ہاں خیریت ہی ہے۔
اصل میں میں آج چھٹی پر ہوں۔
ایک جگہ جانا تھا۔
وہاں گیا تو بائیک کھڑی کی اور حسب عادت نئی جگہ پر بائیک کھڑی کرنے پر پیٹرول آف کردیا۔
واپس آکر بائیک پر بیٹھ کر پیٹرول آن کیا اور یہ جا وہ جا
لیکن کچھ دور جاکر بائیک نے بھگ بھگ کیا اور بند
نیچے دیکھا تو پیٹرول بہت رفتار سے بہہ رہا تھا
فوراً پیڑول آف کیا اور نیچے اتر کر تفصیلی جائزہ لیا تو
معلوم ہوا کہ کسی نے پیڑول کے پائپ کو بڑی خوبصورتی سے درمیان سے کاٹ دیا ہے
اور ہمارا ٹھیک ٹھاک پیڑول بہہ چکا ہے۔
مزید سونے پر سہاگہ کہ آج احتجاجاً تمام پیڑول پمپ بند پڑے ہیں
بائیک کو روڈ پر ہی ایک کونے میں لگا کر ڈھونڈ ڈھانڈ کر ایک آٹوز سے وہ پائپ لیا
اور جاکر بائیک میں لگایا۔
اور بائیک اسٹارٹ کی وہ کچھ دور جاکر پھر بند ہوگئی
پھر بائیک کو لٹایا کہ جو بچا کچا پیڑول ہے وہ آجائے
اور پھر اسٹارٹ کی اور اللہ کے کرم سے گھر تک تو آگئی وہ
یعنی وہ حادثہ رہا خواری اور پیڑول کی بربادی