ماشاءاللہ۔ اللہ نظرِ بد سے بچائے اور سب والدین کو ایسی نیک اولاد عطا فرمائے۔ اقراء مجھے بھی واقعی بہت اچھی لگتی ہے۔ الگ الگ سی لگتی ہے۔میرے بچے بڑے سیانے ہیں بھئی ۔ ۔ ۔( مجھ سے بھی کہیں زیادہ )
اقراء نمرہ نے الارم لگا رکھے ہوتے ہیں جیسے ہی وقت ہوا اٹھ آتیں ہیں اگر تو میں جاگنے اور اٹھنے کے موڈ میں ہو تو اٹھکر سحری بنا لیتی ہوں مگر جب آنکھ نہیں کھلے تو اقراء خود پراٹھے بنالیتی ہے۔ اور دونوں کھا پی کر برتن دھو کر پھر مجھے اٹھاتیں ہیں کہ امی اب اٹھ جائیے چائے بنا کر پراٹھا بنا کر میرے کمرے میں لے آتیں ہیں تب میں جھٹ پٹ اٹھتی ھوں ۔ اور اقراء تو نماز اور سپارہ پڑھکر سوتی ہے حالنکہ صبح وہی سب نے سات بجے نکلنا بھی ہوتا ہے ۔
آج تو ماوراء بھی آ رہی ہے اس دھاگے پر۔
فاتح بھائی اس کا کہیں سے پتہ وتہ کریں، کہیں ،،،،،،،
لیں بھلا۔ کسی معتبر کے ہوتے ہوئے مجھے فکر کرنے کی بھلا کیا ضرورت ہے۔لو جی تمہارے ہوتے ہوئے مجھے پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے۔
اور وہ دھاگہ اس لیے مقفل کر دیا کہ 100 صفحے ہو گئے تھے۔
نیا دھاگہ کھول لو اس میں کیا مشکل ہے۔