کون کہتا ہے لینکس گیمز کھیلنے والوں‌کیلیئے نہیں‌ہے؟

ریحان

محفلین
بس بہت ہو گئی برداشت! :stop: میں بدلہ لوں گا!!!! آاااااااااااا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!
:mad: :mad3: :bomb: :beating: :evil:

بدلہ لینے سے پہلے اجازت لوگے ؟

مجھ کو گر کوئی جزباتی کہے ۔۔ تو ٹھیک ہی کہے جی کیونکہ میں ہو ۔۔ جزباتی ہونا غلط بات آپ پڑھنے والوں کے لیے گر ہوگی تو ہو پھر ۔۔

میں ونڈو والا ہو مجھے کوئی جزباتی ونڈوا لکھ دے تو ٹھیک ہے وہ میں ہو ۔۔

آپ نے لکھا ہے کہ میں جو مرضی لکھو ۔۔ تو جناب مرضی تو پھر سب پر اپنی اپنی ہوتی ہے ۔۔ کسی سے اجازت تو نہیں نا لیتا کوئی ۔۔ البتہ میں یہاں آپ سے اتنا جان نا ضرور چاہو گا کہ کسی جزباتی کو جزباتی کہنا کیا تانا مارنا ہوتا ہے ؟

مکسنگ اڈیٹنگ دور کی بات رہی ۔۔ جس اپنے انٹریٹینمنٹ والے حصے سے اپنے ونڈوز ایکس پی والے کمپیوٹر پر میں محضوض ہوتا ہو ۔۔ اس طرح نا وستا کام کرتی ہے نا ونڈوز سیون ۔۔ لینکس کو سوچتا بھی نہیں ۔

مجھے اپنے تجرباتنی زندگی میں لینکسیز زیادہ تر بھرپور جزباتی ملے ہیں ۔۔ جو میرے مطابق اچھی بات ہے ۔۔۔ آپ کے مطابق نہیں ہوگی
 

محمد سعد

محفلین
بدلہ لینے سے پہلے اجازت لوگے ؟
نہیں! :tongue:

جزباتی ہونا غلط بات آپ پڑھنے والوں کے لیے گر ہوگی تو ہو پھر ۔۔
۔۔۔۔کسی جزباتی کو جزباتی کہنا کیا طعنہ مارنا ہوتا ہے ؟
(اوپر لال رنگ میں ہجوں کی غلطی درست کی گئی ہے)
اگر آپ کے نزدیک جذباتی ہونا بری بات نہیں تو پھر اس جواب کا کیا مطلب بنتا ہے؟
میں اب جوابات میں کچھ بھی دلائیل لکھ دوں ۔۔ جزبات میں گھرے ہوے کو کچھ بھی نہیں لگے گا ۔۔۔
اپنے پڑھنے والوں کو جب آپ اپنے جزبات سے زیادہ ترجیح دینگے اس وقت آپ دوبارہ سوال لکھیےگا ۔
جذباتی کے لفظ سے عموماً یہ مراد لیا جاتا ہے کہ یہ شخص حقائق کے بجائے صرف اور صرف اپنے جذبات کی بنیاد پر صحیح اور غلط کا فیصلہ کرتا ہے۔ کیا میں نے ایسا کیا؟ میں نے تو صرف آپ کی اغلاط کی نشان دہی کے لیے آپ کو کچھ حقائق بتائے جو مجھے لگا کہ آپ نہیں جانتے۔

مکسنگ اڈیٹنگ دور کی بات رہی ۔۔ جس اپنے انٹریٹینمنٹ والے حصے سے اپنے ونڈوز ایکس پی والے کمپیوٹر پر میں محضوض ہوتا ہو ۔۔ اس طرح نا وستا کام کرتی ہے نا ونڈوز سیون ۔۔ لینکس کو سوچتا بھی نہیں ۔
تو کیا میں نے آپ کو مجبور کیا ہے کہ آپ جو نظام چلا رہے ہیں، اسے یکدم چھوڑ کر لینکس لگا دیں؟ میں صرف تب آپ کی اغلاط کی نشان دہی کروں گا جب آپ کہیں گے کہ لینکس پر ایسا اچھا انتظام ہو ہی نہیں سکتا، یا کہیں گے کہ لینکس میں اس حوالے سے کوئی سافٹ وئیر ہے ہی نہیں۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔

