کون ھے جو محفل میں آیا (20)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
السلا علیکم۔لیں جی میں آج چپکے چپکے نہیں آئی ڈاکٹر بھائی اور شمشاد بھائی کی طرح میں اج دھڑلے سے آن موجود ہوں۔۔۔۔۔۔۔کیسے ہیں سب لوگ۔۔۔۔میری غیر موجودگی میں کس کس نے مجھے یاد کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویلکم بیک زینب ۔۔ عمرہ بہت مبارک ہو ۔۔ دعاؤں میں ہمیں یاد رکھا تھا کہ نہیں ؟ :)
 

الف عین

لائبریرین
میں جب آتا ہوں یہاں تو کوئی دکھائ نہیں دیتا جسے آواز لگائی جائے تو میں بھی چپ چاپ چلا جاتا ہوں۔ ابھی آیا تو دیکھا کہ بھائ شمشاد نے میرے نام کی صدا لگا دی ہے۔
حاضر ہوں یا شمشاد۔ اور اب پھر تم کو ہی دعوت ہے۔۔ نہیں من تو عرصہ پہلے کھانا کھا چکا۔ محض یہاں آنے کی دعوت تاکہ غلط فہمی نہ پیدا ہو جائے اور پھر مایوسی ہو۔۔
 

الف عین

لائبریرین
لگتا ہے شمشاد اب کھانے کے لئے چلے گئے۔ تو آ جاؤ تم ہی سعود۔ میں سمجھا تھا کہ لائبریری ویب سائٹ میں مصروف ہوگے۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام
عندلیب الفاظ کی اتنی کنجوسی بھی اچھی نہیں ہوتی۔ کم از کم بے بیوں کے متعلق ہی کچھ لکھ دینا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو یہی لکھ دینا تھا کہ آج گرد و غبار کا طوفان آیا ہوا تھا، باہر نکلنے کی ہمت ہی نہیں تھی۔
 

عندلیب

محفلین
تو روز کونسا باہر جاتی ہوں میںان چاروں کی وجہ سے باہر نکلنا بھی بند ہی کردیا ہے میں نے :(
 

شمشاد

لائبریرین
باہر تو ضرور جانا چاہیے اور خاص کر ان کو تو ضرور باہر لے کر جانا چاہیے۔ تا کہ کھلی جگہوں پر اچھی طرح بھاگ دوڑ کر لیا کریں۔
 

حسن علوی

محفلین
السلام علیکم،
یہ کونسا کھیل کھیلا جا رہا ھے یہاں پر بھئی:rolleyes:

آج شمشاد بھائی کہاں ہیں صبح سے؟
 
وعلیکم السلام!

حسن بھائی شمشاد بھائی تو ابھی تھوڑی دیر قبل تک یہیں تھے۔ :) آپ سنائیں کیا حال چال ہیں۔
 

حسن علوی

محفلین
ارے سعود بھائی بالکل ٹھیک الحمدللہ۔ آپ کہیئے کیا نئی تازی ھے محفل میں کیا خبریں ہیں؟
 

حسن علوی

محفلین
:grin:

چلیئے امن ہونا چاہیئے باقی خیر ھے۔ آپ کی پوسٹس کی تعداد دیکھ رہا تھا ماشاءاللہ آپ تو کچھ ہی عرصے میں مجھ سے آگے بڑھ گئے۔ یونہی محفل کی رونقیں بڑھاتے رہیئے گا کہیں گم نہ ہو جایئے گا۔۔۔۔
 
ہاں ویسے تو سب امن ہے ایک امن امان اپیا ہوتی تھیں ان کا آج کل محفل آنا نہیں ہو رہا۔

اور پوسٹ کے تعداد کی بات بھی آپ نے خوب کہی۔ آخر محفل میں میری اور آپ کی تاریخ شمولیت میں کچھ زیادہ فرق بھی تو نہیں ہے صرف ایک سال تین ماہ۔ لہٰذا اتنا آگے پیچھے تو چلتا ہی ہے۔ :)
 

حسن علوی

محفلین
یہ بھی خوب چپکائی آپ نے سعود بھائی:)

اور ایک امن امان ہی کیا محفل کے بہت سے پرانے اراکین اب غیر فعال ہیں۔ وقت کے ساتھ انسان کی ترجیحات بدل جاتی ہیں شاید۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top