کون کہاں کہاں اور کیسے کیسے عید گزارے گا؟

سارا

محفلین
گھر میں ہی تیار شیار ہو کر بیٹھے ہوئے ہیں چند ایک مہمان آئے ہوئے ہیں اور سارا دن کچن میں ہی گزر رہا ہے۔۔
 

کعنان

محفلین
2008 کے بعد اب 2018 کی عید کہاں اور کیسے گزرے گی ڈیوٹی پر یا گھر وقت پر ہی معلوم ہو گا تب تک کے لئے آپ اپنے بارے میں بتائیں۔ شکریہ!
 
جب سارا اسلام آباد خالی ہو جاتا تھا، تب بھی اسلام آباد میں ہی عید کرتے تھے، اب تو اسلام آباد بھی خالی نہیں ہوتا۔
عموماً عید کے دوسرے دن اٹک جاتے ہیں، بہن کی طرف۔ لیکن میرے بیڈ ریسٹ کی وجہ سے اس بار وہاں جانا بھی مشکل ہے۔
 

سید عمران

محفلین
لیلۃ الجائزہ میں سارے گھر والے فجر تک جاگتے ہیں...
خواتین عبادت کے دوران اگلے دن عید کی تیاریاں بھی کرتی رہتی ہیں...
عید کی نماز کے بعد دوپہر تک تھوڑا آرام کرتے ہیں...
دوپہر کے کھانے کے بعد مہمانوں کے استقبال کی تیاریاں...
اور اگلے دن دوسروں کا مہمان بننے کی تیاریاں!!!
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
فن لینڈ میں عید جمعے کو متوقع ہے۔کیونکہ عام تعطیل نہیں ہے لہذا کمپنی سے پیشگی چھٹی لے چکا ہوں۔
صبح قریبی مسجد میں عید کی نماز پڑھیں گے۔ عزیز و اقارب سے فون پر مبارکباد کا تبادلہ ہو گا۔ شام کو آٹھ فیملیز نے ون ڈش پارٹی کا اہتمام کیا ہے۔ وہاں شرکت کریں گے۔
گرینڈ عید ملن پارٹی اتوار کو ہو گی، جس میں لگ بھگ ڈیرھ سو پاکستانی شرکت کریں گے۔
 

فاخر رضا

محفلین
یہ قطر میں پانچواں سال ہے، ہر سال فیملی پاکستان چلی جاتی تھی اور میں اسپتال میں ڈیوٹی پر. اس سال فیملی یہیں عید کررہی ہے
ویسے تیاری کوئی نہیں کی ہے بابو کے انتقال کی وجہ سے. مہاجر روایت کے مطابق انتقال کے بعد پہلی عید روکھی سوکھی منائی جاتی ہے
 

جاسمن

لائبریرین
ہر سال کی طرح سسرالی گاوں میں۔ خواتین کا کام باورچی خانہ میں کام کام اور کام میں گذرتا ہے۔آئے گئے کو دینا لینا۔بچوں اور مردوں کے فرمائشی کھانے۔
 
ہر سال کی طرح سسرالی گاوں میں۔ خواتین کا کام باورچی خانہ میں کام کام اور کام میں گذرتا ہے۔آئے گئے کو دینا لینا۔بچوں اور مردوں کے فرمائشی کھانے۔
ہمارے ہاں رات کو ہی کچن کے اکثر کام نبٹا لیے جاتے ہیں۔ سویاں، چاٹ وغیرہ صبح فجر کے بعد تیار ہو جاتی ہیں۔ جب تک ہم لوگ عید کی نماز پڑھ کر آتے ہیں، خواتین بھی مکمل تیار ہو چکی ہوتی ہیں۔ :)
 
یوں بہن کے گھر اٹکنا؟؟؟

کبھی بھائی کی طرف (کراچی) بھی اٹکنے کا سوچیے
بھائی کو مشکل سے سال بعد گھر آنے کا موقع ملتا ہے، تو وہ موقع اس سے کیونکر چھینا جائے۔ :)

تفنن برطرف کراچی کا سفر اتنا ہے کہ عید کی چھٹیاں اس کی متحمل نہیں ہو سکتیں۔ اسی لیے آج تک کراچی میں عید نہیں کی۔

بہن کا گھر دراصل ہماری اکلوتی پھوپھی مرحومہ کا گھر ہے، اور یہ روٹین ہمارے بچپن سے چلی آ رہی ہے۔ :)
 
بھائی کو مشکل سے سال بعد گھر آنے کا موقع ملتا ہے، تو وہ موقع اس سے کیونکر چھینا جائے۔ :)

تفنن برطرف کراچی کا سفر اتنا ہے کہ عید کی چھٹیاں اس کی متحمل نہیں ہو سکتیں۔ اسی لیے آج تک کراچی میں عید نہیں کی۔

بہن کا گھر دراصل ہماری اکلوتی پھوپھی مرحومہ کا گھر ہے، اور یہ روٹین ہمارے بچپن سے چلی آ رہی ہے۔ :)
ہمارے جواب کے پہلے حصے میں زور اٹکنے پر تھا!!!

دوسرے حصے میں اشارہ بدرجۂ احسن فدوی کی جانب تھا۔ اس کے بعد کراچی کے بھائی لوگوں کی جانب۔

آپ تیسری جانب سمجھے جو بہت خوب ہے۔ خوش رہیے۔
 
عید کے پہلے دن کی مصروفیات ،
ہم نمازعید کے بعد گھر والوں سے عید ملتے ہیں اور پھر قبرستان جاتے ہیں ۔قبرستان سے واپسی کے بعد ہمارے گھر ناشتے کا اہتمام ہوتا ہے جس میں گھر کے قریب رہائش پذیر عزیز رشتے دار مدعو ہوتے ہیں ۔ناشتے کا سلسلہ تقریبا دوپہر تک چلتا ہے ۔مہمانوں سے فارغ ہو کر ہم اپنے پیر و مرشد کے مزار مبارک پر حاضر کے لیے جاتے ہیں ۔ نماز ظہر کے بعد چھوٹے چچا کی طرف سے کھانے کا اہتمام ہوتا ہے جس میں شرکت کرتے ہیں ،دوپہر کے کھانے سے فارغ ہو کر آرام کرتے ہیں ۔رات کے کھانے کا اہتمام ہمارے بڑے چچا کے طرف سے ہوتا ہے ۔
عید کے دوسرے دن کی مصروفیات ،
صبح ناشتے سے فارغ ہو کر دوپہر کی دعوت کے لیے سامان لینے کی غرض سے بازار کا رخ کرتے ہیں ۔ ہماری بہنیں اپنی فیملی کے ساتھ عید ملنے کے لیے آتی ہیں اور دوپہر کے کھانے کے بعد ان کی روانگی ہوتی ہے ۔ ان کی مہمان داری سے فراغت کے بعد ہم مہمان بن کر اپنے سسرال جاتے ہیں اور وہاں سے واپسی رات گئے تک ہوتی ہے ۔
عید کا تیسرے دن کی مصروفیات ،
عید کے تیسرے دن ہم جاب پر ہوتے ہیں ۔جاب سے واپسی کے بعد رات کے کھانے کی دعوت پر ہم اپنی بڑی پھپو کے گھر جاتے ہیں ۔
ہماری ہر عید تقریبا ایسے ہی گزرتی ہے ۔
 
Top