لاریب مرزا
محفلین
ماشاء اللہ!!گھر پر ہی عید گزاریں گے۔ اس بار ہماری چھوٹی گُڑیا کی پہلی عید ہو گی۔
ماشاء اللہ!!گھر پر ہی عید گزاریں گے۔ اس بار ہماری چھوٹی گُڑیا کی پہلی عید ہو گی۔
لے جائیں جی روزے، ساتھ میں حج کا ثواب بھی لے جائے کوئی بس ہمیں سونے دے!خبردار عید کے دن جو کوئی سویا ۔
سارے روزے چوری ہوجائیں گے۔
یہ ہوئی نا بات!گاؤں میں، صبح عید کی نماز کے بعد دوستوں کی ٹولی میں گھر گھر چل کر عید کے پکوان کھانا پھر اس کے بعد عید کے دن اسپیشل کرکٹ میچ کھیلنا۔
چلیے پھر تو آپ کو نیند میں روزوں کے ساتھ سخاوت کا بھی ثواب ملے گا۔لے جائیں جی روزے، ساتھ میں حج کا ثواب بھی لے جائے کوئی بس ہمیں سونے دے!
چھوٹے ابو کو کوئی لفٹ نہیںبڑے ابو
بڑے ابو سے مراد پاکستان میں عام طور پر تایا جی ہوتے ہیں (میں خود کئی بچوں کا بڑا ابو ہوں)، آپ نے کیا مراد لی ہے۔میں صبح عید کی نماز پڑھ کر کھانا کھا کر سوتا ہوں پھر دوپہر کو ظہر کے لیے جاتا ہوں. اس کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ شہر سے دور جا کر موسم کا مزہ لیتے ہوئے فوٹوز وغیرہ لے کر شام میں واپس آتا ہوں. رشتہ داروں میں نانی کے گھر یا بڑے ابو کے یہاں شام میں عید مل کر آ جاتا ہوں اور یوں عید کا دن ختم ہو جاتا ہے. مجھے عید کی رات سڑکوں پر سناٹا پسند نہیں آتا.
پہلے ہم آپ کے مراسلے سے متفق ہوئے۔ لیکن پھر قوسین میں لکھے گئے فقرے پہ غور کر کے ریٹنگ بدل دی۔بڑے ابو سے مراد پاکستان میں عام طور پر تایا جی ہوتے ہیں (میں خود کئی بچوں کا بڑا ابو ہوں)، آپ نے کیا مراد لی ہے۔
“تایا” کے ہوتے ہوئے “بڑے ابو” کچھ جچتا نہیں۔بڑے ابو سے مراد پاکستان میں عام طور پر تایا جی ہوتے ہیں (میں خود کئی بچوں کا بڑا ابو ہوں)، آپ نے کیا مراد لی ہے۔
ایک مہینہ قید و بند کی صعوبتوں سے کافی تھک گئے ہوں گے۔
انتہائی پُرمزاح!جی مرشد!
گھر میں جو کہلوا دیا جاتا ہے، وہی رائج ہو جاتا ہے۔ ہماری طرف بھی کچھ فیملیز میں بڑے ابو کی اصطلاح رائج ہے۔“تایا” کے ہوتے ہوئے “بڑے ابو” کچھ جچتا نہیں۔
آسانی کی خاطر تایا نام کر لیتےگھر میں جو کہلوا دیا جاتا ہے، وہی رائج ہو جاتا ہے۔ ہماری طرف بھی کچھ فیملیز میں بڑے ابو کی اصطلاح رائج ہے۔
البتہ ہمارے گھر بڑا بھائی تایا ابو اور اس سے چھوٹا بھائی تایا جان ہے۔ مجھے تایا کہنے والا ابھی 3 ماہ کا ہے، دیکھیں کیا کہلوایا جاؤں۔
میں پانچ چھوٹے بھائیوں کا سب سے بڑا بھائی ہوں، ان پانچ میں سے فی الحال تین صاحب اولاد ہیں اور یوں میں(فی الحال) چھ بچوں کا "بڑا ابو" ہوں۔پہلے ہم آپ کے مراسلے سے متفق ہوئے۔ لیکن پھر قوسین میں لکھے گئے فقرے پہ غور کر کے ریٹنگ بدل دی۔
عام طور پر چچا کو تو چچا یا چاچو کہا جاتا ہے لیکن تایا کے لیے مختلف نام مختلف گھروں میں ہو سکتے ہیں، بڑا ابو بھی ان میں سے ایک ہے۔ میرے ابو کے جو تایا تھے ان کو سب "وڈا لالہ" کہتے تھے، یہاں تک کہ ہم بھی۔“تایا” کے ہوتے ہوئے “بڑے ابو” کچھ جچتا نہیں۔
ارے واہ، ماشاءاللہ!!میں پانچ چھوٹے بھائیوں کا سب سے بڑا بھائی ہوں، ان پانچ میں سے فی الحال تین صاحب اولاد ہیں اور یوں میں(فی الحال) چھ بچوں کا "بڑا ابو" ہوں۔
اس سے میرے بچپن کی ایک یاد تازہ ہوئی کہ سب کزنز کے تایا جی تھے اور میرے نہیں تو مجھے تایا کی کمی اتنی محسوس ہوتی تھی کہ گاؤں میں بہت سے سینئر انکلز کو پکے پکے تایا جی بنا لیا، ان میں سے اب کوئی بھی حیات نہیں. اسی طرح بچپن میں بہت سی بہنیں بھی بنائیں.... آہستہ آہستہ سمجھآ ئی کہ منہ بولے رشتے شاید کم ہی دیر پا ہوتے ہیں اور پھر جو چیز اللہ تعالی نے نہیں بنائی کسی وجہ سے ہی نہ بنائی ہوگی!گھر میں جو کہلوا دیا جاتا ہے، وہی رائج ہو جاتا ہے۔ ہماری طرف بھی کچھ فیملیز میں بڑے ابو کی اصطلاح رائج ہے۔
البتہ ہمارے گھر بڑا بھائی تایا ابو اور اس سے چھوٹا بھائی تایا جان ہے۔ مجھے تایا کہنے والا ابھی 3 ماہ کا ہے، دیکھیں کیا کہلوایا جاؤں۔
آپ کو حیرانی ہو گی یہ جان کر کہ پنجاب کے کئی علاقوں (بشمول گجرات) میں والد کو چاچا کہنے کا کافی رواج تھا۔“تایا” کے ہوتے ہوئے “بڑے ابو” کچھ جچتا نہیں۔
پھر والد کس کو کہتے تھے؟آپ کو حیرانی ہو گی یہ جان کر کہ پنجاب کے کئی علاقوں (بشمول گجرات) میں والد کو چاچا کہنے کا کافی رواج تھا۔
کسی کو نہیں۔پھر والد کس کو کہتے تھے؟