کون کہاں کہاں اور کیسے کیسے عید گزارے گا؟

سکون

محفلین
میں تو ابھی ہی پاکستان سے آیا ہوں سو ظاہر ہے عید یہاں ہی کروں کا اکیلا کہیں جانے کو من نہیں‌کرتا ہے ۔نماز پڑھنے کے بعد گھر میں سوکر گزارنے کا پروگرام ہے
 
زینب

محفلین
میں بھی ملک سے باہر ہون‌تو عید یہاں‌ہی کرنی ہے ویسے یہاں پے پاکستانیوں‌کی ایک بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے سے خاصی گہما گہمی ہوتی ہے۔۔۔۔نماز کے بعد تو سبھی سو جاتے ہیں پر شام کو باہر سڑکوں پے خد اکی پناہ اتنا رش ہوتا ہے بہر حال مزہ اتا ہے
 
سارا

محفلین
ویسے ایک بات تو بتائیں(سو کر عید گزارنے والے خواتین و حضرات)
روزانہ ہی دن میں سب سوتے ہیں یا صرف عید کا دن سو کر گزارتے ہیں۔۔یا اسی لیے سب سونا چاہتے ہیں کہ رمضان میں سب کی نیند پوری نہیں ہو سکی اس لیے عید والے دن سونا چاہتے ہیں:confused:
 
شمشاد

لائبریرین

یہاں یہ ایک رواج ہی سمجھ لیں۔

اصل میں رمضان ختم ہونے اور چاند رات کو ساری رات بازاروں میں پھرنے اور ساری رات جاگنے کے بعد صبح فجر پڑھنے کے فوراً بعد نماز عید کے لیے تیاری کرنے کے سبب سونے کا وقت نہیں ملتا۔ عید کی نماز یہاں فجر کی اذان کے ٹھیک ڈیڑھ گھنٹہ بعد ہو جاتی ہے۔ یعنی جیسے ہی سورج مکمل طور پر نکل آتا ہے، عید کی نماز پڑھا دیتے ہیں۔ ہمارے یہاں آج صبح چھ بجے سے پہلے نماز کھڑی ہو گئی تھی۔ عید پڑھنے کے بعد واپس آتے ہیں تو کچھ ناشتہ وغیرہ کر کے سو جاتے ہیں۔ اور کم از کم دوپہر تک سوئے رہتے ہیں۔
 
زینب

محفلین
ویسے ایک بات تو بتائیں(سو کر عید گزارنے والے خواتین و حضرات)
روزانہ ہی دن میں سب سوتے ہیں یا صرف عید کا دن سو کر گزارتے ہیں۔۔یا اسی لیے سب سونا چاہتے ہیں کہ رمضان میں سب کی نیند پوری نہیں ہو سکی اس لیے عید والے دن سونا چاہتے ہیں:confused:
چاند رات کو گھر سے باہر اور پھر بہت لیٹ گھر آکے بھی کوئی سونے کا نام نہیں ،لیتا۔۔۔عید کی صبح چونکہ بس فون وغیرہ پے ہی مبارک باد دی جاتی ہے اور پہلا دن سب کی کوشیش ہوتی ہے گھر پے ہی رہیں شام تک تو سو جاتے ہیں پھر شام کو تازہ دم ہو کے باہر نکلا جاتا ہے :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے بھی ایسا ہی لگا تھا کہ نئی نئی جاب ہے۔
پرانے لوگ ایسے موقعوں پر اپنی ڈیوٹی تھوڑا ہی لگواتے ہیں۔
 
امکانات

محفلین
چاند رات جاگ کر گزری اور نماز کے بعد ٹیلی فون پر پھر سہپر تک سوتے رہہے کھانا کھایا نیٹ کی جان کھائی عصر کے وقت گھھو مے اور اپ پھر نیٹ پر ہیں گھر دور ہے بال بچوں کا کوئی غم نہیں زیادہ چھٹیاں کرنے کی یہی سزا ہوتی ہے
 
Top