کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم​
گزشتہ دھاگے کی پہلی پوسٹ تفصیل سے لکھ دی تھی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ دھاگہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔ ۔ ۔ تو ہوا یوں کہ گزشتہ سلسلے کی سنچری مکمل ہو چکی ہے ، اراکین کی رفتار کو دیکھتے ہوئے سفارش کی جاتی ہے کہ یہ جتنے بھی بولنے والے ہیں ان سب پر ٹیکس لگایا جائے :happy: ۔ اراکین کی رفتار بتاتی ہے کہ صرف اسی ایک دھاگے کی ٹیکس آمدنی سے ہی اردو ویب کے تمام اخراجات مکمل ہو جایا کریں گے بلکہ مزید بھی بچ جائے گا اور وہ اتنا ہو گا کہ اس دھاگے کے غریب غربا میں تقسیم بھی کیا جا سکے ۔اس دھاگے کے غریب غرباء اپنا نام منتظمین اعلٰی کے پاس جمع کروا سکتے ہیں :happy:
چلیں جی سنچری سیلیبریشن کا آغاز ہوتا ہے تاکہ گزشتہ دھاگہ مقفل کیا جا سکے اور پھر نیا دھاگہ شروع کیا جا سکے ، ، سنچری منانے کی اس تقریب میں آپ کو آزادی ہے کہ جس طرح چاہیں شریک ہوں اور شیئر کریں ۔ اس دھاگے میں کچھ دلچسپ اعداد و شمار بھی شیئر کیے جائیں گے ۔ کچھ سوالات بھی پوچھے جا سکتے ہیں تا کہ معلوم ہو سکے کہ کتنے ذہین لوگ یہاں موجود ہیں اور کس کس کی یاد داشت اچھی ہے:happy:

آپ سب کو بہت مبارک باد جنھوں نے اس سلسلے میں شرکت کی !

اب دیکھتے ہیں کہ اس دھاگے میں باتیں زیادہ ہوتی ہیں یا کھانا پینا چلتا ہے :happy: ، ویسے کیا کوئی اندازہ لگا سکتا ہے کہ ویں نمبر پر جو پوسٹ ہو گی وہ کس رکن کی ہو گی ؟ اور گزشتہ دھاگے میں 50 نمبر کی پوسٹ کس رکن کی تھی ؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ابن سعید بھائی ، اعداد و شمار کے ذیل میں پہلا سوال آپ کی جانب سے پلیز

اور اس بار آئسکریم پارلر کھولا جا سکتا ہے یہاں جو اراکین کار و بار کھولنے میں دلچسپی رکھتے ہوں :happy:
 
ابن سعید بھائی ، اعداد و شمار کے ذیل میں پہلا سوال آپ کی جانب سے پلیز

پچھلے سو دھاگوں میں پیغامات کی ٹھیک ٹھیک مجموعی تعداد کیا ہے؟ واضح رہے کہ سارے سو کے سو دھاگے اب مقفل ہو چکے ہیں۔ :) :) :)

اشارہ: چوکہ ہر دھاگہ ایک ہزار یا کچھ زئاد پیغامات کے آس پاس مقفل کر دیا جاتا رہا ہے اس لئے اندازہ لگانا قدرے آسان ہے لیکن حتمی تعداد بتانے کے لئے تھوڑی سی ایکسرسائز کرنی ہوگی۔ :) :) :)
 

عثمان

محفلین
یہ سیلبریشن اسی دھاگے میں کی جا چکی ہے ، اور بنتی بھی اسی دھاگے میں تھی۔ :rolleyes:
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس سلسلے کا اگلا دھاگہ کھولا جاتا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top