کون ہے جو محفل میں‌ آیا 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
اب تو 15 کے بھی 25 منٹ ہو گئے ہیں، راستے میں کوئی حور نہ ٹکرا گئی ہو، اگر ایسا ہوا تو پھر 15 گھنٹے بھی کم ہیں۔

راستے میں ٹریفک بہت زیادہ تھی شمشاد بھائی ۔۔ اس لیئے دیر ہوئی ۔۔ ویسے راستے میں حوریں‌تو نظر آئی تھیں ۔۔۔ بریک پر کئی دفعہ پاؤں بھی گیا ، مگر خیال کہ میرا یار رضوان بھوکا ہوگا ۔۔۔ لنگر ‌ہی تو اس کا آسرا ہے ۔۔۔۔ لہذا اپنا ارادہ حوروں کے ساتھ مل بیھٹنے کا ترک کر دیا ۔۔۔۔ آج رجو میں تمہارے لیئے بریانی لایا ہوں کچھ نہیں تھا تو بنیان میں ڈال کر لایا ہوں ۔۔ مگر اس بنیان کو واپس کر دینا کہ پہلے بھی کافی اور مختلف قسم کے زیرجامہ تم نے واپس نہیں کیئے ہیں ۔ :wink:
 

رضوان

محفلین
تبھی تم دھوتیاں پہن کر آفس جاتے آتے ہو؟
اور بریانی بھی لائے تو سلیمانی بوٹیاں راستے میں ہی چٹ کر آئے :shock:
کل سے تم گھر بیٹھنا میں لنگر لینے جاؤں گا!
 

ظفری

لائبریرین
اس برفباری میں مجھے دھوتیاں پہنا رہو ۔۔۔ کچھ تو خوفِ خدا کرو ۔۔۔۔۔ :lol:

اور ہاں رہنے دو لنگر خود سے جا کر لانا ۔۔۔۔ کہ پچھلی دفعہ بھی لنگر لوٹنے گئے تھے اور رحیماں بھکارن کے چکر میں نواب شاہ نکل گئے تھے ۔ اور یہاں مجھے ، شمشاد بھائی اور محب کو اگلے سال کے روزے ایڈوانس میں رکھنے پڑ گئے تھے ۔ :wink:
 

رضوان

محفلین
وہ تو تجھے پتا ہے جُل دے گئی ۔
سیدھے سبھاؤ یوں کیوں نہیں کہتے کہ نئی فقیرنی پہ تو ڈورے ڈال رہا ہے اور شمشاد مجاور تجھے اس کے قریب بھی پھٹکنے نہیں دیتا۔ روز اسی کا دھمال یکھنے ہی تو جاتا ہے وہاں۔۔۔۔۔
ہم سے کیا چھپا رہا ہے خود شمشاد نے تیری شکایت کی ہے کہ ظفری کو سنبھال رکھیو ورنہ اس کے چیلے قیصرانی وغیرہ وہ درگت بنائیں گے کہ ساری زندگی دھمال ڈالتا پھرے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک تو ان دونوں کی فقیرنیوں نے کہیں کا نہیں رکھا، میں اچھا بھلا جمائما کے لیے جا رہا تھا کہ آج کل وہ فارغ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب آپ بابرہ شریف کو دوشیزہ تو نہ کہیں۔ ہاں ہفتم، ہشتم شیزہ کہیں تو ماننے والی بات بھی ہے۔
 

رضوان

محفلین
شمشاد نے کہا:
اب آپ بابرہ شریف کو دوشیزہ تو نہ کہیں۔ ہاں ہفتم، ہشتم شیزہ کہیں تو ماننے والی بات بھی ہے۔
وہ تو شریف ہوگئیں ان کا کیا ذکر؟
اب ناموں میں کیا رکھا ہے! ایک لمبی قطار تھی جنکی کالی گھٹاؤں میں چاندی چمکنے لگی ہے مگر ان کا نام سن کر اب بھی لجا جاتی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب لجانے شرمانے کا کیا فائدہ جب چڑیا چُگ گئی دانہ، اس وقت شرماتیں تو کوئی بات بھی تھی۔
 

الف عین

لائبریرین
لو یہ محفل میں کون کون آ گیا یا آ گئ ہیں!! یہ دوسری ہی ڈور ہے بھائ، ڈورے کہیں اور ڈالیں۔
 

F@rzana

محفلین
السلام و علیکم اہل محفل

کیا رونق لگی ہوئی ہے آج؟
تھوڑی دیر کے لیئے میں بھی شامل رہوں گی :lol:
شکریہ

ابھی گذشتہ صفحت نہیں پڑھے، پر پتہ یہ چل رہا کہ ‘‘باباجانی‘‘ کہیں کا ایک اور دورہ لگا کر آئے ہیں، بہت خوب۔
کیسے ہیں بابا جانی اور ہماری پیاری بھابھی!
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام منجانب اہل محفل

اچھا کیا جو گزشتہ صفحے نہیں پڑھے نہیں تو آپ نے ظفری، رضوان اور میرے خطوط سے بور ہی ہونا تھا۔

اس وقت تو محب بھائی بھی آنلائن ہیں، کیا ہی اچھا ہو اگر ادھر کا بھی چکر لگا لیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top