کون ہے جو محفل میں آیا۔۔۔۔۔79

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تو کون کہہ رہا ہے کہ اٹھو :)
آرام کرو۔
ہاں البتہ کھانے پینے کے لیے ضرور اٹھو۔
کھاؤ، پیئو، میڈیسن لو اور پھر ریسٹ اسٹارٹ :)

اگر طبیعت خراب ہو تو آرام کرنا اچھا لگتا ہے ۔ لیکن طبیعت جلدی ٹھیک کر لینی چاہیے ورنہ صرف آرام کرنا بہت بور کرنے لگتا ہے ۔ مقدس ، آپ گھر میں اکیلی ہیں یا امی کی طرف ہیں ؟
 
فہیم

لائبریرین
اگر طبیعت خراب ہو تو آرام کرنا اچھا لگتا ہے ۔ لیکن طبیعت جلدی ٹھیک کر لینی چاہیے ورنہ صرف آرام کرنا بہت بور کرنے لگتا ہے ۔ مقدس ، آپ گھر میں اکیلی ہیں یا امی کی طرف ہیں ؟

اگر ٹھیک سے آرام کیا جائے تو طبیعت پھر جلدی ٹھیک ہوجاتی ہے :)
 
فہیم

لائبریرین
جب ڈانٹ پڑتی ہے تب یا جب کام زیادہ ہوتا ہے تب ؟

ڈانٹ وانٹ کی نوبت تو خیر نہیں آتی۔
زیادہ کام سے بھی کبھی چکر نہیں آئے۔

لیکن جب الجھے ہوئے کام ہوں۔
کچھ پتہ ہی نہ ہو کہ سر کہاں اور پیر کہاں۔
اس میں سر کھپتا ہے پھر۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ڈانٹ وانٹ کی نوبت تو خیر نہیں آتی۔
زیادہ کام سے بھی کبھی چکر نہیں آئے۔

لیکن جب الجھے ہوئے کام ہوں۔
کچھ پتہ ہی نہ ہو کہ سر کہاں اور پیر کہاں۔
اس میں سر کھپتا ہے پھر۔

یعنی کام کی ترتیب نہیں واضح ہوتی کہ کہاں سے کرنا ہے ، کیسے کرنا ہے ؟ یا یہ کہ کام واضح ہے لیکن مکمل طور پر کام میں توجہ مرکوز ہوتی ہے ؟
 
فہیم

لائبریرین
یعنی کام کی ترتیب نہیں واضح ہوتی کہ کہاں سے کرنا ہے ، کیسے کرنا ہے ؟ یا یہ کہ کام واضح ہے لیکن مکمل طور پر کام میں توجہ مرکوز ہوتی ہے ؟

اصل میں ہماری پارٹیاں کچھ ایسی ہیں کہ وہ ہمیں آرڈر بس دے مارتی ہیں کہ خود سمجھو
اور خود کرو۔
یعنی اس میں ہمیں کچھ نہیں بتاتیں کہ کیا آرٹ ورک کیا بننا ہے اور کیسے بننا ہے۔

تو بس یہ خود ہمیں ہی سر کھپا کر سب کچھ کرنا پڑتا ہے۔
 
مغزل

محفلین
سیدہ شگفتہ بہن کا 78ویں لڑی میں مراسلہ :
آمین ۔
اللہ تعالیٰ فاطمہ گڑیا کو مکمل صحت و تبدرستی عطا فرمائے ، آمین ۔ مغل بھائی یہ کورس کتنے وقت میں مکمل ہو گا ؟
آمین ثم آمین۔ جی سیدہ بہن 8 سے 10 ماہ کا کورس ہے۔ ابھی مہینہ بھر سے کچھ زائد ہوا ہے دوائیں جاری ہیں ۔
آپ بہنوں کی دعائیں ہیں اللہ کریم ہے انشا اللہ کاملہ صحت نصیب ہوگی ۔ آمین
 
آمین ثم آمین۔ جی سیدہ بہن 8 سے 10 ماہ کا کورس ہے۔ ابھی مہینہ بھر سے کچھ زائد ہوا ہے دوائیں جاری ہیں ۔
آپ بہنوں کی دعائیں ہیں اللہ کریم ہے انشا اللہ کاملہ صحت نصیب ہوگی ۔ آمین

ٹی بی کا کورس تو غالباً چھ ماہ کا ہی ہوتا ہے۔ ویسے یہ بیماری اس لحاظ سے اتنی بری نہیں ہے کیوں کہ مکمل کورس کے بعد اس کا تقریباً صد فیصد علاج ہو جاتا ہے۔ بہر کیف بیماری کوئی بھی اچھی نہیں ہوتی۔ ہماری نیک تمنائیں ننھی پری کے ساتھ ہیں۔ اللہ ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top