کون کون محفلین اپنی سوانح عمری (آپ بیتی) لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

کیا اپنی سوانح عمری (آپ بیتی وغیرہ) لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

  • ہاں

    Votes: 6 27.3%
  • سوچا نہیں کبھی

    Votes: 6 27.3%
  • نہیں

    Votes: 4 18.2%
  • اب سوچ رہا / رہی ہوں

    Votes: 3 13.6%
  • ہرگز نہیں

    Votes: 3 13.6%

  • Total voters
    22

محمداحمد

لائبریرین
جی احمد بھائی ارادہ تو ہے کہ کبھی کچھ لکھیں۔
اچھی بات ہے!

ارادہ پہلی سیڑھی ہوتا ہے۔

اور اس کے لئے ہم کچھ خاص خاص ساتھ ساتھ لکھتے بھی جاتے ہیں تاریخ کے ساتھ ساتھ۔
وقت کے ساتھ ساتھ یادداشتیں لکھتے رہنا ایک اچھا طریقہ ہے۔ بالخصوص سفرنامہ لکھنے والے اکثر لوگ یہ طریقہ اختیار کرتے ہیں۔
اور زندگی بھی ایک سفر ہی ہے۔ :)

کبھی کچھ لکھ ڈالنے والی کیفیت ہو تو ڈائری میں لکھ دیتے ہیں۔ کوئی خاص واقعہ ہو تو وہ بھی۔
یہ بھی ٹھیک ہے۔

کبھی فرصت ملی تو ضرور صحیح سے ترتیب دیں گے۔
فرصت نہیں ملتی زندگی میں۔ نکالنی پڑتی ہے۔
جب آپ سمجھیں کہ اب سوانح حیات لکھنے کا وقت آ گیا ہے تو پھر فرصت نکال لیجے گا۔ :)

تب تک اندازِ تحریر بھی بہتر ہو جائے گا۔
اب بھی برا نہیں ہے۔ خوب سے خوب تر ہو جائے گا اللہ نے چاہا تو۔

یہی مطلب ہوتا ہے نا سوانح عمری لکھنے کا؟
جی کم و بیش یہی مطلب ہے۔

کچھ مرد حضرات تو سوانح عمری میں ادھر اُدھر کی بھی شامل کر دیتے ہیں۔ کچھ غیبتیں حتیٰ کہ کچھ لگائی بجھائی بھی شامل کر دیتے ہیں۔ لیکن اگر خواتین بھی یہ سب شامل کرنے پر مصر ہو جائیں تو سوانح حیات داستانِ الف لیلیٰ سے بھی طویل ہوجانے کا اندیشہ ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میری سوانح عمری پڑھ کر لوگ ہنسیں گے اور خود میری حالت رونے والی ہوگی 😂

ابھی تو آپ ننھے منے ہیں۔ پہلے کچھ آپ بیتیاں پڑھیں، اُن میں بیان کردہ تجربات پر عمل کرکے دیکھیں اور پھر جب تجربہ ہو جائے تو اپنی سوانح حیات لکھیں۔ :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
تجھ سے کس طرح میں اظہار تمنا کرتا
لفظ سوجھا تو معانی نے بغاوت کر دی
ہمیں اچھے الفاظ کی تلاش ہے

کسی مفکر نے کہا تھا کہ الفاظ کے پیچھے مت بھاگیں بلکہ خوبصورت خیالات تلاش کریں اگر آپ کو خوبصورت خیالات مل گئے تو الفاظ خود بہ خود آ جائیں گے اور آپ کے سامنے دست بستہ کھڑے ہو جائیں گے (یا ایسا ہی کچھ)۔ :)
 
اے خان

محفلین

رومانوی خیالات کونسے کیٹیگری میں آتے ہیں 😁
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

محمد وارث

لائبریرین
آج کل ویسے پاکستان میں بھی جنس بدلنے کا شور مچا ہوا ہے لیکن سوشل میڈیا کی دنیا میں تو یہ وبا نہ جانے کب سے پھیلی ہوئی ہے۔لڑکے بالے تو لڑکیاں بنتے ہی ہیں، اچھے خاصے چچا جان قسم کے بزرگ حضرات بھی گل و بلبل کی تصویر بنےپھرتے ہیں۔ ایسے حضرات دو دو زندگیاں جی رہے ہوتے ہیں سو ان کے سوانح بھی کمال ہوتے ہونگے، کاش کوئی ان میں سے بھی جراّت رندانہ کر سکے!
 
سید عاطف علی

بس انہیں دو کتابیں لکھنی پڑیں گی ۔اور تو کوئی خاص بات نہیں ۔ :) ۔ اسمائے مصنفان بھی الگ ہوں گے ۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
آج کل ویسے پاکستان میں بھی جنس بدلنے کا شور مچا ہوا ہے لیکن سوشل میڈیا کی دنیا میں تو یہ وبا نہ جانے کب سے پھیلی ہوئی ہے۔لڑکے بالے تو لڑکیاں بنتے ہی ہیں، اچھے خاصے چچا جان قسم کے بزرگ حضرات بھی گل و بلبل کی تصویر بنےپھرتے ہیں۔ ایسے حضرات دو دو زندگیاں جی رہے ہوتے ہیں سو ان کے سوانح بھی کمال ہوتے ہونگے، کاش کوئی ان میں سے بھی جراّت رندانہ کر سکے!

جنس کے علاوہ بھی لوگوں کی دُہری شخصیت ہوتی ہیں (نفاق کا ذکر مذکور نہیں ہے ) اور اُس پر سنا ہے کہ موویز وغیرہ بھی بن رہی ہیں آج کل۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
Top