آپ نے لکھا ہے کہ میں جو مرضی لکھو ۔۔
میں نے یہ نہیں لکھا کہ جو مرضی ہو لکھ ڈالو (وہ بریکٹ میں جو لکھا تھا وہ زونگ کا اشتہار تھا۔ کچھ بھی لکھ ڈالنے کا اجازت نامہ نہیں۔ :tongue: )۔ میں نے ایک سوال پوچھا ہے کہ آپ جو چاہیں لکھتے پھریں، برداشت کرنے کا ہمی نے ٹھیکہ لے رکھا ہے؟ آپ خود کیوں اتنی سی بات برداشت نہیں کر سکتے کہ کوئی آپ کی کسی غلطی کی نشان دہی کرے؟
اگر اپنے لیے آپ کو کچھ بھی لکھ ڈالنے کی رعایت چاہیے تو پھر تو یہ حق ہمیں بھی ملنا چاہیے۔
 

مصطفے قاسم

محفلین
سلام،
آپ برادران کی گفتگو سے بہہت سی نئی باتیں سیکھیں اور گرافکس کے چند رموز سے آگہی حاصل ہوئی۔ حقیر کی معلومات مزید بڑھتیں اگر میرے برادران بردباری سے علمی گفتگو جاری رکھتے۔
 

محمد سعد

محفلین
سلام،
آپ برادران کی گفتگو سے بہہت سی نئی باتیں سیکھیں اور گرافکس کے چند رموز سے آگہی حاصل ہوئی۔ حقیر کی معلومات مزید بڑھتیں اگر میرے برادران بردباری سے علمی گفتگو جاری رکھتے۔
میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا۔ :wasntme: سارا قصور ریحان کا ہے۔ اس نے عارف کریم کے ساتھ مل کر میرے خلاف سازش کی تھی۔ :monkey:
:biggrin:
(ان جملوں کو سنجیدہ سمجھنے والا خود ذمہ دار ہوگا۔)
 

شازل

محفلین
میں اپنے سابقہ تجربے کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ لیکنس گیمز کے لیے قطعی موزوں نہیں‌ہے اور نہ ہی اس پر گیم کھیلنے کا سوچنا چاہیے۔
بے شک وہ گیمز کھیلی جاسکتی ہیں جو کہ صرف اسی کے لیے بنے ہوں۔
اپنی تمام تر خامیوں کے باوجود ونڈوز تمام لوگوں کی پسند ہے (ان لوگوں کو چھوڑ کر جو الرجی کے مارے ہوئے ہیں)
یہ میں‌صرف گیمز کے بارے ہی میں‌کہہ رہا ہوں پوری لیکنس سسٹم کے بارے میں‌نہیں‌،
اس میں‌کیا شک ہے کہ لیکنس اپنی خصوصیات اور سیکورٹی کی بنا پر بڑے بڑے اداروں کی اولین پسند ہے
 

محمد سعد

محفلین
میں اپنے سابقہ تجربے کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ لیکنس گیمز کے لیے قطعی موزوں نہیں‌ہے اور نہ ہی اس پر گیم کھیلنے کا سوچنا چاہیے۔
بے شک وہ گیمز کھیلی جاسکتی ہیں جو کہ صرف اسی کے لیے بنے ہوں۔
تو بات تو وہی ہوئی کہ بہترین کارکردگی کے لیے ونڈوز کے کھیل ونڈوز پر اور لینکس کے کھیل لینکس پر۔
ویسے یہی جملہ تب کہنا جب کوئی چوری کا سافٹ وئیر دستیاب نہ ہو تو بات میں کچھ وزن بھی پیدا ہوگا۔ :-P
 

