کون کہتا ہے لینکس گیمز کھیلنے والوں‌کیلیئے نہیں‌ہے؟

محمد سعد

محفلین
یہ اسٹارٹ مینو کی بات کہاں‌سے آگئی آپ نئی سے نئی بات نکال رہے ہیں
جب آپ تکنیکی بنیادوں پر ہونے والی بحث کو نظر انداز کر کے اوٹ پٹانگ باتیں کریں گے، وہ بھی بغیر کسی ٹھوس تکنیکی بنیاد کے، تو میری طرف سے بھی جلے ہوئے بینگنوں ہی کی توقع رکھیں۔
بھئی سیکورٹی کی بات ہے تو لینکس سب سے بہترین چوائس ہے بلکہ مجبوری ہے اس میں کیا کلام ہے
نہیں جی اب تو فرار کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ میں نے تو آپ کے رشتے کی بات بھی کر لی ہے۔ اب تو آپ اپنی بات سے یوں نہیں پھر سکتے۔
 

محمد سعد

محفلین
برادر شازل مجھے حیرت ہے کہ آپ لینکس کے لئے صرف چند سافٹوئرز کی بات کر رہے ہیں۔ کیا آپ نے ڈیبین اور آر پی ایم ریپوزیٹریز میں موجود سافٹوئیرز کی مجموعی تعداد دیکھی ہے؟
اس کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں۔ یا تو وقتی طور پر بحث میں اپنی بات کا وزن بڑھانے کے لیے جان بوجھ کر بہت سے حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے، یا پھر لوگوں کی اکثریت کی طرح بغیر موضوع پر مناسب مطالعے کے یوں ہی عالمانہ تبصرے فرمانے کا شوق ہے۔ :frustrated:
(میں بہت سخت غصے میں ہوں۔ کوئی ہاتھ نہ لگائے ورنہ کرنٹ لگ جائے گا۔ :skull: )
 

شازل

محفلین
فرار کون ہو رہا ہے آپ اپنا پتہ بتائے اور میں سسٹم بریک کرنے پہنچ جاؤں گا
اور سعید بھائی میں ذرا بچے کو چھیڑ رہا ہوں اس لیے آپ بیچ میں نہ آئیے، ہماری پرانی یاد اللہ ہے، ہماری اکثر گفتگو دکھتی رگیں ہی چھیڑنے میں صرف ہو جاتی ہے۔ ہو سکتا ہے ہماری "عالمانہ گفتگو" سے کسی کو کچھ معلومات مل سکیں ، یہ یاد رہے کہ ان کی عادت ہے کہ جب زچ ہوتے ہیں تو باقاعدہ "خوش الحانیوں":) پر اتر آتے ہیں‌آپ دیکھتے رہیں، ان کو ذرا پتہ بتانے دیں پھر پیسہ پھینک تماشا دیکھ،
 

محمد سعد

محفلین
فرار کون ہو رہا ہے آپ اپنا پتہ بتائے اور میں سسٹم بریک کرنے پہنچ جاؤں گا
ہتھوڑے سے نہیں توڑنا۔ :chatterbox:

اور سعید بھائی میں ذرا بچے کو چھیڑ رہا ہوں اس لیے آپ بیچ میں نہ آئیے، ہماری پرانی یاد اللہ ہے، ہماری اکثر گفتگو دکھتی رگیں ہی چھیڑنے میں صرف ہو جاتی ہے
ہاں جی۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، ان کی پرانی عادت ہے کہ غلط ثابت ہو جائیں تو بھی اپنی رَٹ نہیں چھوڑتے۔ :yawn:
یہ یاد رہے کہ ان کی عادت ہے کہ جب زچ ہوتے ہیں تو باقاعدہ "خوش الحانیوں":) پر اتر آتے ہیں
ہاں جی۔ بالکل اسی طرح جیسے اب میری بات تکنیکی بنیادوں پر غلط ثابت ہو رہی ہے لیکن پھر بھی میں ہی ہوں جو تکنیکی دلائل کے بجائے "میں نہ مانوں" والی رٹ لگائے ہوئے ہے۔ میں نے درست کہا نا؟ :frustrated:
 
Top