زونی جی ۔۔۔ آپ کوشش کریں کہ آپ اپنے نقطہِ نظر کا زاویہ بدلیں ۔
خیر ایسی نوبت تو نہیں آنے لگی ۔۔ دعا یہی کریں کہ سب خیریت ہی رہے۔۔ خوشی خوشی جو وقت گزر جائے وہی اچھا ہے ۔۔۔
یہ لیں مل گئی :
شراب چیز ہی ایسی ہے نہ چھوڑی جائے
یہ میرے یار کے جیسی ہے نہ چھوڑی جائے
ہر ایک شئے کو جہاں میں بدلتے دیکھا ہے
مگر یہ ویسے کی ویسی ہے نہ چھوڑی جائے
شراب چیز ہی ایسی ہے نہ چھوڑی جائے
یہ میرے یار کے جیسی ہے نہ چھوڑی جائے
اسی کے دم سے پگھلتی ہیں یہ بوجھل راتیں
مگر یہ پانی کے جیسی ہے نہ چھوڑی جائے
یہ میرے یار کے جیسی ہے نہ چھوڑی جائے
شراب چیز ہی ایسی ہے نہ چھوڑی جائے
یہی تو ٹوٹے دلوں کا علاج ہے انجم
میں کیا کہوں تجھے کیسی ہے نہ چھوڑی جائے
شراب چیز ہی ایسی ہے نہ چھوڑی جائے
یہ میرے یار کے جیسی ہے نہ چھوڑی جائے
ایکدم سے ایک سو بیس پر مت جائیں، پہلے کچھ عرصہ 90 ڈگری پر رکھیں۔
شمشاد بھائی اس شاعر کا پورا نام کیا ھے
انجم نام ہے، غالباً پورا نام انجم عرفانی ہے۔
شمشاد بھائی یہ باتیں نوے پہ سمجھ نہیں آتیں،اب ایک سو بیس کر کے دیکھتی ہوں
مجھے خطرہ ہے ایک سو بیس پر ایکدم کرنے سے ایسا نہ ہو کہ سر پر سے ہی گزر جائیں۔
اگر ایسا ہوا تو نوے اور ایک سو بیس کے درمیان کر لوں گی،شاید زاویہ صحیح ہو جائے
ظفری بھائی سے مشورہ کر لیں۔ کیونکہ ان کی باتیں ہائی فریکونسی پر نشر ہوتی ہیں۔ تو کونسا زاویہ صحیح رہے گا۔
اگر تو آج کامیابی مل گئی تو ٹھیک نہیں تو صبح تازہ دماغ سے پھر کوشش کیجیئے گا۔
میں بھی اب چلتا ہوں۔