کون ہے جو محفل میں آیا 10

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
جی ہاں کل کہہ کر تو یہی گئے تھے کہ اب سونے جا رہا ہوں ۔۔۔۔ ویسے کافی دنوں‌کے بعد کل میں نے وارث بھائی اور فاتح کے ساتھ خوب شغل لگایا یہاں ۔۔۔ آپ کو مس بھی بہت کیا ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
وقت ہی ایسا ہوتا ہے، میں اب جا رہا ہوں کہ اذان ہونے میں صرف آدھ گھنٹہ باقی ہے۔ اور ابھی سحری کرنی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
السلام علیکم شمشاد۔ آج بہت دن بعد یہاں ملاقات ہو رہی ہے
اور وہ اپنے تیس ہزاری منصب والے تانے بانے پر اب تک نہیں پہنچے۔ کیا بات ہے، کیا ربط دینا پڑے گا یا ذ پ دینا ہوگا؟
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام اعجاز بھائی
کیسے ہیں؟ اور رمضان کیسا جا رہا ہے آپ کے ہاں؟

جی میں نے وہ دیکھا ہی نہیں۔ ابھی تھوڑی دیر میں آ کر دیکھتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
الحمد للہ شمشاد، بس اسی باعث وقت کم مل رہا ہے یہاں آنے کا۔ اس وقت فجر کے بعد بیٹھا ہوں۔ اور موسم میں مستقل بارش چل رہی ہے رک رک کر۔
 

فاتح

لائبریرین
السلام علیکم اہلیانِ محفل !
کیا حال ہیں ۔ کیسے ہیں شمشاد بھائی ۔۔۔۔ اور فاتح ، کل خوب سوئے یہاں ‌سے جا کر کہ نہیں ۔۔۔۔ یا سگریٹ کے تصور میں دن گذار دیا ۔ ;)

کیسے ہیں ظفری بھائی؟
جی کل تو میں عصر تک سوتا ہی رہا اور جب اٹھا تو بھاگتے ہی بنی کہ کسی کے ہاں افطاری پر جانا تھا۔ رات کو کافی دیر سے واپسی ہوئی اور پھر ونڈوز وسٹا انسٹال کرنے کا دل چاہا اور اب وسٹا بھی ہو گئی اور سحری بھی۔
اب سگریٹ کا تذکرہ کر کے روزہ کی شدت کا احساس نہ دلائیں۔;)

شمشاد بھائی اور اعجاز صاحب آپ کیسے ہیں؟ کافی دنوں سے اعجاز صاحب سے بات ہی نہیں ہو پائی۔
 

شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ ٹھیک ٹھاک ہیں۔

اعجاز بھائی کے ہاں بھی بارش، ادھر یورپ والے بھی بارش بارش کر کے ہمیں ستاتے ہیں اور ہم ہیں کہ بارش کو ترستے ہیں۔

لیں جی آج ہم لمبی تان کے سوئیں گے جمعہ کی نماز تک۔
 

فاتح

لائبریرین
زہے نصیب! اعجاز صاحب آپ کی محبتیں ہیں۔
آج کل تو روزے چل رہے ہیں ‌اور رمضان میں تو شعر بھی نہیں آتے:grin:

آپ کوئی تازہ ترین غزل ہی عنایت فرما دیں۔
 

الف عین

لائبریرین
شمشاد تو نہیں گئے، میں ہی چلا گیا تھا۔ اور آسان قرآن کی فائل پر کام کر رہا تھا۔ دوبارہ یہاں جھانکا، تو فاتح کے پیغام پر دوبارہ لاگ ان کیا۔
فاتح عرصے سے کچھ تازہ کہا ہی نہیں۔
لین یہ بتائیں۔ وکی یعنی اردو لائبریری پر یہ ناول دیکھا؟ میں اسے ’آگ کا دریا‘ کا ایکسٹینشن کہتا ہوں۔
http://www.urdulibrary.org/index.php?title=مائل_بکرم_راتیں_(از_اعجاز_عبید)
 

الف عین

لائبریرین
اس وقت مائل بکرم راتیں پھر غائب ہو گیا ہے۔ محض ابتدائ صفحات نظر آ رہے ہیں حالاں کہ دو بار ا لوڈ کر چکا ہوٕ مکمل کتاب کو۔ اف یہ وکی!!
 
اور اب یہ بندہ حاضر ہے۔۔۔۔!
سلامِ مسنون، پاکستان والوں کے لیے صبح بخیر!
میرے علاوہ تو اس وقت صرف منصور حلاج ہی نظر آرہے ہیں۔۔۔۔۔۔ ان کو دعوت دیتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔۔۔۔۔۔! :)
 

محمد وارث

لائبریرین
تو پھر جناب آپ کو ہی دعوت ہے۔ یا پھر بقولِ غالب

رکھتا پھروں ہوں خرقہ و سجّادہ رہنِ مے
مدّت ہوئی ہے دعوتِ آب و ہوا کیے :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top