محمد سعد

محفلین
اپنی تمام تر خامیوں کے باوجود ونڈوز تمام لوگوں کی پسند ہے (ان لوگوں کو چھوڑ کر جو الرجی کے مارے ہوئے ہیں)
آپ یہ لکھنا بھول گئے: "کیونکہ انہیں پتا ہی نہیں ہے کہ دنیا میں ونڈوز کے علاوہ اور نظام بھی موجود ہیں۔"
بیشتر لوگ جو میں نے دیکھے ہیں، وہ لینکس کو پانچ چھے بار خود چلا کر بھی دیکھ لیں تب بھی یہی کہتے ہیں، "یار یہ ونڈو بڑی مختلف / بڑی زبردست / بڑی عجیب / وغیرہ وغیرہ ہے۔" یا کسی دوست کو بتاتے ہوئے کہتے ہیں "اوئے تمہیں پتا ہے؟ نئی ونڈو آئی ہے۔ سعد نے مجھے دکھائی تھی"۔
ایسے میں یہ کوئی عجیب بات نہیں کہ یہ تمام لوگوں کی پسند ہو۔ :monkey:
 

شازل

محفلین
ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں‌کہ ونڈوز عام لوگوں کی اور لینکس خاص لوگوں کی پسند ہے
اور عام اور خاص کا فرق تو ہم سبھی جانتے ہیں:dancing:
 

محمد سعد

محفلین
ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں‌کہ ونڈوز عام لوگوں کی اور لینکس خاص لوگوں کی پسند ہے
اور عام اور خاص کا فرق تو ہم سبھی جانتے ہیں:dancing:
یار عام اور خاص کی بحث چھوڑو یہ بتاؤ کوئی نئی ونڈو آئی ہے؟ تمہارے پاس تو بڑی ونڈوز ہوتی ہیں۔ :monkey:
 

محمد سعد

محفلین
ونڈوز 7 بھی ہے اور ایسے ویسے اپریٹنگ سسٹم بھی ہیں:)
ونڈو 7 کو چھوڑو یار! کوئی ایسی ونڈو لا دو جس میں وائرس نہ آتا ہو۔ وہ اس دن تم نے ایک دکھائی بھی تھی۔ وہ جس میں سٹارٹ مینیو اوپر کی طرف تھا۔ وہ کیا عجیب سا نام تھا۔۔۔۔ ہاں! ونڈو لینکس نام تھا شاید۔ :tongueout4:
:rollingonthefloor:
:dontbother:
 

شازل

محفلین
کیا لینکس کے وائرس نہیں ہوتے
اگر میں آپکو لیکنس کے روٹ کو توڑ کر دکھا دوں تو:party:
 

محمد سعد

محفلین
اگر میں آپکو لیکنس کے روٹ کو توڑ کر دکھا دوں تو:party:
تو میں آپ کو اچھا سا رشتہ ڈھونڈ کر لا دوں گا۔ اب جلدی سے اپنے دعوے کو عملی پاجامہ پہنا کر دکھا دیں۔ ابتداء کے لیے گوگل کا سرور کیسا رہے گا؟

جتنے یوزر ہیں اتنے ہی وائرس ہونگے:grin:
وائرسوں کی تعداد کا انحصار صارفین کی تعداد سے بھی زیادہ کامیابی کے امکانات پر ہوتا ہے۔
آپ مجھے یہ بتائیں کہ اپاچی ویب سرور سافٹ وئیر دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ اسے کیوں نشانہ نہیں بنایا جاتا؟ اس کو چھوڑ کر بیشتر لوگ مائیکروسافٹ کے ویب سرور سافٹ وئیر کو نشانہ کیوں بناتے ہیں؟

لینکس میں وائرس کی کامیابی کے امکانات کم ہونے کی وجوہات میں سے چند ایک یہ ہیں:

حدود آرڈیننس: ہر صارف کو اپنی حد کے اندر رکھا جاتا ہے۔ جب تک ضرورت نہ پڑے، اسے انتظامی اختیارات نہیں دیے جاتے۔ اور انتظامی اختیارات کے لیے بھی روٹ کا پاس ورڈ لازمی ہوتا ہے۔ پورے نظام کی سطح پر کوئی بھی تبدیلی بغیر منتظم یعنی روٹ کے پاس ورڈ کے نہیں ہو سکتی۔ (میرے ابنٹو سے چڑنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ دیگر لینکس ڈسٹربیوشنز کے برعکس اس میں انتظامی اختیارات حاصل کرنے کا پاس ورڈ الگ نہیں ہوتا بلکہ اسی صارف کا پاس ورڈ انتظامی کاموں کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے)۔

