کون ہے جو محفل میں‌آیا 8

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
میرے پاس تو بس 50 صفحے ہی ہوئے تھے پچھلے کون ہے جو محفل میں آیا کے :confused:

اب قیصرانی ہی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے ویو کے مطابق سو صفحات ہو گئے تھے۔ اور میں نے محفل کا ڈیفالٹ ویو رکھا ہوا ہے :(
 

رضوان

محفلین
یہ لو پرانی دکان کو تالہ لگا دیا اور اب اس نئے ٹھیے پر وہی پھیکے پکوان بیچنے چلے آئے۔
کہاں گئے باقی کے درویش اور سوداگر؟؟؟؟
اب کوئی نیا درویش یا درویشنی
(موئنث سوداگر کو کیا کہیں گے؟؟؟)
 
جیسے تیسے مجھے بھی نئے نویلے دھاگے پر حاضر ہونے کا شرف حاصل ہورہا ہے۔
پچھلے دھاگے کے واقعی 100 صفحات مکمل ہوگئے تھے۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اب دیکھیں‌ کہ کون آتا ہے۔ رضوان بھائی آ جائیں‌تو سوداگر کی مادہ سوداگرنی ہوتی ہے کہہ دوں:cool:
 

رضوان

محفلین
قیصرانی ضبط سے کیا توقع ہے؟
سوداگرنی شاید جادوگرنی کے قبیلے کی ہوتی ہوگی۔
اب کوئی
جادو گر
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم حجاب ۔۔۔ کیا حال ہیں۔۔۔ بہت دن بعد دیکھا ہے آپ کو۔۔۔ یہ بتائیں کیا کچھ کیا ان سب دنوں میں۔۔۔ :)
 

رضوان

محفلین
شمشاد بھائی
کہاں ہیں؟ کیا وائس چیٹ ہورہی ہے؟
آ جائیں گی گھبراتے کیوں ہیں؟
اگر رابطہ نہیں ہو رہا تو پرسوں میں جا کر پیغام دے دوں گا:)
 

شمشاد

لائبریرین
وہاں کمپیوٹر ہی نہیں ہے تو وائس چیٹ کہاں سے ہوگی، ہاں ابھی تھوڑی دیر پہلے فون پر بات ہوئی تھی، بارش ہو رہی تھی وہاں۔

آجکل تو آپ ہی رات کے راہی ہیں یا پھر فاتح ہیں۔ ظفری تو کہیں نکل گئے ہیں۔

اور ہاں آج تو حجاب بھی آئی تھیں اور امن کا بھی ایک تہینتی پیغام دیکھا تھا۔
 

رضوان

محفلین
آپ واپس آگئے ہیں
تو دوسرے پنچھی بھی لوٹ آئیں گے
کہیں بجلی نہیں ہے تو کہیں بجلی گری ہے
بارشوں کا موسم ہے جابجا کیچڑ اور پھسلن بھی اسی وجہ سے محفل تک ٹریفک آ نہیں پا رہی۔
آپ ہی کچھ پتھر رکھ دیں جن پر چل کر آسکیں
کہکشاں تو مہیا نہیں کر سکتے یا ہے کوئی جان پہچان؟
 

فاتح

لائبریرین
لیجیے قبلۂ من بندہ بھی حاضر ہے۔:)
شمشاد صاحب! آپ رات بھر جاگتے رہتے ہیں تو دن کو کام کیسے کرتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
لیجیے قبلۂ من بندہ بھی حاضر ہے۔:)
شمشاد صاحب! آپ رات بھر جاگتے رہتے ہیں تو دن کو کام کیسے کرتے ہیں؟

جیسے آپ دن میں کام کرتے ہیں، آپ تو مجھ سے بھی گھنٹہ بھر آگے ہیں۔

رضوان بھائی کہکشاں سے ملنے پر آج کل پابندی ہے۔ کچھ ہفتے اور صبر کر لیں۔ ظفری شٹل بھیج چکے ہیں اب واپس آنے میں وقت تو لگے گا ناں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top