کون ہے جو محفل میں‌ آیا 14

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم !
شمشاد بھائی ! کس کافر کو سینے سے ۔۔ ممم میرا مطلب ہے منہ سے لگایا جارہا ہے ۔ ؟ ;)
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

وہی جو منہ سے لگ کر سینہ ساڑتی ہے، چائے کی بات ہو رہی ہے، آپ ایسے ہی کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ ہو جائیے گا۔ یہاں ایسا کوئی موقع ہے نہ خطرہ۔
 
ظفری

لائبریرین
اچھا ۔۔۔ چائے کا ذکر ہو رہا تھا ورنہ بقول شاعر میں سمجھا تھا کہ : :
شراب چیز ہی ایسی ہے کہ نہ چھوڑی جائے ۔ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا ۔۔۔ چائے کا ذکر ہو رہا تھا ورنہ بقول شاعر میں سمجھا تھا کہ : :
شراب چیز ہی ایسی ہے کہ نہ چھوڑی جائے ۔ :grin:

شراب چیز ہی ایسی ہے کہ نہ چھوڑی جائے
یہ میرے یار کے جیسی ہے کہ نہ چھوڑی جائے

زونی آپ کو بتاؤں کہ یہاں سعودی عرب میں پینے والے مشروب کو شراب بھی کہتے ہیں۔ جیسے شراب تفاح یعنی سیب کا جُوس۔

ویسے ظفری بھائی یہ غزل گائی کس نے ہے؟ کانوں میں الفاظ تو گونج رہے ہیں لیکن یاد نہیں آ رہا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ابھی یہاں شاید ضبط نظر آئے ہیں، خوش آمدید ضبط شادی کے بعد، امید ہے مزاج بخیر ہونگے بلکہ بہت ہی بخیر ہونگے۔ :)
 
زونی

محفلین
شراب چیز ہی ایسی ہے کہ نہ چھوڑی جائے
یہ میرے یار کے جیسی ہے کہ نہ چھوڑی جائے

زونی آپ کو بتاؤں کہ یہاں سعودی عرب میں پینے والے مشروب کو شراب بھی کہتے ہیں۔ جیسے شراب تفاح یعنی سیب کا جُوس۔

ویسے ظفری بھائی یہ غزل گائی کس نے ہے؟ کانوں میں الفاظ تو گونج رہے ہیں لیکن یاد نہیں آ رہا۔

اوہ اچھا تو یہ سیب کے جوس کا ذکر خیر ہو رہا تھا پھر ٹھیک ھے;)
 
ظفری

لائبریرین
شراب چیز ہی ایسی ہے کہ نہ چھوڑی جائے
یہ میرے یار کے جیسی ہے کہ نہ چھوڑی جائے

زونی آپ کو بتاؤں کہ یہاں سعودی عرب میں پینے والے مشروب کو شراب بھی کہتے ہیں۔ جیسے شراب تفاح یعنی سیب کا جُوس۔

ویسے ظفری بھائی یہ غزل گائی کس نے ہے؟ کانوں میں الفاظ تو گونج رہے ہیں لیکن یاد نہیں آ رہا۔
شمشاد بھائی ۔۔۔۔۔ یہ تو مشہورِ زمانہ غزل ہے جو پنکج ادھاس نے گائی ہے ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
جی الحمداللہ ۔۔۔ خیریت سے ۔۔۔ رابطہ تو آپ نے کیا نہیں۔۔۔

بس بھائی کچھ طبیعت ہی ایسی ہے کہ کہیں آنے جانے سے جان جاتی ہے، آخری شادی کوئی میں نے سات آٹھ سال قبل اٹینڈ کی تھی اور بھی مجبوری تھی کہ چھوٹے بھائی کی شادی تھی۔

لیکن یقین مانیں میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ پہلے بھی تھیں اور اب بھی ہیں، یہ علیحدہ بات ہے کہ کچھ مدت بعد یہ کہیں ہمدردی میں نہ تبدیل ہو جائیں ;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top