پاس ورڈ کو انتہائی محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنا: اس میں روٹ یا کسی بھی دوسرے صارف کا پاس ورڈ انتہائی محفوظ طریقے سے ہارڈ ڈسک پر ذخیرہ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کا پتا لگانا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔ ونڈوز کے ساتھ اس کا موازنہ کیا جائے تو ونڈوز میں پاس ورڈ کی حفاظت کا انتظام انتہائی کمزور ہے۔

پیکج منیجر: اس میں اگر آپ کو کبھی کسی سافٹ وئیر کی ضرورت پڑے تو 95 فیصد سے بھی زائد معاملات میں آپ صرف پیکج منیجر چلا کر اس کے ذریعے اپنی ڈسٹربیوشن کے سافٹ وئیر گودام سے وہ سافٹ وئیر براہِ راست نصب کر سکتے ہیں جس کے باعث اس بات کا خطرہ کم ہو جاتا ہے کہ اس سافٹ وئیر کی تلاش میں ایک ویب سائٹ سے دوسری ویب سائٹ پر پھلانگتے ہوئے آپ غلطی سے کوئی وائرس نصب کر لیں گے۔ اور پیکج منیجر کا استعمال بھی ہر ایرا غیرا نہیں کر سکتا کیونکہ اس کے لیے روٹ پاس ورڈ کی ضرورت پڑتی ہے۔ چنانچہ کوئی آپ کی مرضی کے خلاف کوئی پروگرام بھی نصب نہیں کر سکتا۔

بغیر اجازت اندر آنا منع ہے: اس میں پہلے ہی سے ایک مضبوط فائروال موجود ہوتی ہے جس کی ترتیبات میں ایرے غیرے پروگرام بغیر آپ کی اجازت کے چھیڑ چھاڑ نہیں کر سکتے۔
اس میں انٹرنیٹ ایکسپلورر نہیں ہوتا۔ :-P
فائرفاکس یا کوئی بھی دوسرا آزاد مصدر ویب براؤزر کسی حملے کے نتیجے میں خود بخود کوئی پروگرام ڈاؤن لوڈ کر کے چلانے کے بجائے آپ سے پوچھتا ہے کہ اس فائل کا کیا کیا جائے۔
انٹرنیٹ سے اگر آپ کوئی پروگرام (executable) ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو ابتدائی طور پر اس کو چلنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ اس کو جب تک آپ خود اجازت نہیں دیں گے، تب تک وہ نہیں چلے گا۔
انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا گیا کوئی بھی پروگرام بغیر روٹ کے پاس ورڈ کے پورے نظام کی سطح پر نصب نہیں کیا جا سکتا۔
ہاں کبھی کبھار کسی سافٹ وئیر میں، جو کہ آپ کے پاس نصب ہو، کوئی سیکیورٹی کی خرابی دریافت ہوتی ہے جس کا فائدہ اٹھا کر کوئی آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ لیکن ایسی تقریباً تمام خرابیاں کسی کے فائدہ اٹھانے سے پہلے ہی درست کر دی جاتی ہیں اور آپ کے پاس اپڈیٹ دستیاب ہو جاتا ہے۔ آزاد مصدر سافٹ وئیر کا یہ ایک بڑا فائدہ ہے کہ غیر آزاد سافٹ وئیر کی نسبت چونکہ اس پر کئی گنا زیادہ لوگ کام کر رہے ہوتے ہیں، لہٰذا اس میں خرابیاں زیادہ تیزی سے درست ہوتی ہیں۔

