لکھنے کا کام بیگم کو سونپ دیں اور خود صرف ڈکٹیٹ کرایا کریں۔ اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ لکھنے کی رفتار ڈکٹیشن سے سو گنا زیادہ ہوگی کیونکہ آپ ایک سطر ڈکٹیٹ کرائیں گے، سطر کا صفحہ وہ خود بنالیں گی۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
لکھنے کا کام بیگم کو سونپ دیں اور خود صرف ڈکٹیٹ کرایا کریں۔ اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ لکھنے کی رفتار ڈکٹیشن سے سو گنا زیادہ ہوگی کیونکہ آپ ایک سطر ڈکٹیٹ کرائیں گے، سطر کا صفحہ وہ خود بنالیں گی۔ :)
وہ تو سب ٹھیک ہے رانا صاحب لیکن جوش ملیح آبادی کا سا حوصلہ اور نصیبا کہاں سے لاؤں؟ میں تو صفحہ مکمل ہونے سے پہلےہی موصوف سے مقتول ہو جاؤنگا! :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
پچھلے سال حکم ملا کہ سوانح لکھو۔ ارادہ کر لیا ہے لیکن ابھی تک لکھنے کا وقت نہیں ملا۔ جب لکھی تو صرف فرمائش کرنے والے ہی کو پڑھنے کی اجازت ہو گی
یہ کیوں بھئی، یہ تو غلط ہے ۔ اگر ایک کے لیے لکھی جائے تو زبانی ہی سنادیں ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وہ تو سب ٹھیک ہے رانا صاحب لیکن جوش ملیح آبادی کا سا حوصلہ اور نصیبا کہاں سے لاؤں؟ میں تو صفحہ مکمل ہونے سے پہلےہی موصوف سے مقتول ہو جاؤنگا! :)
حالانکہ جیتے جاگتے لوگوں کو آپ ہی آسانی سے مرحوم کہہ دیا کرتے ہیں وارث بھائی :roll:
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
تجھ سے کس طرح میں اظہار تمنا کرتا
لفظ سوجھا تو معانی نے بغاوت کر دی
ہمیں اچھے الفاظ کی تلاش ہے
 
Top