کون کہاں کہاں اور کیسے کیسے عید گزارے گا؟

محمدظہیر

محفلین
چھوٹے ابو کو کوئی لفٹ نہیں
وہ دار فانی سے کوچ کر گئے،سو اس سال ہمارے بیچ نہیں ہوں گے. ان کے بچے بھی الگ رہتے ہیں :)
بڑے ابو سے مراد پاکستان میں عام طور پر تایا جی ہوتے ہیں (میں خود کئی بچوں کا بڑا ابو ہوں)، آپ نے کیا مراد لی ہے۔ :)
جی ہاں، بڑے ابو تایا ہی ہیں. میرے بچپنے میں ان سے بڑے ایک تایا تھے جنہیں میرے بڑے بھائی بہن طیبہ یا تائبہ بولتے تھے. والد صاحب کے اب ایک بھائی با حیات ہیں، جن سے عید پر ملاقات کا ارادہ ہے :)
 

ابن توقیر

محفلین
ہمارے ایک ہمسائے تھے وہ اپنی والدہ کو آپا کہتے تھے کیونکہ ان خاتون کو سارا محلہ آپا کہتا تھا سو بچوں نےبھی اپنی ماں کو آپا کہنا شروع کر دیا۔ اسی طرح میری والدہ ہیں، ہم سب بھائی اور انکی بیویاں ان کو امی کہتے ہیں سو پوتے پوتیاں بھی امی ہی کہتے ہیں، دادی آج تک کسی نے نہیں کہا۔
ہمارے کچھ کزن بھی اماں حضور کو آپا یا آپو جبکہ والد محترم کو بابو کہتے ہیں۔ ایک دوست ابو کو "خان جی" کہتے ہیں۔ ہم اماں حضور کو "بے بے جی" کہتے ہیں کیونکہ ابو سے اپنی والدہ کے لیے یہی سنتے تھے۔چچا کے لیے یہاں زیادہ تر "کاکا" استعمال ہوتا ہے۔
 

عثمان

محفلین
ہماری عید انشااللہ ادھر ہیلی فیکس میں ہوگی بیوی بچوں کے ساتھ۔ کچھ گھر میں اور کچھ باہر کھانے پینے اور گھومنے پھرنے کا پروگرام ہے انشااللہ!
 

باباجی

محفلین
آپ اتنے pessimistic کیوں رہتے ہیں؟؟ یا ہمیں ہی لگتا ہے۔ :)
آپ کو بالکل ٹھیک لگتا ہے ۔۔ اور گر میں بول پڑا تو یہاں اکثر زبردستی کے مثبت اذہان پوری جان سے ۔۔جان کا عذاب بن جائیں گے۔۔ :)
میری عادت ہے کہ میں حال میں رہتا ہوں ۔۔اور جو حال ہو وہ بیان کردیتا ہوں ۔۔ اور بد قسمتی سے کافی عرصے سے حال ساکت ہوگیا ہے ۔۔
 
ہمارے تایا ابو کی بڑی بیٹی پورے خاندان کی باجی ہیں-بشمول انکے بچے بہوئیں- صرف انکے شوہر صاب کو استثنٰی حاصل ہے-

میری بڑی نند اپنی امی کو یعنی میری ساس کو باجی کہتی ہیں جبکہ چھوٹی نند امی کو امی ہی کہتی ہیں
ہمارے ایک ہمسائے تھے وہ اپنی والدہ کو آپا کہتے تھے کیونکہ ان خاتون کو سارا محلہ آپا کہتا تھا سو بچوں نےبھی اپنی ماں کو آپا کہنا شروع کر دیا۔ اسی طرح میری والدہ ہیں، ہم سب بھائی اور انکی بیویاں ان کو امی کہتے ہیں سو پوتے پوتیاں بھی امی ہی کہتے ہیں، دادی آج تک کسی نے نہیں کہا۔
 
Top