وائرس کا علاج بہت آسان: ان سب اور دیگر درجنوں حفاظتی انتظامات کے باوجود اگر کبھی کوئی صارف خود کسی وائرس کو سر آنکھوں پر بٹھا کر اپنے گھر لے آئے تو بھی اس سے نجات حاصل کرنا بہت ہی آسان ہے۔ اینٹی وائرس تو یوں بھی لینکس کے لیے کئی مفت میں ملتے ہیں (جو کہ لینکس کے وائرس سے زیادہ میل سرور پر خطوط میں سے ونڈوز کے وائرس دفعہ کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں)۔ اگر ان سے کام نہ بنے تو بھی زیادہ سے زیادہ چند کمانڈوں کے استعمال سے وائرس سے بہ آسانی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ لینکس میں چونکہ گرافیکل انٹرفیس نظام کا ایک لازمی حصہ نہیں ہوتا، چنانچہ اس میں وائرس نہ تو آپ کو کمانڈ چلانے سے روک سکتا ہے، اور نہ ہی چھپے ہوئے فولڈروں (جہاں اس نے اپنی فائلیں چھپا رکھی ہیں) کو دیکھنے سے روک سکتا ہے۔ یہ ونڈوز کی طرح آپ کو فولڈر، تصویر یا ویڈیو کی صورت میں وائرس پر کلک کرنے کا دھوکہ بھی نہیں دے سکتا کیونکہ لینکس میں فائلوں کی شناخت صرف ایکسٹینشن کی بنیاد پر نہیں بلکہ اس کے اندر موجود مواد کی بنیاد پر ہوتی ہے اور فائل منیجر میں آئکن بھی اسی بنیاد پر نظر آتے ہیں۔ پھر چاہے وائرس کی فائل کا نام New Folder ہو تو بھی فائل منیجر آپ کو Executable Program کا آئکن ہی دکھائے گا۔ یہاں تک کہ وائرس آپ کی مرضی کے بغیر چل بھی نہیں سکتا۔ آپ جب چاہیں اسے بند کر سکتے ہیں۔ اور اگر بہت زیادہ تنگ کر رہا ہو تو کسی لائیو سی ڈی سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔ مختصراً یہ کہ اس میں آپ صرف اور صرف اینٹی وائرس کی اچھی کارکردگی پر منحصر نہیں ہوتے بلکہ خود بھی اگر آپ کو اس نظام کے طریقۂ کار کے متعلق تھوڑی بہت تفصیل معلوم ہو تو آپ کسی بھی ناپسندیدہ پروگرام کو چٹکیوں میں لات مار کر باہر پھینک سکتے ہیں۔

یعنی کہ اول تو وائرس کے لیے آنے کا کوئی راستہ ہی نہیں ہے۔ لیکن اگر آپ غلطی سے اسے خود گھر کے اندر لے بھی آتے ہیں تو بھی وہ آپ کی مرضی سے زیادہ قیام نہیں کر سکتا۔

اب آپ مجھے خود بتائیں کہ جب وائرس تیار کرنے والے کو پتا ہوگا کہ اس کے دن رات کی محنت سے تیار کیے جانے والے وائرس کا یہ حال ہونے والا ہے تو کیا وہ اس پر اپنا وقت ضائع کرے گا یا ونڈوز جیسے نسبتاً زیادہ آسان ہدف پر اپنی توجہ مرکوز کرے گا؟ :monkey:
 

شازل

محفلین
پیکج منیجر جیسی بات نہ کریں اگر ونڈوز کے بھی چند سافٹ ویئر ہوتے تو وہ بھی پیکیج میجر قسم کی چیز دیتا،
اس میں روٹ یا کسی بھی دوسرے صارف کا پاس ورڈ انتہائی محفوظ طریقے سے ہارڈ ڈسک پر ذخیرہ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کا پتا لگانا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔
اس قسم کادعوی میرے جیسے لوگوں‌کے ہاں‌تو چل جاتا ہے لیکن دوسروں کے ہاں‌ناممکن جیسی بات ڈکشنری ہی میں نہیں‌ہوتی،
ہاں‌رشتہ والی بات سے مجھے ڈراوا دینے کی کوشش نہ کریں، گوگل کے سرور تو بہت بعد کی چیز ہے کیوں نہ آپکے کمپیوٹر پر طبع آزمائی کی جائے،:)
یہاں پر میں سیکورٹی کی بات نہیں کررہا ظاہر ہے کہ میرے ماننے یا نہ ماننے سے فرق نہیں پڑنے والا، بات چھڑی تھی کہ لینکس گیمز کے لیے موزوں ہے کہ نہیں ، اور یہ بات سب کو پتہ ہے کہ موزوں نہیں‌ہے ، یہ بھی ان کی مہربانی ہےکہ وہ گرافیکل انٹرفیس دے رہے ہیں ورنہ بات اتنی لمبی نہ جاتی،
 

