ظفری بھائی! یونیورسٹی کے دور میں ایک بار ہم 4 دوستوں نے عہد کیا کہ ایک مہینہ سگریٹ نہیں پیئیںگے اور اسی دن شام کو تڑپ رہے تھے کہ یہ کیا ظلم کر دیا۔ وہ تو بھلا ہو ایک سینیئر کا جس نے پائپ کی راہ دکھلائی اور کسی نہ کسی طرح مہینہ گزارا اور پھر توبہ کر لی ایسے عہد کرنے سے
ہاہاہاہا ۔۔۔۔ اسی عہد کی بات پر مجھے یاد آیا میرا ایک دوست ہے ساتھ والی اسٹیٹ ورجینا میں رہتا ہے ۔۔ دباکر چینج اسموکر ۔۔۔ ایک دن پتا نہیں کیا ہوا سب کے سامنے قسم کھالی کی اب سگریٹ کبھی نہیں پیئے گا ۔۔ مگر اسی شام اس کو دیکھا تو موصوف سگار سے لطف اندوز ہورہے تھے ۔۔ پوچھا : قسم کا کیا ہوا ۔ ؟ ۔۔۔ کہنے لگا ۔۔۔ میں نے سگریٹ نہ پینے کی قسم کھائی تھی سگار کی نہیں ۔