صحیح فرمایا۔۔۔۔۔ ایسا کریں کہ اگلا دھاگہ کھولنے کا نیک فریضہ آپ اپنے مبارک ہاتھوں سے انجام دیں۔۔۔ جب منتظم آئیں گے تو اسے مقفل کردیں گے۔
رمضان ٹھیک جار رہا ہے، بس سارا دن انتظار کرتا رہتا ہوں کہ کب میرے سگریٹ کھلیں گے اور طبیعت کی بھی پرواہ کرنی چھوڑ دی ہے کہ نہ میں سگریٹ چھوڑؤں گا اور نہ صحیح ہونگا۔
وارث صاحب! اس معاملے میں مجھے نصیحت کرنے یا مشورہ دینے کا اختیار نہیں کہ سگریٹ تو میں خود پیتا ہوں اور خوب ہی پیتا ہوں۔
لیکن جناب سگریٹ نہیں چھوڑتے نا چھوڑیں مگر صحت کی پرواہ تو نہ چھوڑیں۔
السلام علیکم ۔۔ کیسے ہیں سب ۔۔ آج تو بڑی رونق لگی ہوئی ہے ۔
شمشاد بھائی بھی آتے ہی ہونگے ۔۔ اکثر یہ نیک کام ان کے ہی ہاتھوں انجام پاتے ہیں ۔
وعلیکم السلام ظفری بھائی! کیسے مزاج ہیں؟
فاتح اور وارث بھائی ۔۔ بہت ہی بری بات ہے سگریٹ پینا ۔۔۔۔۔ صحت کا اچھا خاصا ستیاناس ہوجاتا ہے ۔۔ اگر پینا ہی ہے تو سگار پیا کریں ۔۔۔۔
ہاہاہاہا ۔۔۔ یعنی کہ ۔۔۔ یک نہ دو شُد ۔۔۔۔
جی ہاں بلکہ میں تو سہ شد کے چکروں میں تھا، ایک دن ایک بوڑھے مؤذن کے ساتھ حقہ ٹرائی کیا تھا لیکن اس نے وہ حال کیا کہ بس ۔۔۔۔۔۔۔۔
اوہ تب آپ بہت زیادہ پیتے ہیں۔ میں آپ سے ایک دو کم پیتا ہوں، سگریٹ میرا مطلب
ارے واہ واہ واہ، سبحان اللہ کیا ارشاد فرمایا ہے فاتح بھائی، روزے میں سگریٹ کا مزہ آ گیا۔ میں کچھ زیادہ تو نہیں پیتا بس یہی کوئی دو تین ہی، پیک میرا مطلب۔