محمد سعد

محفلین
پیکج منیجر جیسی بات نہ کریں اگر ونڈوز کے بھی چند سافٹ ویئر ہوتے تو وہ بھی پیکیج میجر قسم کی چیز دیتا،
مائیکروسافٹ اگر ایسی کوئی سہولت دیتا ہے تو میں اس کے اس قدم کی حوصلہ افزائی کرنے والے پہلے چند لوگوں میں سے ہوں گا۔ لیکن بات یہ ہے کہ کرے تو سہی۔ اس کی کچھ کوششوں کے متعلق میں نے پڑھا تھا لیکن ابھی تک صرف مائیکروسافٹ کے اپنے تیار کردہ چند سافٹ وئیر کی تنصیب کے لیے بھی پیکج منیجر جیسی کوئی چیز نہیں دیکھی۔
اس قسم کادعوی میرے جیسے لوگوں‌کے ہاں‌تو چل جاتا ہے لیکن دوسروں کے ہاں‌ناممکن جیسی بات ڈکشنری ہی میں نہیں‌ہوتی،
اگر صارف اپنے نظام کے مہیا کردہ حفاظتی انتظامات سے فائدہ نہ اٹھائے تو پھر تو کوئی بھی کھرکے دا پتر اس کا تمام سامان اٹھا کر لے جا سکتا ہے۔ اب جو صارف کا پاس ورڈ "abcdefg" ہو تو ایسے آسان پاس ورڈ کو تو تکے سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
آپ ذرا مطالعہ کر کے آئیں کہ ونڈوز میں پاس ورڈ کیسے محفوظ کیے جاتے ہیں اور لینکس اور یونکس میں یہ کام کیسے کیا جاتا ہے۔ بڑے بڑے اداروں والے کوئی پاگل نہیں ہیں کہ ونڈوز کو چھوڑ کر لینکس کا استعمال کرتے ہیں۔ حال آنکہ ان کے لیے ونڈوز اور اس کے لیے درکار حفاظتی سافٹ وئیر کے پیسے بھرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔
گوگل کے سرور تو بہت بعد کی چیز ہے کیوں نہ آپکے کمپیوٹر پر طبع آزمائی کی جائے،:)
میں تیار ہوں۔ :warzish:
پھر کب حملہ کر رہے ہو؟
بات چھڑی تھی کہ لینکس گیمز کے لیے موزوں ہے کہ نہیں ، اور یہ بات سب کو پتہ ہے کہ موزوں نہیں‌ہے
بالکل اسی طرح جیسے سب کو پتا ہے کہ لینکس ایک "ونڈو" ہے۔ یا جیسے سب کو پتا ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر ہی انٹرنیٹ ہے۔ یا جیسے سب کو پتا ہے کہ وائرس سے مانیٹر کی پکچر ٹیوب پھٹ سکتی ہے۔ یا جیسے سب کو پتا ہے کہ فلاں تاریخ کو صرف کمپیوٹر چلانے سے بھی وائرس آ جائے گا اور کمپیوٹر جل جائے گا وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔
یہ بھی ان کی مہربانی ہےکہ وہ گرافیکل انٹرفیس دے رہے ہیں ورنہ بات اتنی لمبی نہ جاتی،
جو شخص کسی "ونڈو" کے گرافیکل انٹرفیس کے قابلِ استعمال ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ "سٹارٹ مینیو کے اوپر ہونے" کی بنیاد پر کرتا ہو، اس کے منہ سے ایسی باتیں سننا کوئی نیا واقعہ نہیں ہے۔ :frustrated:
 

شازل

محفلین
یہ اسٹارٹ مینو کی بات کہاں‌سے آگئی آپ نئی سے نئی بات نکال رہے ہیں
بھئی سیکورٹی کی بات ہے تو لینکس سب سے بہترین چوائس ہے بلکہ مجبوری ہے اس میں کیا کلام ہے
 
برادر شازل مجھے حیرت ہے کہ آپ لینکس کے لئے صرف چند سافٹوئرز کی بات کر رہے ہیں۔ کیا آپ نے ڈیبین اور آر پی ایم ریپوزیٹریز میں موجود سافٹوئیرز کی مجموعی تعداد دیکھی ہے؟
 
Top